Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2025, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2024. See what was familiar, what came back and what was new.
Other years:
What stood out in 2025
- More marks than usual: مضمون نویسی (50 marks, against an average of 38).
- Fewer marks than usual: شعری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 31).
- 3 questions were close repeats of an earlier paper: Q4a (Paper II), first seen in 2022; Q5a (Paper II), first seen in 2023; Q5c (Paper II), first seen in 2022.
- Every question came from a topic UPSC had asked recently.
Which units got the marks in 2025
Marks asked from each unit in 2025 (dark bar) against its average for 2013–2024 (grey bar).
Paper I
| Unit | 2025 | Average 2013–24 |
|---|---|---|
| اردو زبان کا ارتقا | 170 | 171 |
| شعری اصناف اور ان کا ارتقا | 20 | 31 |
| نثری اصناف اور ان کا ارتقا | 30 | 33 |
| دبستان اور تحریکات | 80 | 76 |
| اردو تنقید | 50 | 44 |
| مضمون نویسی | 50 | 38 |
Paper II
| Unit | 2025 | Average 2013–24 |
|---|---|---|
| حصہ الف: نثر | 200 | 202 |
| حصہ ب: شاعری | 200 | 197 |
A question that fits two units is split equally between them.
Paper I
Q1a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: زبان اور بولی کے فرق کو واضح کرتے ہوئے اپنا جواب لکھئے۔ (10 marks)
Q1b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: قدیم ہند آریائی زبانوں نے اردو زبان کو کس طرح متاثر کیا؟ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (10 marks)
Q1c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: مغربی ہند سے کیا مراد ہے؟ اس کی اہم بولیاں کون کون سی ہیں؟ وضاحت سے جواب لکھئے۔ (10 marks)
Q1d. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: “املا کی سب سے زیادہ غلطیاں ہمزہ کے غیر ضروری اور غلط استعمال سے ہوتی ہیں”۔ کیا آپ اس رائے سے متفق ہیں؟ مدلل جواب لکھئے۔ (10 marks)
Q1e. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: حروف شمسی سے آپ کیا سمجھتے ہیں؟ مثالوں سے وضاحت کیجئے۔ (10 marks)
Q2a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: آپ کے خیال میں اردو زبان کی پیدائش کے متعلق کس ماہر لسانیات کے خیالات سب سے جامع اور قابلِ قبول ہیں؟ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (20 marks)
Q2b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: وسطی ہند آریائی دور میں فروغ پانے والی بولیوں کا خاکہ پیش کیجئے۔ (15 marks)
Q2c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: جدید ہند آریائی زبانوں کا تعارف پیش کیجئے۔ (15 marks)
Q3a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “دکنی ، اردو کی اس منزلِ ارتقا کی نمائندگی کرتی ہے جبکہ وہ تشکیلی حالت میں مختلف بولیوں کے اثرات لیے دکن پہنچ گئی”۔ نمونے رقوم کر وضاحت کیجئے۔ (20 marks)
Q3b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘سب رس’ کی لسانی اور ادبی اہمیت پر ایک نوٹ لکھئے۔ (15 marks)
Q3c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: قطب شاہی اور عادل شاہی دور کے اہم ادبی کارناموں پر تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ (15 marks)
Q4a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “اردو زبان کا خاص لب و لہجہ جس نے اسے درجۂ اعتبار بخشا وہ فارسی کے اثرات کا مرہون منت ہے”۔ اس قول کا محاسبہ کیجئے۔ (20 marks)
Q4b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “اردو کھڑی بولی سے نکلی ہے”۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ مدلل جواب لکھئے۔ (15 marks)
Q4c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “اردو کا مروجہ رسم الخط اس اعتبار سے نہایت جامع ہے کہ وہ اس زبان کی ساری مروج آوازوں کی صحیح نمائندگی کرتا ہے”۔ بحث کیجئے۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں ڈرامے کے آغاز اور ارتقاء پر ایک نوٹ لکھئے۔ (10 marks)
Q5b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ داستان اور ناول کے فرق کو نمایاں کیجئے۔ (10 marks)
Q5c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اکیسویں صدی میں لکھے گئے چند اہم ناولوں کا تعارف کیجئے۔ (10 marks)
Q5d. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “مرثیہ نے اردو شاعری میں رزمیہ (Epic) کی کمی کو پورا کیا ہے”۔ تبصرہ کیجئے۔ (10 marks)
Q5e. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ جدید نظم کے اہم شعراء پر ایک تعارفی نوٹ لکھئے۔ (10 marks)
Q6a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند تحریک نے اردو ادب کو باثروت کیا ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب لکھئے۔ (20 marks)
Q6b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: صنعتِ ایہام کی تعریف کیجئے اور بتائیے کہ ایہام گوئی کی تحریک نے اردو شاعری پر کیا مثبت اور منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ (20 marks)
Q6c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “دہلی کی شاعری جذبے کی شاعری ہے لکھنؤ کی شاعری جذبے کو فن پر قربان کر دیتی ہے”۔ اس قول کی روشنی میں دبستانِ دلّی اور دبستانِ لکھنؤ کی شاعری کے فرق و امتیاز کو اُجاگر کیجئے۔ (10 marks)
Q7a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں تنقید کے آغاز اور ارتقا سے اپنی واقفیت کا اظہار کیجئے۔ (20 marks)
Q7b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: آپ کی نظر میں کسی فن پارے کی قدر و قیمت متعین کرنے میں کون سا دبستانِ نقد زیادہ کارآمد ہے؟ (10 marks)
Q7c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “کلیم الدین احمد: بحیثیت نقاد” اس عنوان پر ایک نوٹ لکھئے۔ (20 marks)
Q8a. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے / سوال کے جواب لکھئے: ڈیٹا چوری اور پرائیویسی (Data theft and privacy) (20 marks)
Q8b. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے / سوال کے جواب لکھئے: سوشل میڈیا کا کثرتِ استعمال اور سماجی بگاڑ (15 marks)
Q8c. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے / سوال کے جواب لکھئے: “مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) تخلیقی ادب کے لئے مضر ہوگی”۔ اس موضوع پر مدلل تبصرہ کیجئے۔ (15 marks)
Paper II
Q1a. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اے بیرن! تو میری آنکھوں کی پُتلی اور ماں باپ کی موئی مٹی کی نشانی ہے۔ تیرے آنے سے میرا کلیجا ٹھنڈا ہوا۔ جب تجھے دیکھتی ہوں باغ باغ ہوتی ہوں۔ تو نے مجھے نہال کیا۔ لیکن مردوں کو خدا نے کمانے کے لیے بنایا ہے، گھر میں بیٹھے رہنا ان کو لازم نہیں۔ جو مرد نکھٹّو ہو کر گھر سیتا ہے، اس کو دنیا کے لوگ طعنہ مہنا دیتے ہیں۔ خصوصاً اس شہر کے آدمی چھوٹے بڑے بے سبب تمہارے رہنے پر کہیں گے: اپنے باپ کی دولتِ دنیا کھو کھا کر بہنوئی کے ٹکڑوں پر آپڑا۔” (10 marks)
Q1b. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ہندوستان کے اوپنشدوں نے ذات مطلق کو ذات متصف میں اتراتے ہوئے جن تنزلات کا نقشہ کھینچا ہے، مسلمان صوفیوں نے اس کی تعبیر “احدیت” اور “واحدیت” کے مراتب میں دیکھی۔ احدیت کا مرتبہ یکتائی محض کا ہوا لیکن واحدیت کی جگہ اوّل کی ہوئی اور اوّلیت کا مرتبہ چاہتا ہے کہ دوسرا، تیسرا، چوتھا بھی ہو “کُنْتُ کَنْزاً مخفیاً فاجیتُ اَنْ اُعرَفَ فَخَلَقْتُ الحق”، اگرچہ حدیث قدسی نہیں ہے، مگر جس کا بھی قول ہے اس میں شک نہیں کہ ایک بڑے ہی گہرے تفکّر کی خبر دیتا ہے۔” (10 marks)
Q1c. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اس میں شک نہیں کہ امید دھوکے بہت دیتی ہے اور ان باتوں کی توقع پیدا کرتی ہے جو انسان کو حاصل نہیں ہو سکتیں۔ مگر وہ دھوکے اصلی نعمتوں سے سوا مزہ دیتے ہیں اور موہوم وعدے قسمت کی لکھی ہوئی دولتوں سے گراں بہا اور خوش نما معلوم ہوتے ہیں۔ اگر کسی معاملہ میں ناکام بھی کرتی ہے تو اُسے ناکامی نہیں کہتی، بلکہ قسمت کی دیر کہہ کر ایک اس سے بھی اعلایقین سامنے حاضر کر دیتی ہے۔” (10 marks)
Q1d. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “لوگ ہمیشہ اس کھوج میں لگے رہتے ہیں کہ زندگی کو بڑے بڑے کاموں کے لیے کام میں لائیں، لیکن نہیں جانتے کہ یہاں ایک سب سے بڑا کام خود زندگی ہوئی، یعنی زندگی کو ہنسی خوشی کاٹ دینا۔ یہاں اس سے زیادہ سہل کوئی کام نہ ہوا کہ مر جائیے، اور اس سے زیادہ مشکل کوئی کام نہ ہوا کہ زندہ رہیے۔ جس نے یہ مشکل حل کر لی، اُس نے زندگی کا سب سے بڑا کام انجام دے دیا۔” (10 marks)
Q1e. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “انہوں نے دنیا کو باہر سے دیکھا تھا اور اسے مکر وفریب ہی سے معمور سمجھتے تھے، جدھر دیکھتے تھے اُدھر ہی برائیاں نظر آتی تھیں۔ مگر سماج میں جب گہرائی تک جا کر دیکھا تو انہیں معلوم ہوا ان برائیوں کے نیچے ایثار بھی ہے، محبت بھی ہے۔ اس میں شک وشبہ کی حالت میں جب مالتی کا تاریکی سے نکلتا ہوا دیوی کا روپ انہیں نظر آیا تب وہ اس کی طرف عجلت اور بے صبری کے ساتھ دوڑ پڑے اور چاہا کہ اسے ایسی حکمت سے چھپا کر رکھیں کہ کسی دوسرے کی آنکھ نہ پڑے۔” (10 marks)
Q2a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: افسانہ “لاجونتی” کا فنی وادبی تجزیہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q2b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: خطوطِ غالبؔ نے اُردو خطوط نگاری میں جدت طرازی اور مکالمہ نویسی کو متعارف کروا کر ایک نئی روایت کو جنم دیا۔ غالبؔ کی خطوط نگاری کے اس نئے پہلو کی مثالیں دیگر ادیبوں کے ادبی کارناموں میں ملتی ہیں؟ حقائق پر روشنی ڈالیے۔ (20 marks)
Q2c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “باغ وبہار کی مقبولیت کا بہت بڑا راز اس کی فصاحت وسلاست میں ہے”۔ اس قول کی روشنی میں “باغ وبہار” کے اسلوب کا تجزیہ چند مثالوں کے ساتھ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q3a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: نیرنگِ خیال میں انگریزی انشاء پردازی کو پس پردہ رکھ محمد حسین آزاد کی انشاء نگاری ہندوستانی عناصر سے پُر ہے۔ مثالیں دے کر تقابلی جائزہ پیش کریں۔ (20 marks)
Q3b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گئودان” ہندوستان کی دیہی زندگی اور کسانوں کے مسائل کا آئینہ ہے۔ اپنے تجزیاتی خیالات کا جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q3c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غبارِ خاطر” خطوط کا مجموعہ ہے یا انشائیوں کا؟ اس سلسلے میں اپنی مدلّل رائے اس انداز سے پیش کیجیے کہ اس کے اسلوب کی نمایاں خصوصیات بھی سامنے آجائیں۔ (15 marks)
Q4a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: داستان کی فنی اور صنفی خصوصیات کی روشنی میں “باغ وبہار” کا تنقیدی جائزہ پیش کیجیے۔ (20 marks)
Q4b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: عملی زندگی اور فلسفۂ حیات پر مولانا ابوالکلام آزاد نے ‘غبارِ خاطر’ میں علمی تبصرہ پیش کیا ہے۔ مثالیں دے کر اپنا جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q4c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: بیدی کے افسانوی مجموعہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کی روشنی میں عورتوں کی نفسیات اور کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے
گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
گر آج اوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
یہ چار دن کی جدائی تو کوئی بات نہیں
جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں (10 marks)
Q5b. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ غلط تھا آپ سے غافل گزرنا
نہ سمجھے ہم کہ اس قالب میں تو تھا
چمن کی وضع نے ہم کو کیا داغ
کہ ہر غنچہ دلِ پُر آرزو تھا
گل و آئینہ کیا خورشید و مہ کیا
جدھر دیکھا اُدھر تیرا ہی رُو تھا
جہاں پُر ہے فسانے سے ہمارے
دماغِ عیش ہم کو بھی کبھو تھا
مگر دیوانہ تھا گل بھی کسو کا
کہ پیراہن میں سو جا گہ رفو تھا (10 marks)
Q5c. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں
لیکن اس ترکِ محبت کا بھروسا بھی نہیں
دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میں
لیکن اس جلوہ گہِ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست
آہ اب مجھ سے تری رنجشِ بے جا بھی نہیں
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سوا
آج ہی خاطرِ بیمار شکیبا بھی نہیں (10 marks)
Q5d. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ اٹّھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
کاخِ امرا کے در و دیوار ہلا دو
گرماؤ غلاموں کا لہو سوزِ یقیں سے
کنجشکِ فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو
سلطانیِ جمہور کا آتا ہے زمانہ
جو نقشِ کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
جس کھیت سے دہقاں کو میسّر نہیں روزی
اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
کیوں خالق و مخلوق میں حائل رہیں پردے
پیرانِ کلیسا کو کلیسا سے اٹھا دو (10 marks)
Q5e. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ درد منّت کشِ دوا نہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
اک تماشا ہوا گلا نہ ہوا
ہے خبر گرم ان کے آنے کی
آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا
کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
جان دی، دی ہوئی اُسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا (10 marks)
Q6a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: میرؔ کو غزل گوئی کا بادشاہ کہا گیا ہے۔ اس خیال کی روشنی میں میرؔ کی غزلیہ شاعری کے امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ (20 marks)
Q6b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی سحر البیان کے حوالے سے میر حسن کی کردار نگاری کا تنقیدی تجزیہ مع مثالوں کے پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q6c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غالبؔ سے پہلے اُردو شاعری دل والوں کی دنیا تھی، غالبؔ نے اسے ایک ذہن دیا”۔ اس قول کی روشنی میں کلامِ غالبؔ کے فکری وفلسفیانہ عناصر کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q7a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “بالِ جبریل” کے حوالے سے اقبالؔ کے تصوّرِ عقل وعشق کا مفصّل جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q7b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اختر الایمان کی نظم “ایک احساس” کا تجزیہ کیجیے۔ (20 marks)
Q7c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی ‘سحر البیان’ میں میر حسن کی جزئیات نگاری، محاکات اور منظر کشی کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q8a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “دستِ صبا” کی روشنی میں فیضؔ کی نظم نگاری کے اہم موضوعات اور ان کی فنّی تدابیر کا تنقیدی محاکمہ کیجیے۔ (15 marks)
Q8b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “بالِ جبریل” میں فارسی شعرا رومی، حافظ اور جامی کا ذکر اور ان کے تفکرات نمایاں طور پر نظر آتے ہیں”۔ اس قول پر تبصرہ لکھیے اور مثالیں بھی دیجیے۔ (20 marks)
Q8c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: فراقؔ گورکھپوری کی شاعری میں مغرب، خاص طور پر انگریزی کے کن شعراء کے اثرات نظر آتے ہیں۔ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔ (15 marks)
Spotted something wrong?
If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.
Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

