Here are all 229 questions on حصہ الف: نثر asked in UPSC Urdu Literature Optional Paper II (2009–2026), arranged under the 6 topics of this unit. Within each topic the latest questions come first.
Each question ends with a code such as [2024/15m/3b] – the year, the marks, the word limit (where UPSC set one) and the question number in the paper.

1.1] میر امن
43 questions
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “غرض، آدمی کا شیطان آدمی ہے، ہر دم کے کہنے سننے سے اپنا مزاج بھی بہک گیا۔ شراب، ناچ اور جوئے کا چرچا شروع ہوا۔ پھر تو یہ نوبت پہنچی کہ سوداگری بھول کر تماش بینی کا اور لینے دینے کا سودا ہوا۔ اپنے نوکر اور رفیقوں نے جب یہ غفلت دیکھی، جو جس کے ہاتھ پڑا الگ کیا۔ گویا لوٹ مچا دی۔ کچھ خبر نہ تھی، کتنا روپیہ خرچ ہوتا ہے، کہاں سے آیا اور کیدھر جاتا ہے؟ مالِ مفت دلِ بے رحم۔ اس زر خرچی کے آگے اگر گنج قارون کا ہوتا تو بھی وفا نہ کرتا۔ کئی برس کے عرصے میں ایک بارگی یہ حالت ہوئی کہ فقط ٹوپی اور لنگوٹی باقی رہی۔” [2026/10m/1a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: ‘باغ وبہار’ کے اسلوبِ بیان کا اس طرح جائزہ لیجیے کہ اس کی صوتی، صرفی، نحوی تمام خصوصیات واضح ہو جائیں۔ [2026/15m/3a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “باغ وبہار” میں ہند ایرانی تہذیب وثقافت کے عناصر کی نشاندہی اس طرح کیجیے کہ اس میں پیش کیے گئے اخلاقی پہلو بھی سامنے آجائیں۔ [2026/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اے بیرن! تو میری آنکھوں کی پُتلی اور ماں باپ کی موئی مٹی کی نشانی ہے۔ تیرے آنے سے میرا کلیجا ٹھنڈا ہوا۔ جب تجھے دیکھتی ہوں باغ باغ ہوتی ہوں۔ تو نے مجھے نہال کیا۔ لیکن مردوں کو خدا نے کمانے کے لیے بنایا ہے، گھر میں بیٹھے رہنا ان کو لازم نہیں۔ جو مرد نکھٹّو ہو کر گھر سیتا ہے، اس کو دنیا کے لوگ طعنہ مہنا دیتے ہیں۔ خصوصاً اس شہر کے آدمی چھوٹے بڑے بے سبب تمہارے رہنے پر کہیں گے: اپنے باپ کی دولتِ دنیا کھو کھا کر بہنوئی کے ٹکڑوں پر آپڑا۔” [2025/10m/1a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “باغ وبہار کی مقبولیت کا بہت بڑا راز اس کی فصاحت وسلاست میں ہے”۔ اس قول کی روشنی میں “باغ وبہار” کے اسلوب کا تجزیہ چند مثالوں کے ساتھ پیش کیجیے۔ [2025/15m/2c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: داستان کی فنی اور صنفی خصوصیات کی روشنی میں “باغ وبہار” کا تنقیدی جائزہ پیش کیجیے۔ [2025/20m/4a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “میر امن کی ‘باغ وبہار’ میں معاشرتی اور تہذیبی زندگی کا نقشہ ابھر کر سامنے آتا ہے۔” اس خیال کی وضاحت مثالوں کے ساتھ پیش کیجیے۔ [2024/20m/2a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “باغ وبہار” کے لسانی وادبی محاسن اور فارسی زبان کے اثرات پر مفصل روشنی ڈالیے۔ [2024/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اب جو دیکھئے، سوائے ایک مٹی کے ڈھیر کے ان کا کچھ نشان باقی نہیں رہا اور سب دولتِ دنیا، گھر بار، آل اولاد، آشنا دوست، نوکر چاکر، ہاتھی گھوڑے چھوڑ کر اکیلے پڑے ہیں۔ یہ سب ان کے کچھ کام نہ آیا بلکہ اب کوئی نام بھی نہیں جانتا کہ یہ کون تھے اور قبر کے اندر کا احوال معلوم نہیں کہ کیڑے مکوڑے، چیونٹے، سانپ ان کو کھا گئے یا ان پر کیا بیتی اور خدا سے کیسی بنی۔ یہ باتیں اپنے دل میں سوچ کر، ساری دنیا کو پیکھنے کا کھیل جانے، تب اس کے دل کا غنچہ ہمیشہ شگفتہ رہے گا۔ “کسو حالت میں پژمردہ نہ ہوگا۔” [2023/10m/1a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “سادگی، سلاست اور روزمرہ کے استعمال کے باوجود میر امن کی ‘باغ و بہار’ کی ادبیت متاثر نہیں ہو سکی ہے۔” اس قول کے پیش نظر ‘باغ و بہار’ کے اسلوب کی اہم خصوصیات بیان کیجئے۔ [2023/20m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اس ور خرچی کے آگے اگر گنج قارون کا ہوتا، تو بھی وفا نہ کرتا۔ کئی برس کے عرصے میں ایک بارگی یہ حالت ہوئی کی فقط ٹوپی اور لنگوٹی باقی رہی۔ وہ آشنا جو دانت کاٹی روٹی کھاتے تھے اور چمچا بھر خون اپنا ہر بات میں زبان سے نثار کرتے تھے، کافور ہو گئے، بلکہ راہ باٹ میں اگر کہیں بھینٹ ملاقات ہو جاتی تو آنکھیں چرا کر منھ پھیر لیتے۔ اور نوکر چاکر، خدمت گار سب چھوڑ کر کنارے لگے۔ کوئی بات پوچھنے والا نہ رہا جو کہے: یہ کیا تمہارا حال ہوا؟ سوائے غم اور افسوس کے کوئی رفیق نہ ٹھہرا۔” [2022/10m/1c]
“میر امن کی ‘باغ وبہار’ بامحاورہ اور روزمرّہ سے آراستہ نثر کا بہترین نمونہ ہے۔” اس خیال کی وضاحت مثالوں کے ساتھ کیجیے۔ [2022/20m/2a]
داستان کی صنفی خصوصیات کے حوالے سے “باغ وبہار” کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2022/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “یہ میری بات سن کر خفا اور بد دماغ ہوا اور جتنا مجھ سے لے کر جمع کیا تھا، سب زمین میں ڈال دیا اور بولا بس بابا! اتنے گرم مت ہو اپنی کائنات لے کر رکھ چھوڑو، پھر سخاوت کا نام نہ لیجو، سخی ہونا بہت مشکل ہے۔ تم سخاوت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اُس منزل کو کب پہنچوگے، ابھی دلّی دُور ہے۔ سخی کے بھی تین حرف ہیں پہلے ان پر عمل کرو۔ تب سخی کہلاؤ۔ تب تو میں ڈرا اور کہا بھلا داتا! اس کے معنی مجھے سمجھاؤ۔ کہنے لگا: س سے سمائی، اور خ سے خوف الٰہی، اور ی سے یاد رکھنا اپنی پیدائش اور مرنے کو۔ جب تلک اتنا نہ ہو لے تو سخاوت کا نام نہ لے۔” [2021/10m/1b]
“ترجمہ ہوتے ہوئے بھی ‘باغ وبہار’ میر امن کی خود کی تصنیف معلوم ہوتی ہے” اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے میر امن کے نثری اسلوب کا جائزہ لیجیے۔ [2021/20m/2a]
اُردو کے داستانوی ادب کی تاریخ میں “باغ وبہار” کی مقبولیت کے کیا اسباب ہیں؟ مثالوں سے اس بات کو واضح کیجیے۔ [2021/15m/4b]
“باغ و بہار’ کی تاریخی و تہذیبی اہمیت مثالوں کے ساتھ اُجاگر کیجیے۔ [2020/10m/2a]
“باغ و بہار’ کی مقبولیت اور شہرت کا اصل راز اس کی زبان اور طرزِ ادا میں پنہاں ہے” اس قول سے آپ کس حد تک متفق ہیں، مدلل بحث کیجیے۔ [2020/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ ان کے ادبی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ تب میں نے کہا: اگر اس بندے کے گھر تشریف لے چلو، عین غریب نوازی ہے۔ اس جوان نے بہت عُذر اور حیلے کئے، پر میں نے پنڈ نہ چھوڑا، جب تلک وہ راضی ہوا۔ ساتھ ہی ساتھ اس کو اپنے مکان پر لے چلا۔ لیکن راہ میں یہی فکر کرتا آتا تھا کہ اگر آج اپنے تئیں مقدور ہوتا تو ایسی تواضع کرتا کہ یہ بھی خوش ہوتا۔ اب میں اسے لئے جاتا ہوں، دیکھیے کیا اتفاق ہوتا ہے۔ [2019/10m/1c]
“میر امن کی کتاب ‘باغ و بہار’ اردو نثر نگاری کا نقشِ اولیں ہی نہیں، فصاحت بیان کا عمدہ نمونہ بھی ہے”۔ اس تنقیدی فیصلے پر تبصرہ کیجئے۔ [2019/10m/2a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جب صبح ہوئی اور آفتاب دو نیزے بلند ہوا، تب میری آنکھ کھلی تو دیکھا میں نے، نہ وہ تیاری ہے، نہ وہ مجلس، نہ وہ پری، فقط حویلی خالی پڑی ہے۔ مگر ایک کونے میں کمبل لپٹا ہوا دھرا ہے جو اس کو کھول کر دیکھا تو وہ جوان اور اس کی رنڈی دونوں سر کٹے پڑے ہیں۔ یہ حالت دیکھتے ہی حواس جاتے رہے، عقل کچھ کام نہیں کرتی کہ یہ کیا ہے اور کیا ہوا؟ حیرانی سے ہر طرف تک رہا تھا اتنے میں ایک خواجہ سرا (جسے ضیافت کے کام کاج میں دیکھا تھا) نظر پڑا۔ فقیر کو اس کے دیکھنے سے کچھ تسلی ہوئی۔ احوال اس واردات کا پوچھا اس نے جواب دیا “تجھے اس بات کی تحقیق کرنے سے کیا حاصل، جو تو پوچھتا ہے”؟ میں نے بھی اپنے دل میں غور کی کہ سچ تو کہتا ہے۔ پھر اک ذرا تامل کر کے میں بولا “خیر، نہ کہو، بھلا یہ تو بتاؤ، وہ معشوق کس مکان میں ہے؟”۔ [2018/10m/1c]
“باغ و بہار” آسان، سادہ اور عام فہم زبان کا پہلا نثری نمونہ ہے” وضاحت کیجیے۔ [2018/10m/2a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ اس خر دماغی پر اس گدھے کی خیال نہ کر، دوبارہ خوجے کے ہاتھ پیغام بھیجا کہ اگر تو اِس وقت نہیں آوے گا، تو میں کسو نہ کِسو ڈھب سے وہیں آتی ہوں، لیکن میرے آنے میں بڑی قباحت ہے۔ اگر یہ راز فاش ہوا، تو تیرے حق میں بہت بُرا ہے۔ ایسا کام نہ کر جس میں سوائے رسوائی کے اور کچھ پھل نہ ملے۔ بہتر یہی ہے، جلد چلا آ۔ نہیں تو مجھے پہنچا جان۔
جب یہ سندیسا گیا اور اشتیاق میرا نپٹ دیکھا؛ بھونڈی سی صورت بنائے ہوئے، ناز نخرے سے آیا۔ جب میرے پاس بیٹھا، تب میں نے اس سے پوچھا کہ آج رکاوٹ اور خفگی کا کیا باعث ہے؟ [2017/10m/1a]اردو زبان و ادب کے ارتقاء میں “باغ و بہار” کی اہمیت پر اظہار خیال کیجیے اور اس کے نثری محاسن بیان کیجیے۔ [2017/20m/2c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے لسانی محاسن اور ادبی خصوصیات کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) لفظوں پر مشتمل ہو: برس دن کے عرصے میں ہرج مرج کھینچتا ہوا شہر نیم روز میں جا پہنچا۔ جتنے وہاں کے آدمی ہزاری اور بزاری نظر پڑے سیاہ پوش تھے۔ جیسا احوال سنا تھا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ کئی دنوں کے بعد چاند رات ہوئی، پہلی تاریخ کو سارے لوگ اس شہر کے چھوٹے بڑے، لڑکے بالے، امرا، بادشاہ، عورت مرد ایک میدان میں جمع ہوئے۔ میں بھی اپنی حالت میں حیران سرگرداں اس کثرت کے ساتھ اپنے مال مِلک سے جدا فقیر کی صورت بنا ہوا کھڑا دیکھتا تھا کہ دیکھیے پردۂ غیب سے کیا ظاہر ہوتا ہے۔ اتنے میں جوان گاؤ سوار منہ میں کف بھرے جوش و خروش کرتا ہوا جنگل سے باہر نکلا۔ یہ عاجز جو اتنی محنت کر کے اس کے احوال دریافت کرنے خاطر گیا تھا، دیکھتے ہی اسے حواسِ باختہ ہو کر حیران کھڑا رہ گیا۔ [2016/10m/1c]
“میر امن کی ‘باغ و بہار’ میں روایتی داستان گوئی کا اندازِ بیان عیاں ہے۔” روایتی اور عصری داستان نگاری کے اہم ادبی اور لسانی محاسن بیان کرتے ہوئے ‘باغ و بہار’ پر اپنی تفصیلی رائے درج کیجیے۔ [2016/15m/3c]
“باغ و بہار کی زبان اتنی سادہ نہیں جتنی لگتی ہے، البتہ اس میں خواہ مخواہ کی رنگینی اور پیچیدگی نہیں ہے۔” مثالیں دے کر اس قول کی وضاحت کیجیے۔ [2016/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ایک روز کتاب میں بھی دیکھا گیا کہ اگر کسی شخص کو غم یا فکر ایسی لاحق ہو کہ اس کا علاج تدبیر سے نہ ہو سکے تو چاہئے کہ تقدیر کے حوالے کر دے اور آپ گورستان کی طرف رجوع کرے۔ دُرود طفیلِ پیغمبر کی روح کے ان کو بخشے اور اپنے تئیں نیست و نابود سمجھ کر دل کو اس غفلت دنیاوی سے ہشیار رکھے اور عبرت سے رووے اور خدا کی قدرت کو دیکھے کہ مجھ سے آگے کیسے کیسے صاحب ملک و خزانہ اس زمین پر پیدا ہوئے لیکن آسمان نے ان سب کو اپنی گردش میں لا کر خاک میں ملا دیا۔
اب جو دیکھیے سوائے ایک مٹی کے ڈھیر کے اُن کا کچھ نشان باقی نہیں رہا اور سب دولتِ دنیا، گھر بار، آل اولاد، آشنا دوست، نوکر چاکر، ہاتھی گھوڑے چھوڑ کر اکیلے پڑے ہیں۔ [2015/10m/1a]“باغ و بہار اُن کتابوں میں سے ہے جو ایک بار تخلیق ہو کر پھر نہیں مرتیں”۔ اس بیان کی روشنی میں کتاب کا فنی اور لسانی جائزہ لیتے ہوئے اس کے قبولِ عام ہونے کا احوال بھی مختصراً درج کیجیے۔ [2015/20m/2a]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ (ہر ایک تقریباً 150 الفاظ میں) اس عرصے میں بادشاہ نے وفات پائی اور تخت پر میں بیٹھا۔ سلطنت ملی پر وہ خیال نہ گیا۔ وزیر اور امیروں سے مشورت کی کہ سفر بصرے کا کیا چاہتا ہوں، تم اپنے کام میں مستعد رہو۔ اگر زندگی ہے تو سفر کی عمر کوتاہ ہوتی ہے، جلد پھر آتا ہوں۔ کوئی میرے جانے پر راضی نہ ہوا۔ لاچار، دل تو اداس ہو رہا تھا۔ ایک دن بغیر سب کے کہے سنے، چپکے وزیر باتدبیر کو بلا کر مختار اور وکیل مطلق اپنا کیا اور سلطنت کا مدار المہام بنایا۔ پھر میں نے گیروا بستر پہن فقیری بھیس کر، اکیلے راہ بصرے کی لی۔ تھوڑے دنوں میں اس کی سرحد میں جا پہنچا۔ تب سے یہ تماشا دیکھنے لگا کہ جہاں رات کو جا کر قیام کرتا، نوکر چاکر اسی ملکہ کے استقبال کرکر ایک مکان معقول میں اتارتے اور جتنا لوازمہ ضیافت کا ہوتا ہے، بخوبی موجود کرتے اور خدمت میں دست بستہ حاضر رہتے۔ [2014/10m/1b]
باغ و بہار کو داستان کیوں کہا جاتا ہے؟ داستان کے فن کے نقطۂ نظر سے اس سوال کا جواب دیجیے۔ [2014/20m/3b]
باغ و بہار کا پلاٹ، افسانوی ادب کا نمائندہ پلاٹ قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ واضح انداز میں اپنا نقطۂ نظر بتائیے۔ [2014/20m/4b]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجئے: اب آغاز قصے کا کرتا ہوں، ذرا کان دھر کر سنو اور منصفی کرو۔ سیر میں چار درویش کی یوں لکھا ہے اور کہنے والے نے کہا ہے کہ آگے روم کے ملک میں کوئی شہنشاہ تھا کہ نوشیرواں کی سی عدالت اور حاتم کی سی سخاوت اس کی ذات میں تھی۔ نام اس کا آزاد بخت اور شہر قسطنطنیہ (جس کو استنبول کہتے ہیں) اس کا پایۂ تخت تھا۔ اس کے وقت میں رعیت آباد، خزانہ معمور، لشکر مرفّہ، غریب غربا آسودہ، ایسے چین سے گزران کرتے اور خوشی سے رہتے کہ ایک کے گھر میں دن عید اور رات شب برات تھی اور جتنے چور چکار، جیب کترے، صبح خیزے، اٹھائی گیرے، دغا باز تھے سب کو نیست و نابود کر کر، نام و نشان ان کا اپنے ملک بھر میں نہ رکھا تھا۔ ساری رات دروازے گھروں کے بند نہ ہوتے اور دکانیں بازار کی کھلی رہتیں۔ راہی مسافر جنگل میدان میں سونا اچھالتے چلے جاتے، کوئی نہ پوچھتا کہ تمہارے منہ میں کئے دانت ہیں اور کہاں جاتے ہو؟ [2013/10m/1d]
‘باغ و بہار’ کو ابدیت عطا کرنے والی چیز اس کا اسلوب ہے۔ وضاحت کیجئے۔ [2013/15m/2a]
‘باغ و بہار’ کی تہذیبی قدر و قیمت متعین کیجئے۔ [2013/10m/3c]
‘باغ و بہار’ کی تہذیبی اہمیت بیان کیجئے۔ [2013/20m/6c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کے ادبی اور فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالیے۔ فقیر اپنی حرکت اور اس کی نصیحت سے بہت نادم ہوا۔ سوائے اس بات کے زبان سے کچھ نہ نکلا۔ فی الحقیقت اب تو تقصیر ہوئی معاف کیجیے بارے، مُلی نے مہربان ہو کر اس پری کے مکان کا نشان بتایا اور مجھے رخصت کیا آپ ان دونوں زخمیوں کے گاڑنے دابنے کی فکر میں رہا۔ میں تہمت سے اس فساد کی الگ ہوا اور اشتیاق میں اس پری کے ملنے کے لیے گھبرایا ہوا گرتا پڑتا ڈھونڈھتا شام کے وقت اس کوچے میں اس پتے پر جا پہنچا اور نزدیک دروازے کے ایک گوشہ میں تلپھتے کٹی کسو کی آمد کی آہٹ نہ ملی اور کوئی احوال پرساں میرا نہ ہوا۔ [2012/15m/1c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کے ادبی اور فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالیے۔ مردوں کو خدا نے کمانے کے لیے بنایا ہے گھر میں بیٹھے رہنا ان کے لیے لازم نہیں خصوصاً اس شہر کے چھوٹے بڑے تمھارے بے سبب رہنے پر کہیں گے اپنے باپ دادا کی دولت دنیا کھو کھا کر بہن کے ٹکڑوں پر آ پڑا ہے۔ یہ نہایت بے غیرتی اور میری تمھاری ہنسائی اور ماں باپ کے نام بٹہ لگنے کا سبب ہے نہیں تو میں اپنے چمڑے کی جوتیاں بنا کر تجھے پہناؤں اور کلیجے میں ڈال رکھوں۔ [2012/15m/1d]
“باغ و بہار” کے ماخذ سے بحث کرتے ہوئے “آزاد بخت” کے قصے کو اپنی زبان میں بیان کیجیے۔ [2012/30m/2b]
ذیل کے اقتباسات کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجئے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلوؤں کا جائزہ لیجئے۔ اگرچہ ظاہر میں، صورت میری، بالکل تبدیل ہو گئی تھی۔ چہرے کی یہ شکل بنی تھی کہ جس نے مجھے پہلے دیکھا، وہ بھی نہ پہچان سکتا کہ یہ وہی آدمی ہے۔ لیکن محلی، آواز درد کی سن کر متوجہ ہوا۔ میرے تئیں بہ غور دیکھ کر، افسوس کیا اور شفقت سے مخاطب ہوا کہ، آخر یہ حالت اپنی پہنچائی۔ میں نے کہا اب تو جو ہوا سو ہوا، مال سے بھی حاضر تھا، جان بھی تصدق کی۔ اُس کی خوشی یوں ہی ہوئی تو کیا کروں” [2011/20m/1a]
داستان کی تعریف کرتے ہوئے باغ و بہار پر ایک نوٹ لکھئے۔ [2011/30m/4a]
ذیل میں سے کسی دو اقتباسات کی سیاقِ و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلو کا جائزہ لیجیے۔ اتفاقاً طبیعت خود بخود ایسی بے مزہ ہوئی کہ نہ مصاحبت کسو کی بھاوے نہ مجلس خوشی کی خوش آوے سودائی سا مزاج ہو گیا۔ دل اُداس اور حیران۔ نہ کسو کی صورت اچھی لگے، نہ بات کہنے سننے کو جی چاہے۔ میری یہ حالت دیکھ کر دائی، دوا، چھوچھو، انگا۔ سب کی سب متفکر ہوئیں اور قدم پر گرنے لگیں۔ یہی خواجہ سرا، نمک حلال قدیم سے میرا محرم اور ہم راز ہے۔ اس سے کوئی بات مخفی نہیں۔ میری وحشت دیکھ کر بولا کہ “اگر پادشاہ زادی تھوڑا سا شربت ورق الخیال کا نوش جان فرماویں تو اغلب ہے کہ طبیعت بحال ہو جاوے اور فرحت مزاج میں آوے اس کے اس طرح کے کہنے سے مجھے بھی شوق ہوا۔ تب میں نے فرمایا، “جلد حاضر کر۔” [2010/30m/1a]
حسب ذیل اقتباسات میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی پہلوؤں کا جائزہ لیجیے۔ جب شہر کے دروازے پر آیا۔ ایک نعرہ مارا اور تبر سے قفل کو توڑا۔ اور نگہ بانوں کو ڈانٹ ڈپٹ کر للکارا کہ اپنے خاوند کو جا کر کہو کہ بہزاد خاں، ملکہ مہر نگار اور شہزادہ کام گار کو جو تمہارا داماد ہے۔ ہانکے پکارے لیے جاتا ہے۔ اگر مردی کا کچھ نشہ ہے تو باہر نکلو اور ملکہ کو چھین لو۔ یہ نہ کہیو کہ چپ چاپ لے گیا۔ نہیں تو قلعہ میں بیٹھے آرام کیا کرو۔ یہ خبر بادشاہ کو جلد جا پہنچی۔ وزیر اور میر بخشی کو حکم ہوا کہ ان بدذات مفسدوں کو باندھ کر لاؤ۔ یا ان کے سر کاٹ کر حضور میں پہنچاؤ۔ ایک دم کے بعد غث فوج کا نمود ہوا اور تمام زمین و آسمان گرد باد ہو گیا۔ [2009/30m/1a]
1.2] غالب
44 questions
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “ہر چند قاعدۂ عام یہ ہے کہ عالمِ آب وگل کے مجرم عالمِ ارواح میں سزا پاتے ہیں لیکن یوں بھی ہوا ہے کہ عالمِ ارواح کے گنہگار کو دنیا میں بھیج کر سزا دیتے ہیں، چنانچہ میں آٹھویں رجب ۱۲۱۲ھ میں روبکاری کے واسطے یہاں بھیجا گیا۔ ۱۳ برس حوالات میں رہا۔ ۷ رجب ۱۲۲۵ھ کو میرے واسطے حکم دوام حبس صادر ہوا۔ ایک بیڑی میرے پاؤں میں ڈال دی اور دلّی شہر کو زنداں مقرر کیا اور مجھے اس زنداں میں ڈال دیا۔” [2026/10m/1b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: جدید اُردو نثر کے ارتقا میں خطوطِ غالب کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیات بھی بیان کیجیے۔ [2026/20m/2b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: 1857ء کے سیاسی وسماجی حالات کی روشنی میں غالبؔ کے خطوط کا تنقیدی محاکمہ پیش کیجیے۔ [2026/15m/4c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: خطوطِ غالبؔ نے اُردو خطوط نگاری میں جدت طرازی اور مکالمہ نویسی کو متعارف کروا کر ایک نئی روایت کو جنم دیا۔ غالبؔ کی خطوط نگاری کے اس نئے پہلو کی مثالیں دیگر ادیبوں کے ادبی کارناموں میں ملتی ہیں؟ حقائق پر روشنی ڈالیے۔ [2025/20m/2b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جو کچھ تم نے لکھا، یہ بے دردی ہے اور بد گمانی۔ محاذاللہ، تم سے اور آزردگی۔ مجھکو اس پر ناز ہے کہ میں ہندوستان میں ایک دوست صادق الورار کھتا ہوں۔ جس کا ہر گوپال نام اور تفتہ تخلص ہے۔ تن ایسی کونسی بات لکھوگے کہ موجب ملال ہو؟ رہا غم ساز کا کہنا، اس کا حال یہ ہے کہ میرا حقیقی بھائی کل ایک تھا کہ وہ تیس برس دیوانہ رہ کر مر گیا۔ مثلاً وہ جیتا رہتا اور ہوشیار ہوتا اور تمہاری برائی کہتا تو میں اسکو جھڑک دیتا اور اس سے آزردہ ہوتا۔ بھائی! مجھ میں کچھ اب باقی نہیں ہے۔ برسات کی مصیبت گذر گئی لیکن بڑھاپے کی شدت بڑھ گئی۔ تمام دن پڑا رہتا ہوں، بیٹھ نہیں سکتا۔ اکثر لیٹے لیٹے لکھتا ہوں۔” [2024/10m/1a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ پھر جب سخت گھبراتا ہوں اور تنگ آتا ہوں تو یہ مصرعہ پڑھ کے چپ ہو جاتا ہوں:
“اے مرگ ناگہاں! تجھے کیا انتظار ہے۔”
یہ کوئی نہ سمجھے کہ میں اپنی بے رونقی اور تباہی کے غم میں مرتا ہوں۔ جو دکھ مجھکو ہے اس کا بیان تو معلوم! مگر اس بیان کی طرف اشارہ کرتا ہوں۔ انگریز کی قوم میں سے جوان روسیاہ کالوں کے ہاتھ سے قتل ہوئے اُن میں کوئی میرا امید گاہ تھا اور کوئی میرا شفیق اور کوئی میرا دوست، کچھ شاگرد، کچھ معشوق، سو وہ سب کے سب خاک میں مل گئے۔ ایک عزیز کا ماتم کتنا سخت ہوتا ہے۔ جو اتنے عزیزوں کا ماتم دار ہو اسکو زیست کیوں کر نہ دشوار ہو، ہائے اتنے یار مرے کہ جو اَب میں مروں گا تو میرا کوئی رونے والا بھی نہ ہوگا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ [2024/10m/1c]مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: خطوطِ غالب میں اُس کے دور کی سیاسی منظر نگاری پر وضاحت سے، مع امثال لکھیے۔ [2024/20m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “صاحب تم جانتے ہو کہ یہ معاملہ کیا ہے اور کیا واقع ہوا۔ وہ ایک زمانہ تھا کہ جس میں ہم تم باہم دوست تھے اور طرح طرح کے ہم میں تم میں معاملات مہر و محبت در پیش آئے۔ شعر کہے، دیوان جمع کئے۔ اسی زمانے میں ایک اور بزرگ تھے کہ وہ ہمارے تمہارے دوست تھے اور منشی نبی بخش ان کا نام اور حقیر تخلص تھا، ناگاہ نہ وہ زمانہ رہا، نہ وہ اشخاص، نہ وہ معاملات نہ وہ اختلاط نہ وہ انبساط۔” [2023/10m/1b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “غالب کے خطوط سے نہ صرف غالب کے سوانحی کوائف سامنے آتے ہیں بلکہ اس عہد کی معاشرتی، سیاسی اور تہذیبی زندگی کا نقشہ بھی اُبھر کر سامنے آتا ہے”۔ اس خیال کی وضاحت مثالوں کے ساتھ پیش کیجئے۔ [2023/20m/2a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: اردو نثر کے ارتقاء میں خطوط غالب کی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ [2023/15m/3c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ملازمانِ قلعہ پر شدّت ہے اور بازپرس اور دار وگیر میں مبتلا ہیں، مگر وہ نوکر جو اس ہنگام میں نوکر ہوئے ہیں اور ہنگامے میں شریک رہے ہیں۔ میں غریب شاعر دس برس سے تاریخ لکھنے اور شعر کی اصلاح دینے پر متعلق ہوا ہوں۔ خواہی اس کو نوکری سمجھو، خواہی مزدوری جانو۔ اس فتنہ وآشوب میں کسی مصلحت میں میں نے دخل نہیں دیا، صرف اشعار کی خدمت بجالاتا رہا اور نظر اپنی بے گناہی پر شہر سے نکل نہیں گیا۔” [2022/10m/1a]
‘خطوطِ غالب’ کی ادبی اور تاریخی اہمیت واضح کیجیے۔ [2022/15m/2b]
“غالب کے خطوط میں توضیحی، بیانیہ، انانیتی اور تاثراتی ہر طرح کی نثر کے عمدہ نمونے موجود ہیں۔” اس خیال کی وضاحت اس طرح کیجیے کہ اُردو نثر کے ارتقا میں خطوط غالب کی اہمیت بھی واضح ہو جائے۔ [2022/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جیتے رہو، آفریں، صد ہزار آفریں۔ اُردو عبارت لکھنے کا کیا اچھا ڈھنگ پیدا کیا ہے کہ مجھ کو رشک آنے لگا۔ سنو، دِلّی کے تمام مال ومتاع وزروگوہر کی لوٹ پنجاب احاطے میں گئی ہے۔ یہ طرز عبارت خاص میری دولت تھی، سو، ایک ظالم پانی پت۔ انصاریوں کے محلّے کا رہنے والا لوٹ لے گیا۔ مگر میں نے اس کو بجل کیا۔ اللہ برکت دے۔” [2021/10m/1a]
“خطوط غالب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ غالب نے مراسلہ کو مکالمہ بنا دیا” اس قول کی وضاحت کرتے ہوئے بتائیے کہ کیا واقعی خطوط غالب میں ملاقات کا انداز نظر آتا ہے؟ چند مثالیں بھی دیجیے۔ [2021/15m/2b]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کیسا پنشن اور کہاں اُس کا ملنا۔ یہاں جان کے لالے پڑے ہیں۔
ہے موجزن اک قلزمِ خوں کاش یہی ہو آنا ہے، ابھی دیکھیے، کیا کیا مرے آگے
اگر زندگی ہے اور پھر مل بیٹھیں گے تو کہانی کہی جائے گی۔ تم کہتے ہو کہ آیا چاہتا ہوں۔ اگر آؤ تو بے ٹکٹ نہ آنا۔ میر احمد علی صاحب کو لکھتے ہو کہ “یہاں ہیں” مجھ کو نہیں معلوم کہ کہاں ہیں۔ مجھ سے ملتے تو اچھا کرتے۔ میں مخفی نہیں ہوں، روپوش نہیں ہوں۔ حُکام جانتے ہیں کہ یہ یہاں ہے مگر نہ بازپُرس و گیر و دار میں آیا ہوں۔” [2020/10m/1c]اُردو نثر کی بنیادوں کو اُستوار کرنے میں “خطوطِ غالب” نے کیا اہم رول ادا کیا ہے۔ مع امثلہ واضح کیجیے۔ [2020/20m/2c]
خطوطِ غالب کی اسلوبیاتی خصوصیات بیان کیجیے۔ [2020/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ ان کے ادبی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ تم ثمرِ لورس ہو اس نہال کے جس نے میری آنکھوں کے سامنے نشو و نما پائی ہے، اور میں ہوا خواہ و سایہ نشیں اس نہال کا رہا ہوں، کیوں کر تم مجھ کو عزیز نہ ہو گے۔ رہی دید وا دید، اس کی دو صورتیں، تم دلّی میں آؤ یا میں لوہارو آؤں۔ تم مجبور، میں معذور۔ خود کہتا ہوں کہ میرا عُذر زنہار مسموع نہ ہو، جب تک نہ سمجھ لو کہ کون ہوں اور ماجرا کیا ہے۔ [2019/10m/1d]
“مرزا غالب کے خطوط، محض اپنے اسلوب کی طاقت سے زندہ نہیں بلکہ غالب کی شاعری کی تفہیم میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں”۔ اس خیال سے آپ متفق ہیں یا نہیں؟ دلیل کے ساتھ لکھئے۔ [2019/20m/2b]
غالب کے مکتوبات کے اسلوب کی خصوصیات کچھ اس طرح واضح کیجئے کہ نثر نگار کی حیثیت سے مرزا غالب کے کارنامے کا اندازہ لگایا جا سکے۔ [2019/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “یہاں کا حال کیا لکھوں، بقول سعدی علیہ الرحمہ (نہ ماند آب جز چشم در یتیم) شب و روز آگ برستی ہے۔ نہ دن کو سورج نظر آتا ہے، نہ رات کو تارے۔ زمین سے اٹھتے ہیں شعلے، آسمان سے گرتے ہیں شرارے، چاہا تھا کہ کچھ گرمی کا حال لکھوں۔ عقل نے کہا دیکھ نادان، قلم انگریزی دیا سلائی کی طرح جل اٹھے گی، اور کاغذ کو جلا دے گی۔ بھائی ہوا کی گرمی تو بڑی بلا ہے۔ گاہ گاہ جو ہوا بند ہو جاتی ہے وہ اور بھی جاں گزا ہے”۔ [2018/10m/1a]
“خطوطِ غالب” کے تناظر میں واضح کیجیے کہ مرزا غالب انقلاب ۱۸۵۷ء کے چشم دید گواہ ہیں۔ [2018/15m/3b]
“غالب کے خطوط میں ایسی گوناگوں خوبیاں جمع ہو گئی ہیں کہ جن کی باعث یہ خطوط اُردو نثر کے شہ کار بن گئے ہیں۔” وضاحت کیجیے۔ [2018/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ سنو صاحب، جس شخص کو جس شغل کا ذوق ہو اور وہ اس میں بے تکلف عمر بسر کرے، اس کا نام عیش ہے۔ تمہاری توجہِ مفرط بہ طرف شعر و سخن کے، تمہاری شرافتِ نفس اور حسنِ طبع کی دلیل ہے۔ اور بھائی، یہ جو تمہاری سخن گستری ہے، اس کی شہرت میں میری بھی تو نام آوری ہے۔ میرا حال اس فن میں اب یہ ہے کہ شعر کہنے کی روش اور اگلے کہے ہوئے اشعار سب بھول گیا، مگر ہاں، اپنے ہندی کلام میں سے ڈیڑھ شعر، یعنی ایک مقطع اور ایک مصرع یاد رہ گیا ہے؛ سو گاہ گاہ، جب دل الٹنے لگتا ہے، تب دس پانچ بار یہ مقطع زبان پر آجاتا ہے:
زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری غالبؔ
ہم بھی کیا یاد کریں گے کہ خدا رکھتے تھے [2017/10m/1b]“غالبؔ کے خطوط ذاتی نوعیت کے ہیں، پھر بھی اُردو کے ادبی سرمائے کا ایک روشن باب ہیں” اس قول کی روشنی میں غالبؔ کے خطوط کی ادبی اہمیت پر روشنی ڈالیے۔ [2017/20m/2b]
“1857 کا انقلاب اور خطوط غالب” اس عنوان کے تحت ایک مضمون تحریر کیجیے۔ [2017/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے لسانی محاسن اور ادبی خصوصیات کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) لفظوں پر مشتمل ہو: پھر جب سخت گھبراتا ہوں اور تنگ آتا ہوں تو یہ مصرعہ پڑھ کے چپ ہو جاتا ہوں:
“اے مرگ ناگہاں! تجھے کیا انتظار ہے”
یہ کوئی نہ سمجھے کہ میں اپنی بے رونقی اور تباہی کے غم میں مرتا ہوں۔ جو دکھ مجھ کو ہے اس کا بیان تو معلوم! مگر اس بیان کی طرف اشارہ کرتا ہوں: انگریز کی قوم میں سے جو اِن رو سیاہ کالوں کے ہاتھ سے قتل ہوئے اُن میں کوئی میرا امیدگاہ تھا اور کوئی میرا شفیق اور کوئی میرا دوست، کچھ شاگرد، کچھ معشوق، سو وہ سب کے سب خاک میں مل گئے۔ ایک عزیز کا ماتم کتنا سخت ہوتا ہے۔ جو اتنے عزیزوں کا ماتم دار ہو اس کو زیست کیوں کر نہ دشوار ہو، ہائے اتنے یار مرے کہ جو اب میں مروں گا تو میرا کوئی رونے والا بھی نہ ہوگا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ [2016/10m/1b]اردو کے نثری ادب میں خطوطِ غالب کی انفرادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالیے۔ [2016/10m/2b]
“غالب جدید نثر کے موجد تھے اور غزل کے بادشاہ بھی۔” اس قول سے آپ کہاں تک متفق ہیں؟ اپنے خیال کا اظہار کیجیے۔ [2016/20m/8b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ہر چند قاعدہ عام ہے کہ عالم آب و گل کے مجرم عالم ارواح میں سزا پاتے ہیں، لیکن یوں بھی ہوا ہے کہ عالم ارواح کے گنہگار کو دنیا میں بھیج کر سزا دیتے ہیں۔ چنانچہ میں آٹھویں رجب ۱۲۱۲ھ میں روبکاری کے واسطے یہاں بھیجا گیا، ۱۳ برس حوالات میں رہا۔ ۷ رجب ۱۲۲۵ھ کو میرے واسطے حکمِ دوام حبس صادر ہوا ایک بیڑی میرے پانو میں ڈال دی اور دلّی شہر کو زنداں مقرر کیا اور مجھے اس زنداں میں ڈال دیا۔ فکر نظم و نثر کو مشقت ٹھہرایا۔ برسوں کے بعد جیل خانے سے بھاگا۔ تین برس بلادِ شرقیہ میں پھرتا رہا، پایانِ کار مجھے کلکتے سے پکڑ لائے اور پھر اس محبس میں بٹھا دیا۔ جب دیکھا کہ یہ قیدی گریز پا ہے دو ہتکڑیاں اور بڑھا دیں۔ پانو بیڑی سے فگار۔ ہاتھ ہتکڑیوں سے زخم دار۔ مشقت مقرری اور مشکل ہو گئی۔ طاقت یک قلم زائل ہو گئی۔ [2015/10m/1c]
“غالبؔ کے خطوط دہلی کی تہذیبی زندگی سے واقفیت کا اہم ماخذ ہیں”۔ اس نقطۂ نظر سے خطوطِ غالب کا جائزہ لیجیے۔ [2015/15m/3c]
“غالبؔ کی بذلہ سنجی ہی ہے جو اُن کی تمام تحریروں میں ایک رنگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے، اسی نے اُن کے خطوط کو مقبولِ عام بنا دیا ہے۔” اس بیان میں کس حد تک صداقت ہے۔ تردید یا تائید میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔ [2015/20m/4a]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ (ہر ایک تقریباً 150 الفاظ میں) جو کچھ تم نے لکھا، یہ بے دردی ہے اور بدگمانی۔ معاذ اللہ، تم سے اور آزردگی۔ مجھ کو اس پر ناز ہے کہ میں ہندوستان میں ایک دوست صادق الولا رکھتا ہوں۔ جس کا ہرگوپال نام اور تفتہ تخلص ہے۔ تم ایسی کون سی بات لکھو گے کہ موجب ملال ہو؟ رہا غم ساز کا کہنا، اس کا حال یہ ہے کہ میرا حقیقی بھائی کُل ایک تھا کہ وہ تیس برس دیوانہ رہ کر مر گیا۔ مثلاً وہ جیتا رہتا اور ہوشیار ہوتا اور تمہاری بُرائی کہتا تو میں اس کو جھڑک دیتا اور اس سے آزردہ ہوتا۔ بھائی! مجھ میں کچھ اب باقی نہیں ہے۔ برسات کی مصیبت گزر گئی لیکن بڑھاپے کی شدت بڑھ گئی۔ تمام دن پڑا رہتا ہوں، بیٹھ نہیں سکتا۔ اکثر لیٹے لیٹے لکھتا ہوں۔ [2014/10m/1c]
“غالب کے خطوط کو پڑھ کر ان کی فکر سے کہیں زیادہ ان کی زندگی کے معمولات سے واقفیت حاصل ہوتی ہے، اس خیال پر معروضی انداز میں تبصرہ کیجیے۔ [2014/20m/2a]
‘غالب کے خطوط کی نثر سادگی، بے تکلفی اور بے ساختگی کا ایسا نمونہ ہے کہ غالب کو اردو کی مثالی نثر نگاری کا موجد قرار دیا جا سکتا ہے۔’ اس تنقیدی رائے پر تبصرہ کیجیے۔ [2014/20m/4a]
‘خطوط غالب’ کی نثر کے اوصاف بیان کیجئے۔ [2013/20m/2c]
خطوط میں فرد اور سماج دونوں کے جلوے نظر آتے ہیں۔ اس خیال کی روشنی میں ‘خطوط غالب’ کا جائزہ لیجئے۔ [2013/20m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کے ادبی اور فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالیے۔ ہاں صاحب! تم کیا چاہتے ہو؟ مجتہد العصر کے مسودہ کو اصلاح دے کر بھیج دیا اور اب کیا لکھوں؟ تم میرے ہم عمر نہیں جو سلام لکھوں، میں فقیر نہیں جو دعا لکھوں تمھارا دماغ چل گیا ہے لفافے کو کریدا کرو مسودہ کو بار بار دیکھا کرو پاؤ گے کیا؟ یعنی تم کو وہ محمد شاہی روشیں پسند ہیں کہ یہاں خیریت ہے وہاں کی عافیت مطلوب ہے خط تمھارا بہت دن بعد پہنچا، جی خوش ہوا مسودہ بعد اصلاح کے بھیجا تھا۔ برخوردار امیر سرفراز حسین کو دینا اور دعا کہنا۔ کیوں سچ کہیو۔ اگلوں کے خطوط کی تحریر کی یہی طرز تھی؟ ہائے، کیا اچھا شیوہ ہے جب تک یوں نہ لکھو گویا وہ خط ہی نہیں چاہِ بے آب ہے۔ ابرِ بے باراں ہے خانہ بے چراغ ہے۔ چراغ بے نور ہے۔ [2012/15m/1b]
اردو ادب میں غالب کے خطوط کو کن کن وجوہات کی بنا پر اہمیت حاصل ہے۔ تفصیل سے جواب دیجیے۔ [2012/30m/2a]
ذیل کے اقتباسات کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجئے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلوؤں کا جائزہ لیجئے۔ ہائے، کیا اچھا شیوہ ہے۔ جب تک یوں نہ لکھو وہ خط ہی نہیں ہے۔ چاہِ بے آب ہے، ابرِ بے باراں ہے، نخلِ بے میوہ ہے، خانۂ بے چراغ ہے، چراغِ بے نور ہے۔ ہم جانتے ہیں تم زندہ ہو، تم جانتے ہو ہم زندہ ہیں۔ امرِ ضروری لکھ لیا، زوائد کو اور وقت پر موقوف رکھا اور اگر تمہاری خوشنودی اِسی طرح کی نگارش پر منحصر ہے تو بھائی ساڑھے تین سطر میں ویسی بھی میں نے لکھ دیں۔ کیا قضا نہیں پڑھتے اور وہ مقبول نہیں ہوتی۔ [2011/20m/1c]
خطوطِ غالب کی مقبولیت کا کیا راز ہے۔ مدلل تحریر کیجئے۔ [2011/30m/2a]
غالب کے خطوط میں اُن کے عہد کی معاشرت کی عکاسی کس حد تک ہوتی ہے۔ اپنا جواب مثالوں کے ساتھ لکھیے۔ [2010/60m/2]
حسب ذیل اقتباسات میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی پہلوؤں کا جائزہ لیجیے۔ شیر اپنے بچوں کو شکار کا گوشت کھلاتا ہے۔ طریقِ صید افگنی سکھاتا ہے۔ جب وہ جوان ہو جاتے ہیں آپ شکار کر کے کھاتے ہیں۔ تم سخنور ہو گئے حسنِ طبع خداداد رکھتے ہو ولادتِ فرزند کی تاریخ کیوں نہ کہو؟ اسمِ تاریخی کیوں نہ نکال لو کہ مجھ پیرِ غمزدہ دل کو تکلیف دو۔ علاء الدین تیری جان کی قسم میں نے پہلے لڑکے کا اسمِ تاریخی نظم کر دیا تھا اور وہ لڑکا نہ جیا۔ مجھ کو اس وہم نے گھیرا ہے کہ میری نحوست طالع کی تاثیر تھی۔ میرا ممدوح جیتا نہیں۔ نصیر الدین حیدر اور امجد علی شاہ ایک قصیدے میں چل دیئے۔ واجد علی شاہ تین قصیدوں کے متحمل ہوئے پھر نہ سنبھل سکے۔ جس کی مدح میں دس بیس قصیدے لکھے وہ عدم سے بھی پرے پہنچا۔ [2009/30m/1b]
1.3] محمد حسین آزاد
32 questions
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “غرض وہ سارا انبار عورتوں اور مردوں میں تقسیم ہو گیا۔ مگر لوگوں کا حال یہ تھا کہ دیکھنے سے ترس آتا تھا۔ یعنی جان سے بیزار تھے اور اپنے اپنے بوجھوں میں دبے ہوئے اُوپر تلے دوڑتے پھرتے تھے۔ سارا میدان گریہ وزاری، نالہ وفریاد، آہ وافسوس سے دھواں دھار ہو رہا تھا۔ آخر “سلطان افلاک” کو بے کس آدم زاد کے حالِ دردناک پر رحم آیا اور حکم دیا کہ: “اپنے اپنے بوجھ اُتار کر پھینک دیں، پہلے ہی بوجھ انھیں مل جائیں گے”۔ سب نے خوشی خوشی ان وبالوں کو سر و گردن سے اُتار کر پھینک دیا۔” [2026/10m/1c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “نیرنگ خیال” کے انشائیے تخیل کی بلند پروازی، محاکات نگاری، فصاحت وبلاغت اور حسنِ بیان کا عمدہ نمونہ ہیں۔” اس خیال کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کا جائزہ پیش کیجیے۔ [2026/15m/2c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: انشائیہ “شہرتِ عام اور بقائے دوام کا دربار” کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیجیے۔ [2026/15m/3c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اس میں شک نہیں کہ امید دھوکے بہت دیتی ہے اور ان باتوں کی توقع پیدا کرتی ہے جو انسان کو حاصل نہیں ہو سکتیں۔ مگر وہ دھوکے اصلی نعمتوں سے سوا مزہ دیتے ہیں اور موہوم وعدے قسمت کی لکھی ہوئی دولتوں سے گراں بہا اور خوش نما معلوم ہوتے ہیں۔ اگر کسی معاملہ میں ناکام بھی کرتی ہے تو اُسے ناکامی نہیں کہتی، بلکہ قسمت کی دیر کہہ کر ایک اس سے بھی اعلایقین سامنے حاضر کر دیتی ہے۔” [2025/10m/1c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: نیرنگِ خیال میں انگریزی انشاء پردازی کو پس پردہ رکھ محمد حسین آزاد کی انشاء نگاری ہندوستانی عناصر سے پُر ہے۔ مثالیں دے کر تقابلی جائزہ پیش کریں۔ [2025/20m/3a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “نیرنگ خیال” میں انشاء پردازی اور مرقع نگاری کے لیے ٹھوس حقائق کی بجائے تخیل پر زور دیا گیا ہے۔ اس خیال کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کے امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ [2024/15m/2b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “نیرنگ خیال” کے نوآبادیاتی تناظر میں سرسید احمد خاں بطور مثالی کردار ہے۔ اس خیال کی وضاحت کیجیے۔ [2024/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “علوم و فنون نے بہت سے دھکے کھا کر معلوم کیا کہ اب اس جہاں میں رہنا عزت نہیں بلکہ بے عزتی ہے۔ ملکہ کے محل سے نکلے، تمام دنیا میں پھرے، تکلیف و مصیبت کے سوا کچھ نہ پایا۔ اتفاقاً ایک سبزہ زار میں گزر ہوا۔ ایک بہتے چشمے کے کنارے پر کچھ چھوٹے چھوٹے مکان اور کئی جھونپڑیاں نظر آئیں۔ معلوم ہوا کہ آزادی کی آرام گاہ یہی ہے۔ وہ تحمل کی بیٹی تھی اور قناعت کی گود میں پلی تھی۔ چنانچہ سب سے الگ اس گوشۂ عافیت میں پڑی رہتی اور کنج عافیت اس کا نام رکھا تھا۔” [2023/10m/1c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “نیرنگ خیال کے انشائیے فصاحت و بلاغت اور حسنِ انشا کا عمدہ نمونہ ہیں۔” اس خیال کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کے امتیازات پر روشنی ڈالئے۔ [2023/15m/2b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: تمثیل کی تعریف کرتے ہوئے ‘نیرنگ خیال’ کے حوالے سے محمد حسین آزاد کی تمثیل نگاری کا جائزہ لیجئے۔ [2023/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “سب اپنی اپنی کشتیوں کو برابر روک تھام سے سنبھالے چلے جاتے تھے اور لطف یہ کہ ہر شخص کے دل میں یہی خیال تھا کہ مجھے کچھ خطر نہیں، اگر ہے تو اور ہم سفروں کو ہے۔ اوروں کے انجام دیکھ رہے تھے اور اپنی بدانجامی نہ معلوم ہوتی تھی۔ خود اسی مصیبت میں مبتلا تھے اور اپنا خیال نہ کرتے تھے۔ جب موجوں کا زور ہوتا تھا تو قسمت اور بداعمالی جو، پَر سے پَر ملائے برابر عالمِ ہوا میں اڑتی چلی جاتی تھیں، وہ لوگوں کو بہلا لیتی تھیں۔” [2022/10m/1b]
محمد حسین آزاد کے انشائیوں میں تمثیلی اور ہندوستان کے اساطیری رنگ نمایاں ہیں۔ ‘نیرنگ خیال’ کے انشائیوں کے مدنظر مع امثال ان امور کی وضاحت کیجیے۔ [2022/15m/2c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “آرام کے بندو! دیکھو، بہت آرام بہت سی خرابیاں پیدا کرتا ہے۔ آرام شاہ کے وزیر اعظم عیش اور نشاط نام دو شخص ہوئے تھے۔ مگر عیش نے دغا کی کیونکہ مرض ایک بڑا غنیم سلطنت کا تھا۔ وہ مدت سے ملکِ آرام کے درپے تھا چنانچہ مرض نے عیش سے سازش کی اور ایک رات یکایک قلعۂ جسم پر کمند ڈال کر شبستان شاہی میں آن پہنچا۔ جب مرض آیا تو آرام کُجا۔ آرام نے دشمن کو بلائے ناگہانی کی طرح سر پر دیکھا گھبرا گیا اور ناچار بھاگنا پڑا۔” [2021/10m/1c]
“نیرنگِ خیال” کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی نثر نگاری کی نمایاں خصوصیات کا جائزہ پیش کیجیے۔ [2021/15m/2c]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کہتے ہیں اقلیمِ خیال میں ایک وسیع ولایت تھی، جِس کا نام ملکِ فصاحت اور وہاں کے بادشاہ کا لقب ملک الکلام تھا۔ بادشاہِ مذکور کے محلوں میں دو بیبیاں تھیں، ایک کا نام فرحت بانو اور دوسری کا نام دانش خاتون تھا۔ دانش خاتون کا ایک بیٹا تھا۔ یہ سیدھا سادا شخص حُسنِ متانت میں باپ کا خلف الرشید اور تمکنت اور سنجیدگی میں ماں کی تصویر تھا۔ اُسے علم کہتے تھے۔” [2020/10m/1d]
“نیرنگِ خیال” کے مضامین کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کا محاکمہ کیجیے۔ [2020/20m/2b]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ ان کے ادبی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ایک پیرِ کہن سال کی تصویر ہے۔ اس کے بازوؤں میں پریوں کی طرح پر پرواز لگے ہیں کہ گویا ہوا میں اڑتا چلا جاتا ہے۔ ایک ہاتھ میں شیشۂ ساعت ہے کہ جس سے اہلِ علم کو اپنے گزرنے کا انداز دکھاتا ہے۔ اور ایک میں درانتی ہے کہ لوگوں کی کشتِ امید یا رشتۂ عمر کو کاٹتا جاتا ہے۔ یا ظالم خونریز ہے کہ اپنے گزرنے میں ذرا رحم نہیں کرتا۔ [2019/10m/1a]
“مولانا محمد حسین آزاد کی کتاب ‘نیرنگِ خیال’ میں شامل مضامین تمثیلی نوعیت کے ہیں”۔ اس خیال پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا آزاد کی تمثیل نگاری سے بحث کیجئے۔ [2019/20m/4a]
“نیرنگ خیال” کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشاء پردازی کا جائزہ لیجیے۔ [2018/20m/2c]
اُردو انشائیہ نگاری کی روایت میں “نیرنگ خیال” کے فنی محاسن پر روشنی ڈالیے۔ [2017/15m/3b]
نیرنگِ خیال کے مضامین کی روشنی میں مولانا محمد حسین آزاد کی نثر کا جائزہ لیجیے۔ [2017/15m/4b]
“نیرنگِ خیال کے زیادہ تر مضامین انگریزی سے ماخوذ یا ترجمہ ہیں، لیکن آزاد کے اسلوب کی گرمی نے انھیں اُن کی تخلیقی قوت کا مظہر بنا دیا ہے۔” اس تنقیدی رائے پر تبصرہ کیجیے۔ [2016/20m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ زبان حقیقت میں ایک معمار ہے کہ اگر چاہے تو باتوں میں ایک قلعہ فولادی تیار کر دے جو کسی توپ خانے سے نہ ٹوٹ سکے اور چاہے تو ایک بات میں اسے خاک میں ملا دے، جس میں ہاتھ ہلانے کی بھی ضرورت نہ پڑے۔ زبان ایک جادوگر ہے کہ طلسمات کے کارخانے الفاظ کے منتروں سے تیار کر دیتا ہے اور جو اپنے مقاصد چاہتا ہے ان سے حاصل کر لیتا ہے۔ وہ ایک نادر مرصع کار ہے جس کی دست کاری کے نمونے کبھی شاہوں کے سروں کے تاج اور کبھی شہزادوں کے نو لکھے ہار ہوتے ہیں۔ کبھی علوم و فنون کے خزانوں سے زر و جواہر اس کی قوم کو مالا مال کرتے ہیں وہ ایک چالاک عیار ہے جو ہوا پر گرہ لگاتا ہے اور دلوں کے قفل کھولتا اور بند کرتا ہے۔ [2015/10m/1b]
‘محمد حسین آزاد نے پہلی بار انگریزی رمزیہ کے خاکے اور ترجمے بہ صورت تمثیل نیرنگِ خیال میں پیش کیے ہیں۔ جو اُن کے قدرتِ اظہار کا معجزہ معلوم ہوتے ہیں’۔ اس قول کو سامنے رکھ کر اُن کے اندازِ نگارش کی خوبیوں پر ناقدانہ نظر ڈالیے۔ [2015/10m/2b]
نیرنگ خیال میں شامل تمثیلی نوعیت کے مضامین کی روشنی میں محمد حسین آزاد کے انداز نگارش پر اظہار خیال کیجیے۔ [2014/10m/2c]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجئے: سیر کرنے والے گلشنِ حال کے اور دوربین لگانے والے ماضی و استقبال کے روایت کرتے ہیں کہ جب زمانے کے پیراہن پر گناہ کا داغ نہ تھا، اور دنیا کا دامن بدی کے غبار سے پاک تھا، تو تمام اولاد آدم مسرت عام اور بے فکریٔ مدام کے عالم میں بسر کرتی تھی۔ ملک ملک فراغ تھا اور خسرو آرام رحم دل رشتۂ مقام گویا ان کا بادشاہ تھا۔ وہ نہ رعیت سے خدمت چاہتا تھا، نہ کسی سے خراج باج مانگتا تھا۔ اس کی اطاعت و فرماں برداری اسی میں ادا ہو جاتی تھی کہ آرام کے بندے قدرتی گلزاروں میں گلگشت کرتے تھے۔ ہری ہری سبزے کی کیاریوں میں لوٹتے تھے۔ آبِ حیات کے دریاؤں میں نہاتے تھے۔ ہمیشہ وقت صبح کا اور سدا موسم بہار کا رہتا تھا۔ نہ گرمی میں تہ خانے سجانے پڑتے، نہ سردی میں آتش خانے روشن کرتے، قدرتی سامانوں اور اپنے جسموں کی قوتیں ایسی موافق پڑتی تھیں کہ جاڑے کی سختی اور ہوا کی گرمی معلوم ہی نہ ہوتی تھی۔ [2013/10m/1e]
‘نیرنگ خیال’ کے مضامین طبع زاد نہیں بلکہ انگریزی کے دو مشہور مضمون نگار کے مضامین سے ماخوذ ہیں۔ بحث کیجئے۔ [2013/15m/2b]
‘نیرنگ خیال’ کی ادبی قدر و قیمت پر روشنی ڈالئے۔ [2013/10m/4c]
محمد حسین آزاد کی نثر نہ تو سرسید اور حالی کی طرح عاری اور سادہ ہے، نہ نذیر احمد کی طرح عربی و فارسی کے الفاظ سے ثقیل ہے۔ نیرنگ خیال کے حوالے سے آپ اپنی رائے دیجیے۔ [2012/30m/4a]
‘نیرنگِ خیال’ کے ذریعہ محمد حسین آزاد نے اُردو نثر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے۔ [2011/30m/2b]
“نیرنگ خیال” کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری پر سیر حاصل مضمون لکھیے۔ [2010/60m/3]
“نیرنگِ خیال” کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی تمثیل نگاری اور اسلوبِ بیان کا جائزہ لیجیے۔ [2009/60m/2]
1.4] پریم چند
34 questions
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گئودان” کے حوالے سے پریم چند کی ناول نگاری کا فکری وفنی جائزہ پیش کیجیے۔ [2026/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “انہوں نے دنیا کو باہر سے دیکھا تھا اور اسے مکر وفریب ہی سے معمور سمجھتے تھے، جدھر دیکھتے تھے اُدھر ہی برائیاں نظر آتی تھیں۔ مگر سماج میں جب گہرائی تک جا کر دیکھا تو انہیں معلوم ہوا ان برائیوں کے نیچے ایثار بھی ہے، محبت بھی ہے۔ اس میں شک وشبہ کی حالت میں جب مالتی کا تاریکی سے نکلتا ہوا دیوی کا روپ انہیں نظر آیا تب وہ اس کی طرف عجلت اور بے صبری کے ساتھ دوڑ پڑے اور چاہا کہ اسے ایسی حکمت سے چھپا کر رکھیں کہ کسی دوسرے کی آنکھ نہ پڑے۔” [2025/10m/1e]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گئودان” ہندوستان کی دیہی زندگی اور کسانوں کے مسائل کا آئینہ ہے۔ اپنے تجزیاتی خیالات کا جائزہ پیش کیجیے۔ [2025/15m/3b]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: پریم چند کے دوسرے ناولوں کے مقابلے میں “گئودان” کی انفرادی خصوصیات کی نشاندہی کیجیے۔ [2024/15m/2c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: پریم چند کے ناول “گئودان” کے کردار ‘ہوری’ یا ‘دھنیا’ کی کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2024/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “دوسرے روز علی الصباح گوبر سب سے رخصت ہو کر لکھنؤ چلا۔ ہوری اسے گاؤں کے باہر تک بھیجنے گیا۔ گوبر سے اتنی محبت اسے کبھی نہ ہوئی تھی، جب گوبر اس کے پیروں پر جھکا تو ہوری رو پڑا جیسے پھر اسے کبھی بیٹے کے درشن نہ ہوں گے۔ اس کی آتما میں خوشی تھی، غرور تھا اور عزم تھا۔ بیٹے سے یہ عقیدت اور محبت پا کر اس میں رونق اور بالیدگی آگئی ہے۔ کئی روز سے پہلے اس پر سستی سی چھا گئی تھی۔ ایک ایسی تاریکی سی جس میں وہ اپنا راستہ بھول رہا تھا۔ وہاں اب مستعدی ہے اور روشنی ہے۔” [2023/10m/1d]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: ‘گئودان’ کے مرکزی کردار کے ذریعے پریم چند نے کس طرح ایک غریب کسان کی زندگی کے المیے کو پیش کیا ہے؟ واضح کیجئے۔ [2023/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “بھولا نے اب تک جس ہتھیار کو چھپا رکھا تھا اب اسے نکالنے کا وقت آ گیا۔ اسے یقین ہو گیا کہ بیلوں کہ سوا ان سب کے اور کوئی سہارا نہیں ہے۔ بیلوں کو بچانے کے لیے یہ لوگ سب کچھ کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ اچھے نشانے باز کی طرح دل کو ٹھہرا کر بولا “اگر تم چاہتے ہو ہمارے بے اجتّی ہو اور تم چین سے بیٹھو تو یہ نہ ہو گا، تم اپنے سو دو سو روپے کو روتے ہو اور یہاں لاکھ روپے کی آبرو بگڑ گئی۔” [2022/10m/1e]
“پریم چند کا ناول “گئودان” سماجی حقیقت نگاری کی ایک عمدہ مثال ہے۔” اس خیال کی وضاحت کیجیے۔ [2022/20m/3b]
“‘گئودان’ پریم چند کی ناول نگاری کا نقطۂ عروج ہے”۔ “گئودان” کی چند اہم خصوصیات کے پیش نظر اس خیال پر تبصرہ کیجیے۔ [2021/15m/3c]
پریم چند نے اپنے ناولوں میں ہندوستان کی اس وقت کی دیہی زندگی کا جو مرقع پیش کیا ہے۔ اس کے چند پہلوؤں کی وضاحت کیجیے۔ [2021/20m/4a]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “گوبر نے گھر پہنچ کر وہاں کی حالت دیکھی تو ایسی مایوسی ہوئی کہ اسی وقت واپس جائے۔ گھر کا ایک حصہ گرنے کے قریب تھا۔ دروازہ پر صرف ایک بیل بندھا ہوا تھا اور وہ بھی ادھ مرا۔ یہ حالت کچھ ہوری کی نہ تھی، سارے گاؤں پر یہی مصیبت تھی۔ ایک ایسا آدمی بھی نہ تھا جس کی حالتِ زار نہ ہو۔۔۔ دروازوں پر مَنوں کوڑا کرکٹ جمع ہے۔ بدبو اُڑ رہی ہے مگر، ان کی ناک میں نہ بو ہے اور نہ آنکھوں میں نور۔ سرِ شام سے دروازہ پر گیدڑ رونے لگتے ہیں مگر کسی کو غم نہیں۔” [2020/10m/1b]
“پریم چند نے اُردو کے افسانوی ادب کو ایک جاندار اور شگفتہ اسلوب دیا، جو تصنع، تکلف اور ہر طرح کی آرائش سے پاک ہے” ناول گئودان کے حوالے سے اِس قول کی وضاحت کیجیے۔ [2020/20m/3c]
پریم چند کے ناولوں میں ‘گئودان’ اپنے فنی امتیازات کے باعث آج بھی ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ اس رائے کی تصدیق یا اس سے اختلاف، دلیلوں کے ساتھ کیجئے۔ [2019/15m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “داتا دین نے دیکھا کہ گوبر کتنی ڈھٹائی سے بول رہا ہے۔ ادب لحاظ جیسے بالکل بھول سا گیا ہو۔ ابھی شاید نہیں جانتا کہ باپ میری مجبوری کر رہا ہے۔ سچ ہے چھوٹی ندی کو امنڈتے دیر نہیں لگتی۔ مگر چہرے پر کدورت نہ آنے دی۔ جیسے بڑے بوڑھے بچوں سے مونچھیں اکھڑوا کر بھی ہنستے ہیں، انھوں نے بھی اس طعنے کو ہنسی میں لیا اور ہنستے ہوئے کہا: لکھنؤ کی ہوا کھا کے تو بڑا چنٹ ہو گیا ہے گوبر۔” [2018/10m/1b]
“ناول ‘گئودان’ میں ہندوستانی طرزِ معاشرت کی عکاسی نظر آتی ہے۔” اِس قول کے حوالے سے ‘گئودان’ کا تہذیبی مطالعہ پیش کیجیے۔ [2018/20m/2b]
“گئودان” کو پریم چند کا معاشرتی ناول کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ مثالوں سے واضح کیجیے۔ [2018/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ گوبر نے گھر پہنچ کر وہاں کی حالت دیکھی تو ایسی مایوسی ہوئی کہ اسی وقت واپس جائے۔ گھر کا ایک حصّہ گرنے کے قریب تھا۔ دروازے پر صرف ایک بیل بندھا ہوا تھا۔ اور وہ بھی ادھ مرا سا۔ دھنیا اور ہوری دونوں خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ مگر گوبر کا جی اچاٹ تھا۔ اب اس گھر کے سنبھلنے کی کیا امید ہے؟ وہ غلامی کرتا ہے مگر پیٹ بھر کھاتا تو ہے۔ صرف ایک ہی مالک کا تو نوکر ہے۔ یہاں تو جسے دیکھو وہی رعب جماتا ہے۔ غلامی ہے مگر خشک، محنت کر کے اناج پیدا کرو اور جو روپے ملیں اسے دوسرے کو دے دو۔ اور آپ بیٹھے ہوئے رام رام جپو۔ دادا ہی کا کلیجہ ہے کہ یہ سب سہتے ہیں۔ [2017/10m/1c]
عصر حاضر میں “گئودان” کی معنویت پر ایک تفصیلی نوٹ لکھیے۔ [2017/10m/2a]
“گئودان” کی روشنی میں پریم چند کی ناول نگاری پر اظہار خیال کیجیے۔ [2017/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے لسانی محاسن اور ادبی خصوصیات کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) لفظوں پر مشتمل ہو: گوبر ذرا بھی ناخوش نہ ہوا، کسی طرح کی خفگی اس کے چہرے پر نہ تھی، عقیدت سے بولا: “اس میں پاپ کی تو کوئی بات نہیں دادا! ہاں رام سیوک کے روپے ادا کر دینا چاہیے، اور تم کرتے کیا؟ میں کسی لائق نہیں، تمہاری کھیتی میں اُپج نہیں، اُدھار کہیں مل نہیں سکتا، مہینے بھر کے لیے بھی گھر میں اناج نہیں۔ ایسی حالت میں تم کر ہی کیا سکتے تھے؟ کھیت نہ بچاتے تو رہتے کہاں؟ جب آدمی کا کوئی بس نہیں چلتا تو اپنے کو بھاگ ہی پر چھوڑ دیتا ہے، نہ جانے یہ دھاندلی کب تک چلتی رہے گی۔ جسے پیٹ کی روٹی میسر نہیں اس کے لیے آبرو اور مرجادا سب ڈھونگ ہے۔ اوروں کی طرح تم نے بھی دوسروں کا گلا دبایا ہوتا، اُن کا روپیہ مارا ہوتا تو تم بھی بھلے مانس ہوتے۔ تم نے کبھی دھرم کو نہیں چھوڑا، یہ اسی کا دنڈ ہے۔ [2016/10m/1e]
“گئودان ہر اعتبار سے ایک شاہکار ناول ہے۔ اس کا مرکزی کردار ہوری محض ایک کسان نہیں، یہ ہندوستانی دیہات کی روح ہے، محنت و جفاکشی، ایثار و قربانی اور خلوص و محبت کا مرقع ہے۔” ‘گئودان’ کے حوالے سے اس اجمال کی تفصیل پیش کیجیے۔ [2016/20m/2a]
‘گئودان’ کا پلاٹ افسانوی ادب کا نمائندہ پلاٹ قرار دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ دلائل کے ساتھ اپنا نقطۂ نظر پیش کیجیے۔ [2016/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دوسرے روز علی الصباح گوبر سب سے رخصت ہو کر لکھنؤ چلا، ہوری اسے گانو کے باہر تک بھیجنے گیا۔ گوبر سے اتنی محبت اسے کبھی نہ ہوئی تھی جب گوبر اُس کے پیروں پر جھکا تو ہوری رو پڑا جیسے پھر اسے کبھی بیٹے کے درشن نہ ہوں گے۔ اس کی آتما میں خوشی تھی، غرور تھا اور عزم تھا۔ بیٹے سے یہ عقیدت اور محبت پا کر اس میں رونق اور بالیدگی آ گئی ہے۔ کئی روز سے پہلے اس پر سُستی چھا گئی تھی، ایک ایسی تاریکی سی جس میں وہ راستہ بھول رہا تھا وہاں اب مستعدی ہے اور روشنی ہے۔ [2015/10m/1d]
‘گئودان پریم چند کا آخری ناول ہے۔ اس میں انھوں نے فن اور موضوع کا امتزاج اس طرح کیا ہے کہ انھیں ہمیشہ عظیم فن کاروں میں شمار کیا جائے گا’ اس بیان کو دلیلوں سے مستحکم کیجیے۔ [2015/20m/2c]
منشی پریم چند کے ناول گئودان’ کے کردار “ہوری” یا “دھنیا” کی کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2015/15m/4b]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ (ہر ایک تقریباً 150 الفاظ میں) میری سمجھ میں یہی نہیں آتا کہ کسی کا روج روج من کیسے بدل جاتا ہے۔ کیا آدمی گائے بکری سے بھی گیا بیتا ہو گیا؟ پر کسی کو برا نہیں کہتی، بھائی من کو جیسا بناؤ ویسا بنتا ہے۔ ایسوں کو بھی دیکھتی ہوں جنہیں گھر کی روٹی دال دیکھ کر جوڑی آتی ہے۔ کچھ بچاریاں ایسی بھی ہیں جو اپنی دال روٹی میں مگن رہتی ہیں۔ حلوا پوری سے انہیں کوئی مطلب نہیں۔ میری دونوں بھاوجوں ہی کو دیکھو، ہمارے بھائی کانے کبڑے نہیں ہیں۔ دس جوانوں میں ایک جوان ہیں پر بھاوجوں کو نہیں بھاتے۔ انہیں تو وہ چاہیے جو سونے کی بالیاں بنوائے، مہین ساریاں لاوے اور روج چاٹ کھلاوے۔ بالیاں اور ساریاں اور مٹھائیاں مجھے بھی کم اچھی نہیں لگتیں مگر جو کہو کہ اس کے لیے اپنی لاج بیچتی پھروں تو بھگوان اس سے بچاویں۔ ایک کے ساتھ روکھا سوکھا کھا کر عمر کاٹ دینا بس اپنا تو یہی راگ ہے۔ [2014/10m/1e]
پریم چند کے دوسرے ناولوں کے مقابلے میں گئودان کی انفرادی خصوصیات کی نشان دہی کیجیے۔ [2014/20m/2b]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجئے: دھنیا دنیوی معاملات میں اتنی ہوشیار نہ تھی۔ اس کا خیال تھا کہ ہم نے زمیندار کے کھیت جوتے ہیں تو وہ اپنا لگان ہی تو لے گا، اس کی خوشامد کیوں کریں؟ اس کے تلوے کیوں سہلائیں؟ اگرچہ اسے اپنی متاہلانہ زندگی کے ان بیس برسوں میں اس بات کا کافی تجربہ ہو گیا تھا کہ چاہے کتنی کتربیونت کرو، کتنا ہی پیٹ کاٹو، چاہے ایک ایک کوڑی دانت سے پکڑو، پر لگان کا ادا ہو جانا مشکل ہے، پھر بھی وہ ہار نہ مانتی تھی اور اس مسئلے پر آئے دن جھگڑے ہوتے ہی رہتے تھے۔ ان کی چھ اولادوں میں اب صرف تین زندہ تھیں۔ ایک لڑکا گوبر اب کوئی سولہ کا تھا۔ دو لڑکیاں تھیں، سونا اور روپا۔ ان کی عمر بارہ اور آٹھ سال تھی۔ تین لڑکے بچپن ہی میں مر گئے تھے۔ اس کا دل آج بھی کہتا تھا کہ ان کی دوا دارو ہوتی تو بچ جاتے۔ [2013/10m/1a]
‘گئودان’ کو کن بنیادوں پر پریم چند کا بہترین ناول قرار دیا جا سکتا ہے؟ تفصیل سے لکھئے۔ [2013/20m/4a]
ناول گئودان کی روشنی میں پریم چند کی کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2012/30m/3a]
ذیل کے اقتباسات کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجئے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلوؤں کا جائزہ لیجئے۔ پچھلی ستیہ گرہ کی لڑائی میں رائے صاحب نے بڑا نام کمایا، کونسل کی ممبری چھوڑ کر جیل گئے تھے جبھی سے ان کی علاقے میں آسامیوں کو بڑی عقیدت ہو گئی تھی۔ یہ نہیں کہ ان کے علاقے میں آسامیوں کے ساتھ کوئی خاص رعایت کی جاتی یا تاوان بیگار کی سختی کم ہوتی مگر یہ ساری بدنامی مختاروں کے سر تھی… رائے صاحب قوم پرست ہونے پر بھی حاکموں سے میل جول رکھتے تھے۔ [2011/20m/1b]
پریم چند اردو اور ہندی کے مشترکہ ادیب کیوں کہے جاتے ہیں؟ مدلل سمجھائیے۔ [2011/30m/3b]
ذیل میں سے کسی دو اقتباسات کی سیاقِ و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلو کا جائزہ لیجیے۔ انہوں نے دنیا کو باہر سے دیکھا تھا اور اُسے مکر و فریب سے معمور سمجھتے تھے۔ جدھر دیکھتے تھے اُدھر ہی برائیاں نظر آتی تھیں۔ مگر سماج میں جب گہرائی تک جا کر دیکھا تو انھیں معلوم ہوا کہ ان برائیوں کے پیچھے ایثار بھی ہے، محبت بھی ہے۔ [2010/30m/1b]
1.5] راجندر سنگھ بیدی
37 questions
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “وہ سندر لال کی وہی پرانی لاجو ہو جانا چاہتی تھی جو گاجر سے لڑ پڑتی اور مولی سے مان جاتی، لیکن اب لڑائی کا سوال ہی نہ تھا۔ سندر لال نے اسے یہ محسوس کرا دیا جیسے وہ لاجونتی کانچ کی کوئی چیز ہے جو چھوتے ہی ٹوٹ جائے گی، اور لاجو آئینے میں اپنے سراپا کی طرف دیکھتی اور آخر اس نتیجے پر پہنچتی کہ وہ اور تو سب کچھ ہو سکتی ہے پر لاجو نہیں ہو سکتی۔ وہ بس گئی پر اُجڑ گئی۔” [2026/10m/1e]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کا فکری وفنی تجزیہ پیش کیجیے۔ [2026/15m/2a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: افسانہ “لاجونتی” کا فنی وادبی تجزیہ پیش کیجیے۔ [2025/15m/2a]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: بیدی کے افسانوی مجموعہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کی روشنی میں عورتوں کی نفسیات اور کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2025/15m/4c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: افسانہ “اپنے دکھ مجھے دے دو” کا تجزیہ قلم بند کیجیے۔ [2024/15m/3c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: افسانوی مجموعہ ‘اپنے دکھ مجھے دے دو’ کے حوالے سے بیدؔی کے نسوانی کرداروں کا جائزہ پیش کیجئے۔ [2023/15m/2c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “اپنے دکھ مجھے دے دو” میں شامل افسانہ ‘لمبی لڑکی’ میں بیدی نے کس طرح دادی کی نفسیاتی گرہ کو اُبھارنے کی کوشش کی ہے؟ واضح کیجئے۔ [2023/15m/4c]
افسانہ “لاجونتی” کے حوالے سے بیدی کی کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2022/15m/3a]
بیدی کے افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کا فکری وفنّی جائزہ پیش کیجیے۔ [2022/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “آخر وہ چاندیاں تڑپ تڑپ کر اپنے آپ کو ماہی گیروں کے حوالے کرنے لگیں۔ پھر آسمان پر صوت تجلی کا ٹکراؤ ہوا۔ بادل گرجے، بجلی تڑپی اور یکایک چھاجوں پانی برسنے لگا۔ اس عرصے میں جوگیا نے کئی نیلے پیلے، اودے کالے، سردئی اور سرمئی، دھانی اور چمپئی رنگ بدلے۔ اسے کتنی جلدی تھی لڑکی سے عورت بن جانے کی اور پھر عورت سے ماں ہو جانے کی۔ مجھے یقین تھا کہ اتنی صحت مند لڑکی کے جب بچّے پیدا ہوں گے، جڑواں ہوں گے بلکہ تین چار بھی ہو سکتے ہیں، میں انھیں کیسے سنبھالوں گا؟ اور اس خیال کے آتے ہی میں ہنسنے لگا۔” [2021/10m/1e]
“بیدی کے افسانوں کا خاص مرکز ومحور عورت اور اس کی نفسیات رہا ہے” اس خیال کے پیش نظر بیدی کے چند نسوانی کرداروں پر گفتگو کیجیے۔ [2021/20m/3b]
بیدی کے افسانے “لاجونتی” کا تنقیدی جائزہ اس طرح پیش کیجیے کہ بیدی کی افسانہ نگاری کی اہم خصوصیات سامنے آجائیں۔ [2021/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “مدن کی آنکھوں سے بے تحاشا آنسو بہہ رہے تھے۔ حالانکہ رسوئی میں اِندو ہنس رہی تھی۔ پَل بھر میں اپنے سہاگ کے اجڑنے اور پھر بَس جانے سے بے خبر۔ مدن جب حقائق کی دنیا میں آیا تو آنسو پونچھتے ہوئے اپنے اس رونے پر ہنسنے لگا۔
ادھر اِندو ہنس تو رہی تھی لیکن اس کی ہنسی دبی دبی تھی۔ بابو جی کے خیال سے وہ کبھی اونچی آواز میں نہ ہنستی تھی، جیسے کھلکھلاہٹ کوئی ننگا پن ہے، خاموشی دوپٹا اور دبی ہنسی ایک گھونگھٹ۔ پھر مدن نے اندو کا ایک خیالی بُت بنایا اور اس سے بیسیوں باتیں کر ڈالیں۔ یوں اس سے پیار کیا جیسے ابھی تک نہ کیا تھا۔” [2020/10m/1a]بیدی کی افسانہ نگاری کی خصوصیات بیان کیجیے۔ [2020/15m/3a]
افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کی روشنی میں راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2020/15m/4b]
“راجندر سنگھ بیدی کے افسانے کا امتیاز افسانہ نگار کا اسلوب اور حقیقت نگاری ہے”۔ تبصرہ کیجئے۔ [2019/20m/2c]
“اپنے دکھ مجھے دے دو” کی کردار نگاری پر اظہارِ خیال کیجئے۔ [2019/20m/3c]
“راجندر سنگھ بیدی کے افسانوں کی زبان موضوع اور حالات کے عین مطابق ہے”۔ اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ [2019/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “مہمان ایک ایک کر کے سب رخصت ہوئے۔ چکلی بھابی دو بچوں کو انگلیوں سے لگائے سیڑھیوں کی اونچ نیچ سے تیسرا پیٹ سنبھالتی ہوئی چل دی، دریا باد والی پھوپی جو اپنے نو لکھے ہار کے گم ہو جانے پر شور مچاتی، واویلا کرتی ہوئی بے ہوش ہو گئی تھی اور جو غسل خانے میں پڑا مل گیا تھا، جہیز میں سے اپنے حصّے کے تین کپڑے لے کر چلی گئی۔ پھر چاچا گئے جن کو ان کے جے پی ہونے کی خبر تار کے ذریعے سے مل گئی تھی۔ جو شاید بد حواسی میں مدن کی بجائے دلہن کا منہ چومنے چلے تھے۔” [2018/10m/1e]
افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” میں راجندر سنگھ بیدی کے فن کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔” اِس اجمال کی تفصیل بیان کیجیے۔ [2018/20m/3c]
افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کا فنی مطالعہ پیش کیجیے۔ [2018/15m/4c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ان عورتوں کے اپنے دن بیت چکے تھے۔ پہلی رات کے بارے میں ان کے شریر شوہروں نے جو کچھ کہا اور مانا تھا اس کی گونج تک ان کے کانوں میں باقی نہ رہی تھی۔ وہ خود رس بس چکی تھیں اور اب اپنی ایک بہن کو بسانے پر تلی ہوئی تھیں۔ دھرتی کی یہ بیٹیاں مرد کو یوں سمجھتی تھیں جیسے بادل کا ٹکڑا ہو، جس کی طرف بارش کے لیے منہ اٹھا کر دیکھنا ہی پڑتا ہے۔ نہ برسے تو منّتیں ماننی پڑتی ہیں، چڑھاوے چڑھانے پڑتے ہیں، جادو ٹونے کرنے پڑتے ہیں۔ حالاں کہ مدن کالکا جی کی اس نئی آبادی میں گھر کے سامنے کھلی جگہ پر پڑا اسی وقت کا منتظر تھا۔ پھر شامت اعمال پڑوسی سبطے کی بھینس اس کی کھاٹ ہی کے پاس بندھی تھی جو بار بار پھنکارتی ہوئی مدن کو سونگھ لیتی اور وہ ہاتھ اٹھا اٹھا کر اُسے دور رکھنے کی کوشش کرتا۔ [2017/10m/1e]
اِندو کا کردار راجندر سنگھ بیدی کے افسانہ ‘اپنے دُکھ مجھے دے دو’ ہندوستانی سماج میں عورت کی حیثیت کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔ اپنے خیالات کا اظہار مثالیں دیکر کیجیے۔ [2017/20m/3c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے لسانی محاسن اور ادبی خصوصیات کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) لفظوں پر مشتمل ہو: باپ کو آگ میں حوالے کرنے سے پہلے مدن ارتھی پر پڑے ہوئے جسم کے سامنے ڈنڈوت کے انداز میں لیٹ گیا۔ یہ اس کا اپنے جنم داتا کو آخری پرنام تھا، تس پر بھی وہ رو نہیں رہا تھا۔ اس کی یہ حالت دیکھ کر ماتم میں شریک ہونے والے رشتہ دار محلّہ والے سن سے رہ گئے۔ پھر ہندو رواج کے مطابق سب سے بڑا بیٹا ہونے کی حیثیت سے مدن کو چِتا جلانی پڑی۔ جلتی ہوئی کھوپڑی میں کپال کرپا کی لاٹھی مارنی پڑی … ۔ عورتیں باہر سے شمشان کے کنویں پر سے نہا کر لوٹ چکی تھیں۔ جب مدن گھر پہنچا تو وہ کانپ رہا تھا۔ دھرتی ماں نے تھوڑی دیر کے لیے جو طاقت اپنے بیٹے کو دی تھی، رات میں گھر آنے پر پھر سے ہول میں ڈھل گئی … ۔ اسے کوئی سہارا چاہیے تھا، کسی ایسے جذبے کا سہارا جو موت سے بھی بڑا ہو۔ اس وقت دھرتی ماں کی بیٹی جنک دلاری اندو نے کسی گھڑے میں سے پیدا ہو کر اس رام کو اپنی بانہوں میں لے لیا … ۔ اتنا بڑا دکھ مدن کو لے ڈوبا۔ [2016/10m/1a]
راجندر سنگھ بیدی کے افسانہ ‘اپنے دکھ مجھے دے دو’ کا تنقیدی تجزیہ کیجیے۔ [2016/20m/2c]
“بیدی کے افسانوں میں بڑا تنوع ہے۔ اُن کے مشاہدے اور تجربے میں ایک باطنی ربط ہے اور اسے وہ فنی بصیرت سے یوں ملا دیتے ہیں کہ سارے رنگ الگ الگ رہتے ہوئے بھی ملے جلے لگتے ہیں جیسے قوسِ قزح کے رنگ۔” اس بیان کی روشنی میں بیدی کی افسانہ نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2016/20m/4a]
افسانہ ‘اپنے دُکھ مجھے دے دو’ کا تنقیدی تجزیہ قلم بند کیجیے۔ [2015/20m/3a]
“بیدی کی کہانیاں فنی اعتبار سے اہم اور نفیس ہوتی ہیں” اُن کی کہانیوں کی روشنی میں اس قول کا محاسبہ کیجیے۔ [2015/15m/4c]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ (ہر ایک تقریباً 150 الفاظ میں) سمندر کی لہروں اور عورتوں کے خون کو راستہ بتانے والا چاند ایک کھڑکی کے راستے اندر چلا آیا تھا اور دیکھ رہا تھا۔ دروازے کے اس طرف کھڑا مدن اگلا قدم کہاں رکھتا ہے؟ مدن کے اپنے اندر ایک گھن گرج سی ہو رہی تھی اور اسے اپنا آپ یوں معلوم ہو رہا تھا جیسے بجلی کا کھمبا ہے۔ جسے کان لگانے سے اسے اندر کی سنسناہٹ سنائی دے جائے گی۔ کچھ دیر یوں ہی کھڑے رہنے کے بعد پلنگ کو کھینچ کر چاندنی میں کر دیا تا کہ دلہن کا چہرہ تو دیکھ سکے۔ پھر وہ کھٹک گیا۔ جبھی اس نے سوچا، اندو، میری بیوی ہے، کوئی پرائی عورت تو نہیں جسے نہ چھونے کا سبق بچپن سے پڑھتا آیا ہوں … [2014/10m/1a]
راجندر سنگھ بیدی کے افسانوی مجموعے “اپنے دکھ مجھے دیدو” میں شامل کسی ایک افسانے کا تجزیہ کیجیے۔ [2014/10m/3c]
شامل نصاب افسانوں کی مدد سے بیدی کی افسانہ نگاری کی نمایاں خصوصیات بتائیے۔ [2014/10m/4c]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجئے: روپ متی، میری نند جوان ہو چکی تھی۔ اس کی جوانی کا ثبوت شریر ہی نہ تھا، اس کے لچھن بھی تھے۔ وہ اس کا چونک کے بات کرنا، بے وجہ ہنسنا، بے سبب دلگیری، بدگمانی اور پھر، سب سے بڑی بات … خواہ مخواہ کی رازداری!
مجھے یہ دنیا کبھی اچنبھے کی بات نہ معلوم ہوئی اور نہ ہی اس میں کوئی بہت بڑا بھید دکھائی دیا۔ ہاں! … بارہ ساڑھے بارہ کی تو تھی جب باپو نے کانونٹ سے مجھے اٹھا لیا اور شادی کردی۔ ادھر شادی ہوئی ادھر میں مندروں کی اس بستی دیول نگری میں چلی آئی … یہ نیچے چونے گنج میں گول گول شیشے ٹنکے ہیں اور ساج کی لکڑی کا بڑا پھاٹک ہے، سب جبھی بنا تھا، ہاں، لوہے کے یہ موٹے موٹے کیل بعد میں گاڑے تھے اور دروازے پر گنیش جی کی مورتی؟ … یہ بھی بعد ہی میں بنی تھی۔ [2013/10m/1c]‘اپنے دکھ مجھے دے دو’ کا تجزیہ پیش کیجئے۔ [2013/20m/4b]
‘اپنے دکھ مجھے دیدو’ میں بیدی کا فن اپنے عروج پر نظر آتا ہے۔ بحث کیجیے۔ [2012/30m/4b]
“اپنے دکھ مجھے دیدو” کی کردار نگاری پر ایک نوٹ لکھئے۔ [2011/30m/4b]
راجندر سنگھ بیدی کی افسانہ نگاری کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2010/60m/4]
“اپنے دکھ مجھے دے دو” کا فنی تجزیہ کیجیے۔ [2009/60m/3]
1.6] ابوالکلام آزاد
39 questions
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “آپ جانتے ہیں کہ صید سے کہیں زیادہ صیّاد کو اپنی نگرانیاں کرنی پڑتی ہیں، جونہی ان کا رخ دانوں کی طرف پھرا، میں نے دم سادھ لیا، نگاہیں دوسری طرف کر لیں اور سارا جسم پتھر کی طرح بے حس و حرکت بنا لیا۔ گویا آدمی کی جگہ پتھر کی ایک مورتی دھری ہے۔ کیوں کہ جانتا تھا، اگر نگاہِ شوق نے مضطرب ہو کر ذرا بھی جلد بازی کی تو شکار دام کے پاس آتے آتے نکل جائے گا۔” [2026/10m/1d]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غبارِ خاطر” میں پیش کیے گئے علمی مباحث کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2026/20m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ہندوستان کے اوپنشدوں نے ذات مطلق کو ذات متصف میں اتراتے ہوئے جن تنزلات کا نقشہ کھینچا ہے، مسلمان صوفیوں نے اس کی تعبیر “احدیت” اور “واحدیت” کے مراتب میں دیکھی۔ احدیت کا مرتبہ یکتائی محض کا ہوا لیکن واحدیت کی جگہ اوّل کی ہوئی اور اوّلیت کا مرتبہ چاہتا ہے کہ دوسرا، تیسرا، چوتھا بھی ہو “کُنْتُ کَنْزاً مخفیاً فاجیتُ اَنْ اُعرَفَ فَخَلَقْتُ الحق”، اگرچہ حدیث قدسی نہیں ہے، مگر جس کا بھی قول ہے اس میں شک نہیں کہ ایک بڑے ہی گہرے تفکّر کی خبر دیتا ہے۔” [2025/10m/1b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “لوگ ہمیشہ اس کھوج میں لگے رہتے ہیں کہ زندگی کو بڑے بڑے کاموں کے لیے کام میں لائیں، لیکن نہیں جانتے کہ یہاں ایک سب سے بڑا کام خود زندگی ہوئی، یعنی زندگی کو ہنسی خوشی کاٹ دینا۔ یہاں اس سے زیادہ سہل کوئی کام نہ ہوا کہ مر جائیے، اور اس سے زیادہ مشکل کوئی کام نہ ہوا کہ زندہ رہیے۔ جس نے یہ مشکل حل کر لی، اُس نے زندگی کا سب سے بڑا کام انجام دے دیا۔” [2025/10m/1d]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غبارِ خاطر” خطوط کا مجموعہ ہے یا انشائیوں کا؟ اس سلسلے میں اپنی مدلّل رائے اس انداز سے پیش کیجیے کہ اس کے اسلوب کی نمایاں خصوصیات بھی سامنے آجائیں۔ [2025/15m/3c]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: عملی زندگی اور فلسفۂ حیات پر مولانا ابوالکلام آزاد نے ‘غبارِ خاطر’ میں علمی تبصرہ پیش کیا ہے۔ مثالیں دے کر اپنا جائزہ پیش کیجیے۔ [2025/15m/4b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جیل کا سپرنٹنڈنٹ آخر کار ایک باورچی کو ڈھونڈ لایا مگر جب پتہ چلا کہ اب باہر جانا ممکن نہیں تو یہ حال ہوا کہ وہ کھانا کیا پکاتا اپنے ہوش وحواس کا مسالہ کوٹنے لگا اور قید خانے میں جو، اسے ایک رات دن قید وبند کے توے پر سینکا گیا تو بھوننے تلنے کی ساری ترکیبیں بھول گیا۔ اس احمق کو کیا معلوم تھا کہ ساٹھ روپے کے عشق میں یہ پاپڑ بیلنے پڑیں گے۔ اس ابتدائے عشق نے ہی کچومر نکال دیا تھا۔ قلعے تک پہنچتے پہنچتے قلیہ بھی تیار ہو گیا۔” [2024/10m/1b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اگر جسم میں روح بولتی ہے اور لفظ میں معنٰی ابھرتا ہے تو حقائق ہستی کے اجسام بھی اپنے اندر روحِ معنی رکھتے ہیں۔ یہ حقیقت کہ معمہ ہستی کے ہیجان اور بے معنی جسم میں صرف اسی ایک حل سے روحِ معنٰی پیدا ہو سکتی ہے، ہمیں مجبور کر دیتی ہے کہ اِس حل کو حل تسلیم کر لیں۔ اگر کوئی ارادہ اور مقصد پردے کے پیچھے نہیں ہے تو یہاں تاریکی کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ لیکن اگر ایک ارادہ اور مقصد کام کر رہا ہے، تو پھر جو کچھ بھی ہے، روشنی ہی روشنی ہے۔ ہماری فطرت میں روشنی کی طلب ہے۔ ہم اندھیرے میں کھوئے جانے کی جگہ روشنی میں چلنے کی طلب رکھتے ہیں۔ اور ہمیں یہاں روشنی کی راہ صرف اسی ایک حل سے مل سکتی ہے۔” [2024/10m/1d]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اِسی عہد میں یہ بات ہوئی کہ موسیقی کا فن بھی فنون دانشمندی میں داخل ہو گیا اور اسکی تحصیل کے بغیر تحصیل علم اور تکمیلِ تہذیب کا معاملہ ناقص سمجھا جانے لگا۔ امراء اور شرفاء کی اولاد کی تعلیم وتربیت کے لیے جس طرح تمام فنون مدارس کی تحصیل کا اہتمام کیا جاتا تھا اسی طرح موسیقی کی تحصیل کا بھی اہتمام کیا جاتا۔ ملک کے ہر حصّے سے باکمالانِ فن کی مانگ آتی تھی اور دہلی، آگرہ، لاہور اور احمد آباد کے گویّے بڑی بڑی تنخواہوں پر امراء اور شرفاء کے گھروں میں ملازم رکھے جاتے تھے۔ جو نوجوان تکمیلِ علم کے لیے بڑے شہروں میں آتے وہ وہاں کے عالموں اور مدرسوں کے ساتھ وہاں کے باکمالانِ موسیقی کو بھی ڈھونڈتے اور ان کے حلقۂ تعلیم میں زانوئے تحصیل تہہ کرتے۔” [2024/10m/1e]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غبارِ خاطر” مولانا ابوالکلام آزاد کے ادراک وشعور تاریخ وادب کا آئینہ ہے۔ مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔ [2024/15m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ایوان و محل نہ ہوں تو کسی درخت کے سائے سے کام لیں۔ دیبا و مخمل کا فرش نہ ملے تو سبزۂ خود رو کے فرش پر جا بیٹھی۔ اگر برقی روشنی کے کنول میسر نہیں ہیں تو آسمان کی قندیلوں کو کون بجھا سکتا ہے۔ اگر دنیا کی ساری مصنوعی خوشنمائیاں اوجھل ہو گئی ہیں تو ہو جائیں۔ صبح اب بھی ہر روز مسکرائے گی۔ چاندنی اب بھی ہمیشہ جلوہ فروشیاں کرے گی لیکن دلِ زندہ پہلو میں نہ رہے تو خدارا بتلائیے اس کا بدل کہاں ڈھونڈیں۔” [2023/10m/1e]
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: ‘غبارِ خاطر’ کے علمی، ادبی اور فلسفیانہ مباحث کا جائزہ لیجئے۔ [2023/15m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کھانے پینے اور سازوسامان کی تکلیفیں ان لوگوں کو پریشان نہیں کر سکتیں جو جسم کی جگہ دماغ کی زندگی بسر کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ آدمی اپنے آپ کو احساسات کی عام سطح سے ذرا بھی اونچا کر لے تو پھر جسم کی آسائشوں کا فقدان اسے پریشان نہیں کر سکے گا۔ ہر طرح کی جسمانی راحتوں سے محروم رہ کر بھی ایک مطمئن زندگی بسر کر دی جاسکتی ہے، اور زندگی بہر حال بسر ہو ہی جاتی ہے۔” [2022/10m/1d]
“ ‘غبارِ خاطر’ ادبی اور تاریخی انشائیوں کا مجموعہ ہے۔” آپ اپنی رائے مدلّل انداز میں پیش کیجیے۔ [2022/15m/3c]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے ادبی وفنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “مجھے بھی ان منزلوں سے گزرنا پڑا، مگر میں رُکا نہیں۔ میری پیاس مایوسی پر قانع ہونا نہیں چاہتی تھی۔ بالآخر حیرانگیوں اور سرگشتگیوں کے بہت سے مرحلے طے کرنے کے بعد جو مقام نمودار ہوا۔ اس نے ایک دوسرے ہی عالم میں پہنچا دیا۔ معلوم ہوا کہ اختلاف ونزاع کی انہی متعارض راہوں اور اوہام وخیالات کی انہی گہری تاریکیوں کے اندر ایک روشن اور قطعی راہ بھی موجود ہے جو یقین واعتقاد کی منزل مقصود تک چلی گئی ہے اور اگر سکون وطمانیت کے سرچشمے کا سراغ مل سکتا ہے تو وہیں مل سکتا ہے۔ میں نے جو اعتقاد حقیقت کی جستجو میں کھو دیا تھا وہ اسی جستجو کے ہاتھوں پھر واپس مل گیا۔” [2021/10m/1d]
“غبارِ خاطر” کے حوالے سے مولانا ابوالکلام آزاد کے تاریخی شعور کا محاکمہ پیش کیجیے۔ [2021/15m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور ان کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “جیل کا سپرنٹنڈنٹ آخر کار ایک باورچی کو ڈھونڈ لایا مگر جب پتہ چلا کہ اب باہر جانا ممکن نہیں تو یہ حال ہوا کہ، وہ کھانا کیا پکاتا اپنے ہوش و حواس کا مسالہ کوٹنے لگا اور قید خانے میں جو، اسے ایک رات دِن قید و بند کے توے پر سینکا گیا تو بھوننے تلنے کی ساری ترکیبیں بھول گیا۔ اس احمق کو کیا معلوم تھا کہ ساٹھ روپے کے عشق میں یہ پاپڑ بیلنے پڑیں گے۔ اس ابتدائے عشق نے ہی کچومر نکال دیا تھا، قلعے تک پہنچتے پہنچتے قلیہ بھی تیار ہو گیا۔” [2020/10m/1e]
“غبارِ خاطر کے خطوط کی نکتہ سنجیوں میں محاورۂ زبان کا لطف نمایاں ہے” اس اِجمال کی تفصیل بیان کیجیے۔ [2020/15m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ ان کے ادبی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ افکار و احوال کے اشباہ و امثال ہمیشہ مختلف وقتوں اور مختلف شخصیتوں میں سر اٹھاتے رہتے ہیں، اور فکر و نظر کے میدان سے کہیں زیادہ احوال و واردات کا میدان اپنی یک رنگینیاں اور آہنگیاں رکھتا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ ساتویں صدی کی ایک صاحب حال عورت کی زبان سے بھی اخلاص عمل اور عشق الٰہی کی وہی تعبیر نکل گئی ہو جو دوسری صدی کی رابعہ بصریہ کی زبان سے نکلی تھی۔ [2019/10m/1b]
مندرجہ ذیل اقتباس کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ ان کے ادبی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ اس سحر خیزی کی عادت کے لئے والد مرحوم کا منت گزار ہوں۔ ان کا معمول تھا کہ رات کی پچھلی پہر ہمیشہ بیداری میں بسر کرتے۔ بیماری کی حالت بھی اس معمول میں فرق نہیں ڈال سکتی تھی۔ فرمایا کرتے تھے کہ رات کو جلد سونا اور صبح جلد اٹھنا زندگی کی سعادت کی پہلی علامت ہے۔ اپنی طالب علمی کے زمانے کے حالات سناتے کہ دہلی میں مفتی صدرالدین آزردہ مرحوم سے صبح کی سنّت اور فرض کے درمیان سبق لیا کرتا تھا۔ [2019/10m/1e]
‘غبارِ خاطر’ کے خطوط، کی اہمیت نہ صرف مولانا ابوالکلام آزاد کی بہترین نثر نگاری کے باعث ہے، بلکہ ان سے مولانا کی شخصیت کی تفہیم میں بھی مدد ملتی ہے؟ اپنے تاثرات لکھئے۔ [2019/15m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “رات کا سناٹا، تاروں کی چھاؤں، ڈھلتی ہوئی چاندنی سے دُھلا ہوا مرمریں گنبد اپنی کُرسی پر بے حس و حرکت متمکن تھا، نیچے جمنا کی روپہلی جدولیں بل کھا کھا کر دوڑ رہی تھیں، نور و ظلمت کی اس ملی جلی فضا میں اچانک پردہ ہائے ستار سے نالہ ہائے بے حرف اُٹھتے اور ہوا کی لہروں پر بے روک تیرنے لگتے، آسمان کے تار جھڑ رہے تھے اور میری اُنگلی کے زخموں سے نغمے۔” [2018/10m/1d]
“غبارِ خاطر” خطوط کا مجموعہ ہے یا انشائیوں کا مجموعہ؟ محاکمہ کیجیے۔ [2018/15m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی وفنّی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ اِسی عہد میں یہ بات ہوئی کہ موسیقی کا فن بھی فنون دانشمندی میں داخل ہو گیا اور اس کی تحصیل کے بغیر تحصیل علم اور تکمیل تہذیب کا معاملہ ناقص سمجھا جانے لگا۔ امراء اور شرفاء کی اولاد کی تعلیم و تربیت کے لیے جس طرح تمام فنون مدارس کی تحصیل کا اہتمام کیا جاتا تھا اسی طرح موسیقی کی تحصیل کا بھی اہتمام کیا جاتا۔ ملک کے ہر حصّے سے باکمالانِ فن کی مانگ آتی تھی اور دہلی، آگرہ، لاہور اور احمد آباد کے گویّے بڑی بڑی تنخواہوں پر امراء اور شرفاء کے گھروں میں ملازم رکھے جاتے تھے۔ جو نوجوان تکمیل علم کے لیے بڑے شہروں میں آتے وہ وہاں کے عالموں اور مدرسوں کے ساتھ وہاں کے باکمالانِ موسیقی کو بھی ڈھونڈتے اور ان کے حلقۂ تعلیم میں زانوئے تحصیل تہہ کرتے۔ [2017/10m/1d]
“غبارِ خاطر” کے نثری ادب پارے عصری سیاست کا آئینہ ہیں”۔ مثالیں دے کر بحث کیجیے۔ [2017/15m/3a]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے لسانی محاسن اور ادبی خصوصیات کا بھی جائزہ لیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) لفظوں پر مشتمل ہو: قید خانے کی چار دیواری کے اندر بھی سورج ہر روز چمکتا ہے اور چاندنی راتوں نے کبھی قیدی اور غیر قیدی میں امتیاز نہیں کیا۔ اندھیری راتوں میں جب آسمان کی قندیلیں روشن ہو جاتی ہیں تو وہ صرف قید خانے کے باہر نہیں چمکتیں، اسیرانِ قید و حصن کو بھی اپنی جلوہ فروشیوں کا پیام بھیجتی رہی ہیں۔ صبح جب طباشیر بکھیرتی ہوئی آئے گی اور شام جب شفق کی گل گوں چادریں پھیلانے لگے گی تو صرف عشرت سراؤں کے دریچوں ہی سے اُن کا نظارہ نہیں کیا جائے گا، قید خانے کے روزنوں سے لگی ہوئی نگاہیں بھی انھیں دیکھ لیا کریں گی۔ فطرت نے انسان کی طرح کبھی یہ نہیں کیا کہ کسی کو شادکام رکھے، کسی کو محروم کر دے۔ [2016/10m/1d]
‘غبارِ خاطر’ کی ادبی خصوصیات اور اسلوب نگارش مع امثالِ خطوط پر تبصرہ کیجیے۔ [2016/15m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے ادبی و فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے، ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ انسان کی دماغی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی روک اس کے تقلیدی عقائد ہیں۔ اسے کوئی طاقت اس طرح جکڑ بند نہیں کر سکتی جس طرح تقلیدی عقائد کی زنجیریں کر دیا کرتی ہیں۔ وہ ان زنجیروں کو توڑ نہیں سکتا۔ اس لیے کہ توڑنا چاہتا ہی نہیں۔ وہ انہیں زیور کی طرح محبوب رکھتا ہے۔ ہر عقیدہ، ہر عمل، ہر نقطہ نگاہ جو اسے خاندانی روایت اور ابتدائی تعلیم و صحبت کے ہاتھوں مل گیا ہے اس کے لیے ایک مقدس ورثہ ہے۔ وہ اس ورثہ کی حفاظت کریگا۔ بسا اوقات موروثی عقائد کی پکڑ اتنی سخت ہوتی ہے کہ تعلیم اور گرد و پیش کا اثر بھی اسے ڈھیلا نہیں کر سکتا۔ تعلیم دماغ پر ایک نیا رنگ چڑھا دیگی لیکن اس کی بناوٹ کے اندر نہیں اُترے گی۔ [2015/10m/1e]
‘غبارِ خاطر’ پر ایک جامع اور مدلل تبصرہ سپردِ قلم کیجیے اور یہ بتائیے کہ اس کی نثر میر امّن کی نثر سے کتنی دُور اور سرورؔ کی نثر سے کتنی قریب ہے۔ [2015/15m/3b]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجیے۔ (ہر ایک تقریباً 150 الفاظ میں) ۱۵/ جون کو جب بانکوڑا میں رہا ہوا، تو تمام مکتوبات نکالے اور ایک فائل میں بہ ترتیب جمع کر دیئے۔ خیال تھا کہ انہیں حسب معمول نقل کرنے کے لیے دے دوں گا، اور پھر اصل آپ کی خدمت میں بھیج دوں گا۔ لیکن جب مولوی اجمل خاں کو ان کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ بہت مصر ہوئے کہ انہیں بلا تاخیر اشاعت کے لیے دے دینا چاہیے۔ چنانچہ ایک خوشنویس کو شملہ میں بلایا گیا اور پورا مجموعہ کتابت کے لیے دے دیا گیا۔ اب کتابت ہو رہی ہے اور امید ہے کہ عنقریب طباعت کے لیے پریس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اب میں ان مکتوبات کو قلمی مکتوبات کی صورت میں نہیں بھیجوں گا۔ مطبوعہ مجموعے کی صورت میں پیش کروں گا۔ [2014/10m/1d]
“غبار خاطر” میں شامل خطوط، خطوط سے زیادہ انشائیہ معلوم ہوتے ہیں، مکتوب نگاری اور انشائیہ کے فن کی روشنی میں اس بیان پر تبصرہ کیجیے۔ [2014/20m/3a]
درج ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے ادبی اور فنی محاسن کا بھی جائزہ لیجئے: جس قید خانے میں صبح ہر روز مسکراتی ہو، جہاں شام ہر روز پردۂ شب میں چھپ جاتی ہو، جس کی راتیں کبھی ستاروں کی قندیلوں سے جگمگانے لگتی ہوں، کبھی چاندنی کی حسن افروزیوں سے جہاں تاب رہتی ہوں، جہاں دوپہر ہر روز چمکے، شفق ہر روز نکھرے، پرند ہر صبح و شام چہکیں، اسے قید خانہ ہونے پر بھی عیش و مسرت کے سامانوں سے خالی کیوں سمجھ لیا جائے؟ یہاں سر و سامان کار کی تو اتنی فراوانی ہوئی کہ کسی گوشے میں بھی گم نہیں ہو سکتا۔ مصیبت ساری یہ ہے کہ خود ہمارا دل و دماغ ہی گم ہو جاتا ہے۔ ہم اپنے سے باہر ساری چیزیں ڈھونڈتے رہیں گے مگر اپنے کھوئے ہوئے دل کو کبھی نہیں ڈھونڈیں گے حالانکہ اگر اسے ڈھونڈ نکالیں تو عیش و مسرت کا سارا سامان اسی کوٹھری کے اندر سمٹا ہوا مل جائے۔ [2013/10m/1b]
‘غبار خاطر’ سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہونے کے لئے مکتوب کا تصور ذہن سے نکال دینا چاہئے۔ اس خیال پر تنقیدی نگاہ ڈالئے۔ [2013/20m/3b]
مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کے ادبی اور فنی پہلوؤں پر روشنی ڈالیے۔ خودی آئینہ دارد کہ محروم ست اظہارش، یہی صورتِ حال ہے جہاں سے ہر مصنف خود اپنی نسبت کچھ کہنا چاہتا ہے ساری شکلیں ابھرنی شروع ہو جاتی ہیں وہ جبکہ اپنے عکس کو جو اس کے اندرونی آئینہ میں پڑ رہا ہے جھٹلا نہیں سکتا تو اچانک کیا دیکھتا ہے کہ باہر کے تمام آئینے اسے جھٹلا رہے ہیں جو “میں” خود اس کے لیے بے حد اہمیت رکھتی ہے وہی دوسروں کی نگاہوں میں یکسر غیر اہم ہو رہی ہے وہ اپنے آپ کو ایسی حالت میں محسوس کرنے لگتا ہے جیسے ایک مصور تصویر کھینچنے کے لیے موقلم اٹھائے مگر اسے یقین ہو کہ میں کتنی مصورانہ قوت کام میں لاؤں میری نگاہ کے سوا اور کوئی نگاہ اس موقع کی دلاویزی نہیں دیکھ سکتی۔ [2012/15m/1a]
“غبار خاطر کے خطوط اعلیٰ کلاسیکی ادب اور انشائیے کا نادر نمونہ ہیں۔” اس خیال کی وضاحت تفصیل سے کیجیے۔ [2012/30m/3b]
“غبارِ خاطر” کی روشنی میں مولانا ابوالکلام آزاد کی خطوط نگاری کا جائزہ لیجئے۔ [2011/30m/3a]
ذیل میں سے کسی دو اقتباسات کی سیاقِ و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی اور فنی پہلو کا جائزہ لیجیے۔ زندگی اور حرکت کا یہ کارخانہ کیا ہے اور کیوں ہے؟ اور اس کی کوئی ابتداء بھی ہے یا نہیں۔ یہ کہیں جا کر ختم بھی ہو گا یا نہیں؟ خود انسان کیا ہے؟ یہ جو ہم سوچ رہے ہیں کہ انسان کیا ہے، تو خود یہ سوچ اور سمجھ کیا چیز ہے؟ اور پھر حیرت اور درماندگی کے ان تمام پردوں کے پیچھے کچھ ہے بھی یا نہیں؟
اُس وقت سے لے کر جب کہ ابتدائی عہد کا انسان پہاڑوں کے غاروں سے سر نکال نکال کر سورج کو طلوع و غروب ہوتے دیکھتا تھا، آج تک، جب کہ وہ علم کی تجربہ گاہوں سے سر نکال کر فطرت کے بے شمار چہرے بے نقاب دیکھ رہا ہے، ان کے فکر و عمل کی ہزاروں باتیں بدل گئیں، مگر یہ معمہ، معمہ ہی رہا۔ [2010/30m/1c]حسب ذیل اقتباسات میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ اور ساتھ ہی عبارت کے ادبی پہلوؤں کا جائزہ لیجیے۔ دراصل یہ عالم گیر غلطی اس طرح پیدا ہوئی کہ انیسویں صدی کے اوائل میں جب چائے کی مانگ ہر طرف بڑھ رہی تھی۔ ہندوستان کے بعض انگریز کاشتکاروں کو خیال ہوا کہ سیلون اور ہندوستان کے بلند اور مرطوب مقامات میں چائے کی کاشت کا تجربہ کریں۔ انہوں نے چین سے چائے کے پودے منگوائے اور یہاں کاشت شروع کی۔ یہاں کی مٹی نے چائے پیدا کرنے سے تو انکار کر دیا مگر تقریباً اسی شکل و صورت کی ایک دوسری چیز پیدا کر دی۔ ان ریاکاروں نے اسی کا نام چائے رکھ دیا۔ اور اس غرض سے کہ اصلی چائے سے ممتاز رہے اسے کالی چائے کے نام سے پکارنے لگے۔ دنیا اس جستجو میں تھی کہ کسی نہ کسی طرح یہ جنسِ کم یاب ارزاں ہو بے سوچے سمجھے اس پر ٹوٹ پڑے۔ [2009/30m/1c]
مثالوں سے وضاحت کیجیے کہ ‘غبارِ خاطر’ خطوط ہیں یا انشائیے یا مقالات؟ [2009/60m/4]
« Previous: مضمون نویسی · Next: حصہ ب: شاعری »
Back to: Urdu Literature Optional PYQs – Topic-wise
Last updated: 2 November 2026

