Menu Close

Urdu Literature Optional 2020 Paper Analysis

Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2020, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2019. See what was familiar, what came back and what was new.

Other years:

What stood out in 2020

  • More marks than usual: اردو زبان کا ارتقا (210 marks, against an average of 168).
  • Fewer marks than usual: دبستان اور تحریکات (60 marks, against an average of 78); شعری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 37); نثری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 35).
  • One question was a close repeat of an earlier paper: Q1e (Paper I), first seen in 2010.
  • 2 questions came from topics that were new or had not been asked for six years or more.

Which units got the marks in 2020

Marks asked from each unit in 2020 (dark bar) against its average for 2013–2019 (grey bar).

Paper I

Paper II

Unit2020Average 2013–19
حصہ الف: نثر 200 204
حصہ ب: شاعری 200 194

A question that fits two units is split equally between them.

Cover of the UPSC Prelims Topic-wise PYQ book with detailed explanations

From the Optional Province team

Preparing for Prelims too?

Our UPSC Prelims Topic-wise PYQ Book covers every Prelims question with detailed explanations, so you can see exactly where UPSC asks from. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

Paper I

Q1a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: قدیم ہند آریائی دور میں کون کون سی بولیاں اور زبانیں رائج تھیں؟ (10 marks)

Asked 2 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: پنجابی اور اردو میں لفظی اور صوتی اعتبار سے کیا اشتراک پایا جاتا ہے؟ (10 marks)

Asked 13 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو زبان کے مختلف ناموں اور ان کی وجہ تسمیہ پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 13 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو حروف تہجی کی درجہ بندی کیجئے۔ (10 marks)

Asked before: a similar question came in 2010.

Q2a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے آغاز کے متعلق مسعود حسین خاں کے نظریے کی تائید یا تردید میں اپنے خیالات پیش کیجئے۔ (20 marks)

Asked 13 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q2b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو مصمتوں اور مصوتوں کی درجہ بندی کن امور پر مبنی ہے؟ وضاحت سے لکھئے۔ (15 marks)

Asked 4 times in 2013–2019, most recently in 2018.

Q2c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو کے آغاز و ارتقا کا سلسلہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد سے جوڑنا لسانی اعتبار سے کہاں تک حق بجانب ہے؟ مدلل لکھئے۔ (15 marks)

Asked 13 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکنی کی لسانی ، صوتی اور صرفی و نحوی خصوصیات لکھئے۔ (20 marks)

Asked 11 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ان صوفیائے کرام کی خدمات کا جائزہ لیجئے جن کا دکنی کے ارتقا میں اہم حصہ ہے۔ (15 marks)

Asked 11 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ان اسباب و عوامل کا احاطہ کیجئے جو دکن میں اردو کے فروغ کا باعث بنے۔ (15 marks)

Asked 11 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے آغاز کے بارے میں علمائے ادب کے پیش کردہ نظریات پر اظہار خیال کیجئے۔ (20 marks)

Asked 13 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو صوتی نظام کے پیش نظر اردو رسم الخط کی خوبیوں اور خامیوں پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 5 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: وسطی ہند آریائی دور میں کن بولیوں کو عروج حاصل ہوا ہے؟ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (15 marks)

Asked 7 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں رباعی کے آغاز و ارتقا کا جائزہ لیجئے۔ (10 marks)

Fresh ground: no question on this topic in 2013–2019.

Q5b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو غزل میں مستعمل چند علامتوں پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 5 times in 2013–2019, most recently in 2017.

Q5c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “جدیدیت ، ترقی پسند تحریک کی توسیع ہے۔” اس قول کی تائید یا تردید میں اپنے خیالات پیش کیجئے۔ (10 marks)

Asked 2 times in 2013–2019, most recently in 2018.

Q5d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں ڈرامے کی عدم مقبولیت کے اسباب کیا ہیں؟ (10 marks)

Asked 3 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ آزادی کے بعد اردو افسانے کے اہم رجحانات پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 3 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q6a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “سرسید تحریک کا فکری سلسلہ ہندوستانی تہذیب و تاریخ کی اہم منزلوں سے جڑا ہوا ہے۔” اس اجمال کی تفصیل لکھئے۔ (20 marks)

Asked 3 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q6b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں ترقی پسند تحریک نے کس صنف ادب کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے؟ مدلل لکھئے۔ (15 marks)

Asked 5 times in 2013–2019, most recently in 2018.

Q6c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: رومانی تحریک نے اردو شعر و ادب کو کن جہتوں سے متاثر کیا؟ مثالوں کے ساتھ جواب لکھئے۔ (15 marks)

Back after a gap: last asked in 2014.

Q7a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ادب میں تنقید کی اہمیت و افادیت بیان کیجئے۔ کیا تنقید کو تخلیق کا درجہ دیا جا سکتا ہے؟ (20 marks)

Asked 6 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q7b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: نفسیاتی تنقید کیا ہے؟ یہ فن پارے کی فنی قدر و قیمت متعین کرنے میں کس حد تک معاون ہو سکتی ہے؟ (15 marks)

Asked 6 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q7c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: مولانا حالیؔ نے مقدمہ شعر و شاعری میں مرثیہ پر کیا تنقید کی ہے؟ وضاحت سے روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 5 times in 2013–2019, most recently in 2017.

Q8a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘اردو زبان اور قومی یک جہتی’ اس موضوع پر اپنے تاثرات قلمبند کیجئے۔ (20 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q8b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘اظہار رائے کی آزادی’ اس عنوان پر اظہار خیال کیجئے۔ (15 marks)

Asked 2 times in 2013–2019, most recently in 2018.

Q8c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘ادب کی قدریں (values)’ اس عنوان پر ایک مضمون تحریر کیجئے۔ (15 marks)

Asked 12 times in 2013–2019, most recently in 2019.
Cover of the UPSC Mains Topic-wise and Year-wise PYQs book (2013–2026)

From the Optional Province team

Strengthen your GS papers

Our UPSC Mains Topic-wise & Year-wise PYQ Book (2013–2026) maps every GS question to the syllabus, so you know what UPSC asks and how often. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

Paper II

Q1a. مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “مدن کی آنکھوں سے بے تحاشا آنسو بہہ رہے تھے۔ حالانکہ رسوئی میں اِندو ہنس رہی تھی۔ پَل بھر میں اپنے سہاگ کے اجڑنے اور پھر بَس جانے سے بے خبر۔ مدن جب حقائق کی دنیا میں آیا تو آنسو پونچھتے ہوئے اپنے اس رونے پر ہنسنے لگا۔
ادھر اِندو ہنس تو رہی تھی لیکن اس کی ہنسی دبی دبی تھی۔ بابو جی کے خیال سے وہ کبھی اونچی آواز میں نہ ہنستی تھی، جیسے کھلکھلاہٹ کوئی ننگا پن ہے، خاموشی دوپٹا اور دبی ہنسی ایک گھونگھٹ۔ پھر مدن نے اندو کا ایک خیالی بُت بنایا اور اس سے بیسیوں باتیں کر ڈالیں۔ یوں اس سے پیار کیا جیسے ابھی تک نہ کیا تھا۔” (10 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1b. مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “گوبر نے گھر پہنچ کر وہاں کی حالت دیکھی تو ایسی مایوسی ہوئی کہ اسی وقت واپس جائے۔ گھر کا ایک حصہ گرنے کے قریب تھا۔ دروازہ پر صرف ایک بیل بندھا ہوا تھا اور وہ بھی ادھ مرا۔ یہ حالت کچھ ہوری کی نہ تھی، سارے گاؤں پر یہی مصیبت تھی۔ ایک ایسا آدمی بھی نہ تھا جس کی حالتِ زار نہ ہو۔۔۔ دروازوں پر مَنوں کوڑا کرکٹ جمع ہے۔ بدبو اُڑ رہی ہے مگر، ان کی ناک میں نہ بو ہے اور نہ آنکھوں میں نور۔ سرِ شام سے دروازہ پر گیدڑ رونے لگتے ہیں مگر کسی کو غم نہیں۔” (10 marks)

Asked 17 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1c. مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کیسا پنشن اور کہاں اُس کا ملنا۔ یہاں جان کے لالے پڑے ہیں۔
ہے موجزن اک قلزمِ خوں کاش یہی ہو آنا ہے، ابھی دیکھیے، کیا کیا مرے آگے
اگر زندگی ہے اور پھر مل بیٹھیں گے تو کہانی کہی جائے گی۔ تم کہتے ہو کہ آیا چاہتا ہوں۔ اگر آؤ تو بے ٹکٹ نہ آنا۔ میر احمد علی صاحب کو لکھتے ہو کہ “یہاں ہیں” مجھ کو نہیں معلوم کہ کہاں ہیں۔ مجھ سے ملتے تو اچھا کرتے۔ میں مخفی نہیں ہوں، روپوش نہیں ہوں۔ حُکام جانتے ہیں کہ یہ یہاں ہے مگر نہ بازپُرس و گیر و دار میں آیا ہوں۔” (10 marks)

Asked 20 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1d. مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کہتے ہیں اقلیمِ خیال میں ایک وسیع ولایت تھی، جِس کا نام ملکِ فصاحت اور وہاں کے بادشاہ کا لقب ملک الکلام تھا۔ بادشاہِ مذکور کے محلوں میں دو بیبیاں تھیں، ایک کا نام فرحت بانو اور دوسری کا نام دانش خاتون تھا۔ دانش خاتون کا ایک بیٹا تھا۔ یہ سیدھا سادا شخص حُسنِ متانت میں باپ کا خلف الرشید اور تمکنت اور سنجیدگی میں ماں کی تصویر تھا۔ اُسے علم کہتے تھے۔” (10 marks)

Asked 12 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q1e. مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جیل کا سپرنٹنڈنٹ آخر کار ایک باورچی کو ڈھونڈ لایا مگر جب پتہ چلا کہ اب باہر جانا ممکن نہیں تو یہ حال ہوا کہ، وہ کھانا کیا پکاتا اپنے ہوش و حواس کا مسالہ کوٹنے لگا اور قید خانے میں جو، اسے ایک رات دِن قید و بند کے توے پر سینکا گیا تو بھوننے تلنے کی ساری ترکیبیں بھول گیا۔ اس احمق کو کیا معلوم تھا کہ ساٹھ روپے کے عشق میں یہ پاپڑ بیلنے پڑیں گے۔ اس ابتدائے عشق نے ہی کچومر نکال دیا تھا، قلعے تک پہنچتے پہنچتے قلیہ بھی تیار ہو گیا۔” (10 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q2a. “باغ و بہار’ کی تاریخی و تہذیبی اہمیت مثالوں کے ساتھ اُجاگر کیجیے۔ (10 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q2b. “نیرنگِ خیال” کے مضامین کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کا محاکمہ کیجیے۔ (20 marks)

Asked 12 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q2c. اُردو نثر کی بنیادوں کو اُستوار کرنے میں “خطوطِ غالب” نے کیا اہم رول ادا کیا ہے۔ مع امثلہ واضح کیجیے۔ (20 marks)

Asked 20 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3a. بیدی کی افسانہ نگاری کی خصوصیات بیان کیجیے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3b. “غبارِ خاطر کے خطوط کی نکتہ سنجیوں میں محاورۂ زبان کا لطف نمایاں ہے” اس اِجمال کی تفصیل بیان کیجیے۔ (15 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q3c. “پریم چند نے اُردو کے افسانوی ادب کو ایک جاندار اور شگفتہ اسلوب دیا، جو تصنع، تکلف اور ہر طرح کی آرائش سے پاک ہے” ناول گئودان کے حوالے سے اِس قول کی وضاحت کیجیے۔ (20 marks)

Asked 17 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4a. “باغ و بہار’ کی مقبولیت اور شہرت کا اصل راز اس کی زبان اور طرزِ ادا میں پنہاں ہے” اس قول سے آپ کس حد تک متفق ہیں، مدلل بحث کیجیے۔ (20 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4b. افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کی روشنی میں راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری پر اظہارِ خیال کیجیے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q4c. خطوطِ غالب کی اسلوبیاتی خصوصیات بیان کیجیے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5a. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ جو دیکھو مرے شعرِ تر، کی طرف
تو مائل نہ ہو پھر گہر کی طرف
محبت نے شاید کہ دی دل کو آگ
دھواں سا ہے کچھ اس نگر کی طرف
نظر کیا کروں اس کے گھر کی طرف
نگاہیں، ہیں میری نظر کی طرف
چھپاتے ہیں منہ اپنا کامل سے سب
نہیں کوئی کرتا ہنر کی طرف
بڑی دھوم سے ابر آئے گئے
نہیں دیکھتے ہم جگر کی طرف (10 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5b. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا
نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
نفس موجِ محیطِ بے خودی ہے
تغافل ہائے ساقی کا گِلا کیا
دماغِ عطرِ پیراہن نہیں ہے
غمِ آوارگی ہائے صبا کیا
دلِ ہر قطرہ ہے سازِ “انا البحر”
ہم اُس کے ہیں ہمارا پوچھنا کیا
محابا کیا ہے، میں ضامن، اِدھر دیکھ
شہیدانِ نِگہ کا خوں بہا کیا (10 marks)

Asked 17 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5c. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کارِ آشیاں بندی
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی
زیارت گاہِ اہلِ عزم و ہمت ہے لحد میری
کہ خاکِ راہ کو میں نے بتایا رازِ الوندی
مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسنِ معنیٰ کو
کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حِنا بندی
ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دُنیا، نہ وہ دُنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی (10 marks)

Asked 16 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5d. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ شتابی سے اُٹھ ساقیٔ بے خبر
کہ چاروں طرف ماہ ہے جلوہ گر
بلوریں گلابی میں دے بھر کے جام
کہ آیا بلندی پہ ماہ تمام
جوانی کہاں اور کہاں پھر یہ سن
مثل ہے کہ ہے چاندنی چار دن
اگر مے کے دینے میں کچھ دیر ہے
تو پھر جان یہ تو کہ اندھیر ہے
وہ سونے کا جو تھا جڑاؤ پلنگ
کہ سیمیں تنوں کو ہو جِس پر اُمنگ (10 marks)

Asked 11 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q5e. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ آنکھوں میں جو بات ہو گئی ہے
اک شرحِ حیات ہو گئی ہے
جب دل کی وفات ہو گئی ہے
ہر چیز کی رات ہو گئی ہے
غم سے چھٹ کر یہ غم ہے مجھ کو
کیوں غم سے نجات ہو گئی ہے
مدت سے خبر ملی نہ دل کی
شاید کوئی بات ہو گئی ہے
جس شئے پہ نظر پڑی ہے تیری
تصویرِ حیات ہو گئی ہے (10 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q6a. “نرالی سب سے ہے اپنی روِش اے شیفتہ لیکن
کبھی دل میں ہوائے شیوہ ہائے میرؔ پھرتی ہے”
اس شعر کے حوالے سے میر تقی میرؔ کے شعری اسلوب پر اظہار خیال کیجیے۔ (15 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q6b. غالبؔ کی شاعری کا ایک اہم پہلو استفہامیہ انداز یا کلامِ غالب کی کس خصوصیت نے آپ کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ بحث کیجیے۔ (20 marks)

Asked 17 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q6c. علامہ اقبال کی نظم “مسجدِ قرطبہ” کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیجیے۔ (15 marks)

Asked 16 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q7a. اختر الایمان کی نظمیں عصر حاضر کا منظر نامہ پیش کرتی ہیں “بنت لمحات” کی روشنی میں واضح کیجیے۔ (15 marks)

Asked 8 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q7b. مثنوی “سحر البیان” کی اہمیت قصے کی وجہ سے ہے یا اسلوب کی وجہ سے ہے، بحث کیجیے۔ (20 marks)

Asked 11 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q7c. فیض کی نظم “لوح و قلم” کا فنی تجزیہ پیش کیجیے۔ (15 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q8a. فراق کے مجموعہ کلام “گلِ نغمہ” میں ہندوستانی تہذیب کے عناصر کی نشاندہی کیجیے۔ (15 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q8b. علامہ اقبال کے تصور “تصورِ شاہین” پر کلامِ اقبال کے حوالے سے روشنی ڈالیے۔ (20 marks)

Asked 16 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Q8c. “میرؔ کی شاعری میں ذاتی غم اور آفاقی غم کی سرحدیں مل جاتی ہیں”۔ اس قول کی روشنی میں میرؔ کا فلسفۂ غم بیان کیجیے۔ (15 marks)

Asked 15 times in 2013–2019, most recently in 2019.

Spotted an error? Tell us.

We classify every PYQ with care, but mistakes can slip in. If a question is in the wrong topic, has a typo, the wrong year, or is missing, let us know. We review every report and update the page.

Report an Error

Spotted something wrong?

If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.

Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Oldest
Newest Most Voted