Here are all 82 questions on دبستان اور تحریکات asked in UPSC Urdu Literature Optional Paper I (2009–2026), arranged under the 7 topics of this unit. Within each topic the latest questions come first.
Each question ends with a code such as [2024/15m/3b] – the year, the marks, the word limit (where UPSC set one) and the question number in the paper.

4.1] دکنی دبستان
24 questions
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: کیا یہ درست ہے کہ ابتدائی اردو شاعری کے فروغ میں دکنی شعرا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے؟ بحث کیجئے۔ [2026/20m/6a]
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘سب رس’ کی لسانی اور ادبی اہمیت پر ایک نوٹ لکھئے۔ [2025/15m/3b]
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: قطب شاہی اور عادل شاہی دور کے اہم ادبی کارناموں پر تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ [2025/15m/3c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ملا وجہی کے شعری و نثری خدمات کا احاطہ کیجیے۔ [2024/20m/3a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ولی دکنی کی شاعری پر ایک مضمون لکھئے یا دکنی شاعری کے ابتدائی خد و خال واضح کیجئے۔ [2024/15m/3b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکن میں اردو شاعری پر مضمون لکھتے ہوئے واضح کیجئے کہ کس طرح دکنی شاعری نے شمالی ہند کی اردو شاعری کو متاثر کیا۔ [2024/15m/3c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “نصرتی کی شاعری دکنی ادب کا نقطۂ عروج ہے”۔ وضاحت کیجئے۔ [2023/15m/3b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکن میں اردو نثر کے آغاز و ارتقا پر تنقیدی مضمون تحریر کیجیے۔ [2022/15m/3b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکن کے صوفی شعراء کے کلام میں تہذیبی و سماجی عناصر پر مدلل بحث کیجیے۔ [2022/15m/3c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “لسانی اور تہذیبی اعتبار سے قلی قطب شاہ کی شاعری دکن میں اردو کے ارتقاء و فروغ کی تصویر ہے۔” مثالوں کے ساتھ بحث کیجئے۔ [2021/15m/3b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکنی شاعری میں ہندوستانی عناصر کی نشاندہی کیجیے۔ [2019/15m/3b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: ‘سب رس’ کا تعارف پیش کیجئے۔ [2018/15m/3b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: ولیؔ کو آپ دکن کا شاعر کہیں گے یا شمالی ہند کا؟ دلیلوں سے وضاحت کیجئے۔ [2018/15m/3c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: عادل شاہی دور میں اردو ادب کے ارتقاء پر تبصرہ کیجئے۔ [2017/15m/3a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ قطب شاہی دور کی شعری خدمات پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2016/15m/3b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ دکنی شاعری میں ہندستانی عناصر کی نشان دہی کیجیے۔ [2016/15m/3c]
دکن میں اُردو نثر کے آغاز و ارتقاء پر ایک تفصیلی مضمون قلمبند کیجئے۔ [2015/20m/4a]
عادل شاہی دور کی ادبی خدمات بیان کیجیے۔ [2014/15m/4a]
دکنی شاعری میں ہندستانی عناصر کی نشاندہی کیجیے۔ [2014/15m/4b]
اردو ادب کی ترقی میں دکن کے صوفیاء کا حصہ، اس موضوع پر اپنی رائے کا مفصل اظہار کریں۔ [2014/20m/4c]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ مثنوی ‘کدم راؤ پدم راؤ’ کی تاریخی، لسانی اور ادبی اہمیت پر تبصرہ کیجیے۔ [2013/25m/3a]
حسب ذیل سوالات پر اظہار خیال کیجیے۔ شمالی ہند کے شعرا پر ولی کے اثرات کی نشان دہی کیجیے۔ [2012/30m/3a]
ذیل کے تمام سوالات حل کیجئے۔ قطب شاہی دور کا کوئی ایک معروف شاعر [2011/15m/1d]
ذیل کے دونوں سوال حل کیجئے۔ عادل شاہی دور کے منظر نامے پر روشنی ڈالئے۔ [2011/30m/4a]
4.2] دبستانِ دہلی
19 questions
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: صنعتِ ایہام کی تعریف کیجئے اور بتائیے کہ ایہام گوئی کی تحریک نے اردو شاعری پر کیا مثبت اور منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ [2025/20m/6b]
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “دہلی کی شاعری جذبے کی شاعری ہے لکھنؤ کی شاعری جذبے کو فن پر قربان کر دیتی ہے”۔ اس قول کی روشنی میں دبستانِ دلّی اور دبستانِ لکھنؤ کی شاعری کے فرق و امتیاز کو اُجاگر کیجئے۔ [2025/10m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دبستان دہلی کے شعری خصوصیات تفصیل سے بیان کیجئے۔ [2024/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: میر تقی میر کی شاعرانہ خصوصیات پر اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔ [2019/10m/5a]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: دہلی کے دبستان شاعری کی اہم خصوصیات بیان کیجئے۔ [2018/20m/6a]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: ایہام گوئی اور ردِّ ایہام گوئی پر ایک مضمون لکھئے۔ [2018/15m/6b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دہلی اسکول کے امتیازات بتائیے۔ [2016/15m/6c]
شمالی ہند میں اُردو نظم کے آغاز و ابتدا پر تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ [2015/15m/4b]
دبستانِ دہلی اور دبستانِ لکھنؤ کا موازنہ پیش کیجئے۔ [2015/15m/6b]
غالب کی شاعرانہ عظمت پر روشنی ڈالئے۔ [2015/20m/8a]
نیچے دیئے ہوئے سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ‘ریختہ سے کیا مراد ہے؟ یہ کہنا کہاں تک درست ہے کہ بکٹ کہانی ریختہ گوئی کا ایک اہم نمونہ ہے’ بکٹ کہانی سے مثالیں دیجیے۔ [2013/25m/2b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جوابات تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونے چاہئیں۔ خدائے سخن سے کیا مراد ہے؟ میر کو خدائے سخن کہنا کس حد تک مناسب ہے؟ [2013/25m/6a]
نیچے دیئے ہوئے سوالوں کے جواب لکھیے۔ سوالوں کے جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونے چاہئیں۔ دبستان دلی کی شعری خدمات پر روشنی ڈالیے۔ [2013/25m/7a]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے: شمالی ہند کے دورِ اوّل کی شاعری کا جائزہ لیجیے۔ [2012/30m/2b]
حسب ذیل سوالات پر اظہار خیال کیجیے۔ ایہام گوئی کے اثرات پر اپنے تاثرات پیش کیجیے۔ [2012/30m/3b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے: میر تقی میر کی شاعرانہ عظمت پر روشنی ڈالیے۔ [2012/12m/5e]
ذیل کے تمام سوالات حل کیجئے۔ عہدِ میر کے چند اہم شعراء۔ [2011/15m/5b]
حسب ذیل میں سے کسی تین پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔ عہدِ غالبؔ و مومنؔ [2010/20m/5a]
ان میں سے کسی تین پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔ میر تقی میرؔ [2009/20m/5a]
4.3] دبستانِ لکھنؤ
9 questions
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: لکھنؤ کے دبستان شاعری کی امتیازی خصوصیات سے بحث کیجئے اور مثالیں بھی پیش کیجئے۔ [2026/15m/6b]
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “دہلی کی شاعری جذبے کی شاعری ہے لکھنؤ کی شاعری جذبے کو فن پر قربان کر دیتی ہے”۔ اس قول کی روشنی میں دبستانِ دلّی اور دبستانِ لکھنؤ کی شاعری کے فرق و امتیاز کو اُجاگر کیجئے۔ [2025/10m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کی اصلاح کے سلسلے میں ناسخ کی خدمات کا جائزہ لیجئے۔ [2023/15m/2c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دبستان لکھنؤ کی ادبی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیجیے۔ [2022/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: لکھنؤ کے دبستان شاعری کی اہم خصوصیات بیان کیجئے۔ [2019/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب ایک سو پچاس الفاظ (150) پر مشتمل ہونا چاہئے۔ دبستانِ لکھنؤ کی چند اہم شعری خصوصیات مثالوں کے ساتھ سمجھائیے۔ [2017/10m/5c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دبستانِ لکھنؤ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کسی ایک نمائندہ شاعر پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2016/20m/6a]
دبستانِ دہلی اور دبستانِ لکھنؤ کا موازنہ پیش کیجئے۔ [2015/15m/6b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے: دبستان لکھنؤ کی شعری خدمات پر نوٹ لکھیے۔ [2012/12m/5d]
4.4] سرسید تحریک
9 questions
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: سرسید کی صحافتی خدمات کا جائزہ لیجئے۔ [2024/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: علی گڑھ تحریک کی بدولت منفرد طور پر پروان چڑھنے والی کسی نثری صنف کا جائزہ لیجئے۔ [2023/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “سرسید تحریک کا فکری سلسلہ ہندوستانی تہذیب و تاریخ کی اہم منزلوں سے جڑا ہوا ہے۔” اس اجمال کی تفصیل لکھئے۔ [2020/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: سرسید تحریک کی بدولت اردو ادب میں کیا اضافے ہوئے تفصیل سے لکھیے۔ [2019/15m/6b]
سرسید تحریک کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے سرسید تحریک کی ادبی خدمات پر ایک جامع مضمون قلمبند کیجئے۔ [2015/15m/7b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ سوالوں کے جوابات تقریباً دو سو (200) الفاظ پر مشتمل ہونے چاہئیں۔ سرسید تحریک سے اردو ادب میں کیا اضافے ہوئے۔ مختلف اصناف کے حوالے سے جواب دیجیے۔ [2013/10m/5d]
حسب ذیل سوالوں کے جواب مطلوب ہیں۔ سرسید تحریک کے اغراض و مقاصد کیا تھے۔ [2012/30m/7a]
ذیل کے دونوں سوال حل کیجئے۔ اُردو نثر کے عناصر خمسہ کی ادبی خدمات۔ [2011/30m/7a]
حسب ذیل میں سے کسی تین پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔ سرسید تحریک کے اغراض و مقاصد [2010/20m/5c]
4.5] رومانی تحریک
5 questions
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو ادب میں رومانی تحریک کے ارتقائی عناصر اور نتائج پر روشنی ڈالئے۔ [2023/15m/6b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: رومانی تحریک نے اردو شعر و ادب کو کن جہتوں سے متاثر کیا؟ مثالوں کے ساتھ جواب لکھئے۔ [2020/15m/6c]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے۔ اردو میں رومانی تحریک [2014/10m/5b]
ذیل کے دونوں سوال حل کیجئے۔ اُردو میں رومانوی نثر کی خصوصیات۔ [2011/30m/7b]
رومانی تحریک پر ایک جامع نوٹ لکھیے۔ [2009/60m/7]
4.6] ترقی پسند تحریک
13 questions
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند تحریک نے اردو ادب کو باثروت کیا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب لکھئے۔ [2025/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں ترقی پسند ادب کی مقبولیت کے اسباب اُجاگر کیجئے۔ [2024/15m/6b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: آزادی کے بعد ترقی پسند مصنفین کو ایک نئے منشور کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ تفصیل سے لکھئے۔ [2023/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند شاعری کی ادبی وفکری اساس پر اظہار خیال کیجیے۔ [2022/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: 1936 میں لکھنؤ میں ترقی پسند ادبی تحریک کی پہلی کانفرنس میں پریم چند کے خطبۂ صدارت کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالئے۔ [2021/20m/6a]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند ادبی تحریک میں منعکس مارکسی اثرات پر مضمون لکھئے۔ [2021/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں ترقی پسند تحریک نے کس صنف ادب کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے؟ مدلل لکھئے۔ [2020/15m/6b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ترقی پسند ادبی تحریک کی پہلی کانفرنس (1936) میں پریم چند کے صدارتی خطبے پر تفصیلی بحث کیجئے۔ [2018/10m/5e]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: “ترقی پسند ادبی تحریک اور احتشام حسین” کے عنوان سے ایک مضمون لکھئے۔ [2018/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔ جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ترقی پسند تحریک کی خصوصیات بیان کیجیے۔ [2016/15m/6b]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ ترقی پسند تحریک کے تحت اُردو ڈراما کے فروغ پر ایک مضمون قلمبند کیجئے۔ [2015/10m/5b]
“ترقی پسند ادب کیا رجعت پسندی کا مخالف تھا” اس قول پر تبصرہ کیجیے۔ [2014/15m/6c]
ان میں سے کسی تین پر تفصیلی نوٹ لکھیے۔ ترقی پسند تحریک [2009/20m/5c]
4.7] جدیدیت
5 questions
درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: جدیدیت کے رجحان سے وابستہ اہم غزل گو شعرا سے اپنی واقفیت کا اظہار کیجئے۔ [2026/15m/6c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں جدیدیت کا تصور اور فکری پس منظر پر تفصیل سے بحث کیجیے۔ [2022/15m/6b]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “جدیدیت ، ترقی پسند تحریک کی توسیع ہے۔” اس قول کی تائید یا تردید میں اپنے خیالات پیش کیجئے۔ [2020/10m/5c]
حسب ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر جواب تقریباً تین سو (300) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدیدیت ایک تحریک تھی یا ایک رجحان؟ اظہار خیال کیجئے۔ [2018/15m/7c]
حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب ایک سو پچاس الفاظ (150) پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں جدیدیت کے رجحان پر روشنی ڈالئے۔ [2017/10m/5d]
« Previous: نثری اصناف اور ان کا ارتقا · Next: اردو تنقید »
Back to: Urdu Literature Optional PYQs – Topic-wise
Last updated: 2 November 2026

