Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2021, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2020. See what was familiar, what came back and what was new.
Other years:
What stood out in 2021
- More marks than usual: اردو زبان کا ارتقا (185 marks, against an average of 173).
- Fewer marks than usual: دبستان اور تحریکات (50 marks, against an average of 76).
- 3 questions were close repeats of an earlier paper: Q4a (Paper I), first seen in 2018; Q5e (Paper II), first seen in 2017; Q8a (Paper II), first seen in 2018.
- 2 questions came from topics that were new or had not been asked for six years or more.
Which units got the marks in 2021
Marks asked from each unit in 2021 (dark bar) against its average for 2013–2020 (grey bar).
Paper I
| Unit | 2021 | Average 2013–20 |
|---|---|---|
| اردو زبان کا ارتقا | 185 | 173 |
| شعری اصناف اور ان کا ارتقا | 30 | 35 |
| نثری اصناف اور ان کا ارتقا | 35 | 33 |
| دبستان اور تحریکات | 50 | 76 |
| اردو تنقید | 50 | 42 |
| مضمون نویسی | 35 | 34 |
Paper II
| Unit | 2021 | Average 2013–20 |
|---|---|---|
| حصہ الف: نثر | 200 | 204 |
| حصہ ب: شاعری | 200 | 195 |
A question that fits two units is split equally between them.
Paper I
Q1a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: لسانی اعتبار سے قدیم ہند آریائی زبانوں کی تقسیم کی بنیادیں کیا ہیں؟ اس کے ارتقائی مراحل پر مثالیں دے کر اظہار خیال کیجئے۔ (10 marks)
Q1b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: عہدِ وسطیٰ کی ہند آریائی زبانوں کی درجہ بندی کیجئے۔ اہم زبانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار مثالوں کے ساتھ کیجئے۔ (10 marks)
Q1c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدید ہند آریائی زبانوں میں صوتیاتی اختلافات کا جغرافیائی نظریئے سے مثالیں دے کر وضاحت کیجئے۔ (10 marks)
Q1d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو حروف تہجی کے ارتقائی مراحل اور موجودہ دور میں مروجہ درجہ بندی بیان کیجئے۔ (10 marks)
Q1e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدید ہند آریائی زبانوں کی درجہ بندی کرتے ہوئے اس کے تہذیبی پہلوؤں پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)
Q2a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: پروفیسر احتشام حسین نے جان بیم کی کتاب “ہندوستانی لسانیات” کا خاکہ کا ترجمہ کرتے ہوئے کن ارتقائی پہلوؤں پر زور دیا ہے؟ اظہار خیال کیجئے۔ (20 marks)
Q2b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: شمالی ہند میں مروجہ بولیاں اور اردو کے آپسی رشتوں اور اردو ارتقاء و فروغ میں ان کے اثرات پر مفصل بحث مثالوں کے ساتھ کیجئے۔ (15 marks)
Q2c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے ارتقائی مراحل پر مختلف نظریات بالخصوص مسعود حسین خان اور شوکت سبزواری سے آپ کہاں تک متفق ہیں اور کیوں؟ بحث کیجئے۔ (15 marks)
Q3a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “دکنی اردو کے ارتقاء میں صوفیائے کرام کے اقوال و ملفوظات کا خاص اثر رہا ہے۔” اس قول پر مثالیں دے کر اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (20 marks)
Q3b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “لسانی اور تہذیبی اعتبار سے قلی قطب شاہ کی شاعری دکن میں اردو کے ارتقاء و فروغ کی تصویر ہے۔” مثالوں کے ساتھ بحث کیجئے۔ (15 marks)
Q3c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکنی اردو اور شمالی ہند کی اردو کے مابین لسانی، صرفی ونحوی اور صوتی فرق کو مثالیں دے کر وضاحت کیجئے۔ (15 marks)
Q4a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: سماجی اور ثقافتی عوامل کی روشنی میں اردو زبان کے ارتقاء پر روشنی ڈالئے۔ (20 marks)
Q4b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: قواعدی صوتی آہنگ کی روشنی میں اردو اور ہندی کے رشتوں پر اظہار خیال کیجئے۔ (15 marks)
Q4c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو صرف ونحو اور ذخیرۂ الفاظ کی روشنی میں اردو زبان کی بنیادی خصوصیات بیان کیجئے۔ (15 marks)
Q5a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “اردو مرثیے کا آغاز دکن سے اور عروج اودھ میں ہوا” اس قول کی روشنی میں اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔ مثالیں بھی دیجئے۔ (10 marks)
Q5b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو غزل کے ارتقائی مراحل اور اس کی مقبولیت کے اسباب بیان کیجئے۔ (10 marks)
Q5c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “اردو میں قصیدہ نگاری فارسی قصیدہ گوئی کا تسلسل ہے، ذوق اور غالب دونوں اس امر کی اہم مثال ہیں”۔ وضاحت کیجئے۔ (10 marks)
Q5d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “ناول کا ارتقاء صنعتی انقلاب کے تحت ہوا۔” اس قول کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (10 marks)
Q5e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ “گذشتہ صدی میں اردو ڈرامہ نگاری” کی روشنی میں مشہور ڈرامہ نگاروں کی تخلیقات کا مختصر جائزہ پیش کیجئے۔ (10 marks)
Q6a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: 1936 میں لکھنؤ میں ترقی پسند ادبی تحریک کی پہلی کانفرنس میں پریم چند کے خطبۂ صدارت کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالئے۔ (20 marks)
Q6c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند ادبی تحریک میں منعکس مارکسی اثرات پر مضمون لکھئے۔ (15 marks)
Q7a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “اردو میں شعری تنقید اور حالی کا مقدمۂ شعر و شاعری، ایک اہم ادبی معیار سازی کا آغاز ہے۔” اس موضوع پر مثالوں کے ساتھ تبصرہ کیجئے۔ (20 marks)
Q7b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: شبلی کے تنقیدی اصولوں کی روشنی میں تاثراتی تنقید پر اظہار خیال کیجئے۔ (15 marks)
Q7c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: کلیم الدین احمد کے بقول “غزل نیم وحشی صنف سخن ہے۔” ان کی تنقید نگاری پر ناقدانہ تبصرہ کیجئے۔ (15 marks)
Q8a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “کووڈ-۱۹ کی وباء اور بدلتے ہوئے سماجی رشتے” کے عنوان پر ایک مضمون لکھئے۔ (20 marks)
Q8b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “جدید سائنسی ایجادات فکر انسانی کا ارتقاء ہے۔” اس عنوان کے تحت ایک مضمون قلمبند کیجئے۔ (15 marks)
Q8c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “ما قبل از تقسیم ہند کی اردو ناول نگاری میں ہندوستانی معاشرہ” پر مضمون لکھئے۔ (15 marks)
Paper II
Q1a. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جیتے رہو، آفریں، صد ہزار آفریں۔ اُردو عبارت لکھنے کا کیا اچھا ڈھنگ پیدا کیا ہے کہ مجھ کو رشک آنے لگا۔ سنو، دِلّی کے تمام مال ومتاع وزروگوہر کی لوٹ پنجاب احاطے میں گئی ہے۔ یہ طرز عبارت خاص میری دولت تھی، سو، ایک ظالم پانی پت۔ انصاریوں کے محلّے کا رہنے والا لوٹ لے گیا۔ مگر میں نے اس کو بجل کیا۔ اللہ برکت دے۔” (10 marks)
Q1b. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “یہ میری بات سن کر خفا اور بد دماغ ہوا اور جتنا مجھ سے لے کر جمع کیا تھا، سب زمین میں ڈال دیا اور بولا بس بابا! اتنے گرم مت ہو اپنی کائنات لے کر رکھ چھوڑو، پھر سخاوت کا نام نہ لیجو، سخی ہونا بہت مشکل ہے۔ تم سخاوت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اُس منزل کو کب پہنچوگے، ابھی دلّی دُور ہے۔ سخی کے بھی تین حرف ہیں پہلے ان پر عمل کرو۔ تب سخی کہلاؤ۔ تب تو میں ڈرا اور کہا بھلا داتا! اس کے معنی مجھے سمجھاؤ۔ کہنے لگا: س سے سمائی، اور خ سے خوف الٰہی، اور ی سے یاد رکھنا اپنی پیدائش اور مرنے کو۔ جب تلک اتنا نہ ہو لے تو سخاوت کا نام نہ لے۔” (10 marks)
Q1c. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “آرام کے بندو! دیکھو، بہت آرام بہت سی خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ آرام شاہ کے وزیر اعظم عیش اور نشاط نام دو شخص ہوئے تھے۔ مگر عیش نے دغا کی کیونکہ مرض ایک بڑا غنیم سلطنت کا تھا۔ وہ مدت سے ملکِ آرام کے درپے تھا چنانچہ مرض نے عیش سے سازش کی اور ایک رات یکایک قلعۂ جسم پر کمند ڈال کر شبستان شاہی میں آن پہنچا۔ جب مرض آیا تو آرام کُجا۔ آرام نے دشمن کو بلائے ناگہانی کی طرح سر پر دیکھا گھبرا گیا اور ناچار بھاگنا پڑا۔” (10 marks)
Q1d. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “مجھے بھی ان منزلوں سے گزرنا پڑا، مگر میں رُکا نہیں۔ میری پیاس مایوسی پر قانع ہونا نہیں چاہتی تھی۔ بالآخر حیرانگیوں اور سرگشتگیوں کے بہت سے مرحلے طے کرنے کے بعد جو مقام نمودار ہوا۔ اس نے ایک دوسرے ہی عالم میں پہنچا دیا۔ معلوم ہوا کہ اختلاف ونزاع کی انہی متعارض راہوں اور اوہام وخیالات کی انہی گہری تاریکیوں کے اندر ایک روشن اور قطعی راہ بھی موجود ہے جو یقین واعتقاد کی منزل مقصود تک چلی گئی ہے اور اگر سکون وطمانیت کے سرچشمے کا سراغ مل سکتا ہے تو وہیں مل سکتا ہے۔ میں نے جو اعتقاد حقیقت کی جستجو میں کھو دیا تھا وہ اسی جستجو کے ہاتھوں پھر واپس مل گیا۔” (10 marks)
Q1e. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “آخر وہ چاندیاں تڑپ تڑپ کر اپنے آپ کو ماہی گیروں کے حوالے کرنے لگیں۔ پھر آسمان پر صوت تجلی کا ٹکراؤ ہوا۔ بادل گرجے، بجلی تڑپی اور یکایک چھاجوں پانی برسنے لگا۔ اس عرصے میں جوگیا نے کئی نیلے پیلے، اودے کالے، سردئی اور سرمئی، دھانی اور چمپئی رنگ بدلے۔ اسے کتنی جلدی تھی لڑکی سے عورت بن جانے کی اور پھر عورت سے ماں ہو جانے کی۔ مجھے یقین تھا کہ اتنی صحت مند لڑکی کے جب بچّے پیدا ہوں گے، جڑواں ہوں گے بلکہ تین چار بھی ہو سکتے ہیں، میں انھیں کیسے سنبھالوں گا؟ اور اس خیال کے آتے ہی میں ہنسنے لگا۔” (10 marks)
Q2a. “ترجمہ ہوتے ہوئے بھی ‘باغ وبہار’ میر امن کی خود کی تصنیف معلوم ہوتی ہے” اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے میر امن کے نثری اسلوب کا جائزہ لیجیے۔ (20 marks)
Q2b. “خطوط غالب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ غالب نے مراسلہ کو مکالمہ بنا دیا” اس قول کی وضاحت کرتے ہوئے بتائیے کہ کیا واقعی خطوط غالب میں ملاقات کا انداز نظر آتا ہے؟ چند مثالیں بھی دیجیے۔ (15 marks)
Q2c. “نیرنگِ خیال” کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی نثر نگاری کی نمایاں خصوصیات کا جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q3a. “غبارِ خاطر” کے حوالے سے مولانا ابوالکلام آزاد کے تاریخی شعور کا محاکمہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q3b. “بیدی کے افسانوں کا خاص مرکز ومحور عورت اور اس کی نفسیات رہا ہے” اس خیال کے پیش نظر بیدی کے چند نسوانی کرداروں پر گفتگو کیجیے۔ (20 marks)
Q3c. “‘گئودان’ پریم چند کی ناول نگاری کا نقطۂ عروج ہے”۔ “گئودان” کی چند اہم خصوصیات کے پیش نظر اس خیال پر تبصرہ کیجیے۔ (15 marks)
Q4a. پریم چند نے اپنے ناولوں میں ہندوستان کی اس وقت کی دیہی زندگی کا جو مرقع پیش کیا ہے۔ اس کے چند پہلوؤں کی وضاحت کیجیے۔ (20 marks)
Q4b. اُردو کے داستانوی ادب کی تاریخ میں “باغ وبہار” کی مقبولیت کے کیا اسباب ہیں؟ مثالوں سے اس بات کو واضح کیجیے۔ (15 marks)
Q4c. بیدی کے افسانے “لاجونتی” کا تنقیدی جائزہ اس طرح پیش کیجیے کہ بیدی کی افسانہ نگاری کی اہم خصوصیات سامنے آجائیں۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ بہت آرزو تھی گلی کی تری
سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے
دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
ہمیں آپ سے بھی جُدا کر چلے
جبیں سجدے کرتے ہی کرتے گئی
حقِ بندگی ہم ادا کر چلے
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے
نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے (10 marks)
Q5b. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ میں بھولا نہیں تجھ کو اے میری جاں
کروں کیا کہ ہے مجھ پہ قیدِ گراں
پر، اس قید میں بھی ترا دھیان ہے
فقط تیرے ملنے کا ارمان ہے
تو اپنی جو صورت دکھا دے مجھے
تو اس قیدِ غم سے چھڑا دے مجھے
نہیں مجھ کو مرنے سے کچھ اپنے ڈر
یہ غم ہے کہ تجھ کو نہ ہووے خبر
تجھے کاش اس وقت میں دیکھ لوں
جیوں میں، اگر تیرے آگے مروں (10 marks)
Q5c. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ رَو میں ہے رخشِ عمر، کہاں دیکھیے تھکے
نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں
اُتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بُعد ہے
جتنا کہ وہمِ غیر سے ہوں پیچ وتاب میں
اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے
حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں
ہے مشتمل نمودِ صور پر وجودِ بحر
یاں کیا دھرا ہے قطرہ وموج و حباب میں
شرم اِک ادائے ناز ہے، اپنے ہی سے سہی
ہیں کتنے حجاب کہ ہیں یوں حجاب میں (10 marks)
Q5d. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ تو شاخ سے کیوں پھوٹا، میں شاخ سے کیوں ٹوٹا
اِک جذبۂ پیدائی، اِک لذتِ یکتائی!
غواصِ محبت کا اللہ نگہباں ہو
ہر قطرۂ دریا میں دریا کی ہے گہرائی
اس موج کے ماتم میں روتی ہے بھنور کی آنکھ
دریا سے اُٹھی لیکن ساحل سے نہ ٹکرائی
ہے گرمیِ آدم سے ہنگامۂ عالم گرم
سورج بھی تماشائی، تارے بھی تماشائی
اے بادِ بیابانی! مجھ کو بھی عنایت ہو
خاموشی ودل سوزی، سرمستی ورعنائی (10 marks)
Q5e. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں لرزاں ہیں
تری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے سراب
دشتِ تنہائی میں دوری کے خس وخاک تلے
کِھل رہے ہیں ترے پہلو کے سمن اور گلاب
اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
اپنی خوشیوں میں سلگتی ہوئی مدہم مدہم
دور، افق پار، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
گر رہی ہے تری دلدار نظر کی شبنم
اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں رکھا ہے
دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات
یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق
ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات (10 marks)
Q6a. میر حسن نے اپنی مثنوی “سحر البیان” میں اس وقت کے لکھنوی معاشرت کا لازوال مرقع پیش کیا ہے”۔ اس خیال کی وضاحت کیجیے۔ (15 marks)
Q6b. جلوہ ہے مجھی سے لبِ دریائے سخن پر
صد رنگ مری موج ہے میں طبعِ رواں ہوں
اس شعر کی روشنی میں میر کی شاعری پر اظہارِ خیال کیجیے۔ (20 marks)
Q6c. غالب کا شاعرانہ مرتبہ متعین کرنے میں “یادگار غالب” کی کیا اہمیت رہی ہے؟ تفصیل سے بیان کیجیے۔ (15 marks)
Q7a. علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی پر ایک مختصر مضمون لکھیے۔ (20 marks)
Q7b. “فراق کی بیشتر شاعری عشقیہ شاعری کے ذیل میں آتی ہے” آپ کا کیا خیال ہے؟ مفصل بیان کیجیے۔ (15 marks)
Q7c. “فیض کی شاعری میں اشتراکیت اور رومانیت کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے” اس خیال پر بحث کیجیے۔ (15 marks)
Q8a. “بنتِ لمحات” کی روشنی میں اختر الایمان کی نظم گوئی کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q8b. “اقبال نے اُردو نظم میں صوری اور معنوی طور پر کیا خوشگوار اضافے کیے ہیں” اس بات کی تصدیق میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔ (20 marks)
Q8c. “دستِ صبا” میں شامل فیض کی نظم “زندان کی ایک شام” پر تنقیدی تبصرہ کیجیے۔ (15 marks)
Spotted something wrong?
If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.
Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

