Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2022, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2021. See what was familiar, what came back and what was new.
Other years:
What stood out in 2022
- More marks than usual: مضمون نویسی (50 marks, against an average of 34).
- Fewer marks than usual: شعری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 34).
- 7 questions were close repeats of an earlier paper: Q1b (Paper I), first seen in 2017; Q4a (Paper I), first seen in 2015; Q4b (Paper I), first seen in 2010; Q4c (Paper I), first seen in 2018; Q5a (Paper II), first seen in 2019; Q7c (Paper I), first seen in 2015; Q8a (Paper II), first seen in 2012.
- Every question came from a topic UPSC had asked recently.
Which units got the marks in 2022
Marks asked from each unit in 2022 (dark bar) against its average for 2013–2021 (grey bar).
Paper I
| Unit | 2022 | Average 2013–21 |
|---|---|---|
| اردو زبان کا ارتقا | 170 | 174 |
| شعری اصناف اور ان کا ارتقا | 20 | 34 |
| نثری اصناف اور ان کا ارتقا | 38 | 33 |
| دبستان اور تحریکات | 80 | 73 |
| اردو تنقید | 42 | 42 |
| مضمون نویسی | 50 | 34 |
Paper II
| Unit | 2022 | Average 2013–21 |
|---|---|---|
| حصہ الف: نثر | 200 | 203 |
| حصہ ب: شاعری | 200 | 196 |
A question that fits two units is split equally between them.
Paper I
Q1a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: عہدِ حاضر کی ہند آریائی زبانوں کی خصوصیات بیان کیجیے۔ (10 marks)
Q1b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: قدیم ہند آریائی کا تعارف کرائیے اور بتائیے کہ اس دور میں سنسکرت اور پراکرت زبانوں کی کیا اہمیت تھی؟ (10 marks)
Q1c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدید ہند آریائی زبانیں اور اردو کے ابتدائی نقوش پر اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔ (10 marks)
Q1d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: وسطی ہند آریائی کے ارتقائی تین ادوار پر تفصیل سے بحث کیجیے۔ (10 marks)
Q1e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: دکنی اردو کی صرفی ونحوی خصوصیات پر ایک نوٹ لکھیے۔ (10 marks)
Q2a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: برج بھاشا کو مغربی ہندی کی نمائندہ بولی اور شور سینی اپ پھرنس کی سچی جانشین کیوں کہا جاتا ہے؟ اظہارِ خیال کیجئے۔ (20 marks)
Q2b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ہریانوی اور اردو زبان کی ثقافتی مماثلت پر ایک لسانیاتی جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q2c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: لسانی طور پر کھڑی بولی اور اردو کے رشتے پر تفصیلی نوٹ تحریر کیجیے۔ (15 marks)
Q3a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکنی زبان اور اردو زبان کے قدیم ادب کے مشترک خصوصیات کو اجاگر کیجیے۔ (20 marks)
Q3b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکن میں اردو نثر کے آغاز و ارتقا پر تنقیدی مضمون تحریر کیجیے۔ (15 marks)
Q3c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکن کے صوفی شعراء کے کلام میں تہذیبی و سماجی عناصر پر مدلل بحث کیجیے۔ (15 marks)
Q4a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کی نشو نما میں سماجی اور تہذیبی پس منظر کا خاکہ پیش کیجیے۔ (20 marks)
Q4b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو رسم الخط کے ارتقا اور امتیازی پہلوؤں پر اظہار خیال کیجیے۔ (15 marks)
Q4c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے صوتی آہنگ پر ایک مضمون قلمبند کیجیے۔ (15 marks)
Q5a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ جدید اردو نظم کا فکری اور فنی پس منظر پیش کیجیے۔ (10 marks)
Q5b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ معاصر اردو غزل کی شعریات پر روشنی ڈالیے۔ (10 marks)
Q5c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو افسانے کے فن سے بحث کیجیے۔ (10 marks)
Q5d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں مکتوب نگاری کے آغاز و ارتقا پر روشنی ڈالیے۔ (10 marks)
Q5e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اردو میں ناول نگاری کے ارتقا کا خاکہ پیش کیجیے۔ (10 marks)
Q6a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دبستان لکھنؤ کی ادبی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیجیے۔ (20 marks)
Q6b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو میں جدیدیت کا تصور اور فکری پس منظر پر تفصیل سے بحث کیجیے۔ (15 marks)
Q6c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ترقی پسند شاعری کی ادبی وفکری اساس پر اظہار خیال کیجیے۔ (15 marks)
Q7a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: کلیم الدین احمد کا تصور نقد اور نقد شعر پر ناقدانہ تبصرہ کیجیے۔ (20 marks)
Q7b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: آل احمد سرور کی “خودنوشت خواب باقی ہیں” کا تنقیدی جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q7c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: پروفیسر احتشام حسین کی تنقید نگاری پر ایک مضمون قلمبند کیجیے۔ (15 marks)
Q8a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: سوشل میڈیا کی ترقی اور اردو زبان کے موجودہ منظرنامے پر ایک مدلل نوٹ لکھیے۔ (20 marks)
Q8b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو ادب میں سائنس کی شمولیت پر ایک مضمون قلمبند کیجیے۔ (15 marks)
Q8c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو ادب میں آفاقی روایات پر خامہ فرسائی کیجیے۔ (15 marks)
Paper II
Q1a. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ملازمانِ قلعہ پر شدّت ہے اور بازپرس اور دار وگیر میں مبتلا ہیں، مگر وہ نوکر جو اس ہنگام میں نوکر ہوئے ہیں اور ہنگامے میں شریک رہے ہیں۔ میں غریب شاعر دس برس سے تاریخ لکھنے اور شعر کی اصلاح دینے پر متعلق ہوا ہوں۔ خواہی اس کو نوکری سمجھو، خواہی مزدوری جانو۔ اس فتنہ وآشوب میں کسی مصلحت میں میں نے دخل نہیں دیا، صرف اشعار کی خدمت بجالاتا رہا اور نظر اپنی بے گناہی پر شہر سے نکل نہیں گیا۔” (10 marks)
Q1b. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “سب اپنی اپنی کشتیوں کو برابر روک تھام سے سنبھالے چلے جاتے تھے اور لطف یہ کہ ہر شخص کے دل میں یہی خیال تھا کہ مجھے کچھ خطر نہیں، اگر ہے تو اور ہم سفروں کو ہے۔ اوروں کے انجام دیکھ رہے تھے اور اپنی بدانجامی نہ معلوم ہوتی تھی۔ خود اسی مصیبت میں مبتلا تھے اور اپنا خیال نہ کرتے تھے۔ جب موجوں کا زور ہوتا تھا تو قسمت اور بداعمالی جو، پَر سے پَر ملائے برابر عالمِ ہوا میں اڑتی چلی جاتی تھیں، وہ لوگوں کو بہلا لیتی تھیں۔” (10 marks)
Q1c. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اس ور خرچی کے آگے اگر گنج قارون کا ہوتا، تو بھی وفا نہ کرتا۔ کئی برس کے عرصے میں ایک بارگی یہ حالت ہوئی کی فقط ٹوپی اور لنگوٹی باقی رہی۔ وہ آشنا جو دانت کاٹی روٹی کھاتے تھے اور چمچا بھر خون اپنا ہر بات میں زبان سے نثار کرتے تھے، کافور ہو گئے، بلکہ راہ باٹ میں اگر کہیں بھینٹ ملاقات ہو جاتی تو آنکھیں چرا کر منھ پھیر لیتے۔ اور نوکر چاکر، خدمت گار سب چھوڑ کر کنارے لگے۔ کوئی بات پوچھنے والا نہ رہا جو کہے: یہ کیا تمہارا حال ہوا؟ سوائے غم اور افسوس کے کوئی رفیق نہ ٹھہرا۔” (10 marks)
Q1d. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “کھانے پینے اور سازوسامان کی تکلیفیں ان لوگوں کو پریشان نہیں کر سکتیں جو جسم کی جگہ دماغ کی زندگی بسر کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ آدمی اپنے آپ کو احساسات کی عام سطح سے ذرا بھی اونچا کر لے تو پھر جسم کی آسائشوں کا فقدان اسے پریشان نہیں کر سکے گا۔ ہر طرح کی جسمانی راحتوں سے محروم رہ کر بھی ایک مطمئن زندگی بسر کر دی جاسکتی ہے، اور زندگی بہر حال بسر ہو ہی جاتی ہے۔” (10 marks)
Q1e. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور ادبی وفنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “بھولا نے اب تک جس ہتھیار کو چھپا رکھا تھا اب اسے نکالنے کا وقت آ گیا۔ اسے یقین ہو گیا کہ بیلوں کہ سوا ان سب کے اور کوئی سہارا نہیں ہے۔ بیلوں کو بچانے کے لیے یہ لوگ سب کچھ کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ اچھے نشانے باز کی طرح دل کو ٹھہرا کر بولا “اگر تم چاہتے ہو ہمارے بے اجتّی ہو اور تم چین سے بیٹھو تو یہ نہ ہو گا، تم اپنے سو دو سو روپے کو روتے ہو اور یہاں لاکھ روپے کی آبرو بگڑ گئی۔” (10 marks)
Q2a. “میر امن کی ‘باغ وبہار’ بامحاورہ اور روزمرّہ سے آراستہ نثر کا بہترین نمونہ ہے۔” اس خیال کی وضاحت مثالوں کے ساتھ کیجیے۔ (20 marks)
Q2b. ‘خطوطِ غالب’ کی ادبی اور تاریخی اہمیت واضح کیجیے۔ (15 marks)
Q2c. محمد حسین آزاد کے انشائیوں میں تمثیلی اور ہندوستان کے اساطیری رنگ نمایاں ہیں۔ ‘نیرنگ خیال’ کے انشائیوں کے مدنظر مع امثال ان امور کی وضاحت کیجیے۔ (15 marks)
Q3a. افسانہ “لاجونتی” کے حوالے سے بیدی کی کردار نگاری کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q3b. “پریم چند کا ناول “گئودان” سماجی حقیقت نگاری کی ایک عمدہ مثال ہے۔” اس خیال کی وضاحت کیجیے۔ (20 marks)
Q3c. “ ‘غبارِ خاطر’ ادبی اور تاریخی انشائیوں کا مجموعہ ہے۔” آپ اپنی رائے مدلّل انداز میں پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q4a. “غالب کے خطوط میں توضیحی، بیانیہ، انانیتی اور تاثراتی ہر طرح کی نثر کے عمدہ نمونے موجود ہیں۔” اس خیال کی وضاحت اس طرح کیجیے کہ اُردو نثر کے ارتقا میں خطوط غالب کی اہمیت بھی واضح ہو جائے۔ (20 marks)
Q4b. داستان کی صنفی خصوصیات کے حوالے سے “باغ وبہار” کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q4c. بیدی کے افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کا فکری وفنّی جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ جس سر کو غرور آج ہے یاں تاجوری کا
کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی
اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا
اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو
آئینے کا لپکا ہے پریشاں نظری کا
صد موسمِ گل ہم کو تہِ بال ہی گزرے
مقدور نہ دیکھا کبھو بے بال و پری کا (10 marks)
Q5b. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ عجب چاندنی مین گلوں کی بہار
ہر اک گل سفیدی سے مہتاب دار
کہیں زرد نسریں کہیں نسترن
عجب رنگ پر زعفرانی چمن
پڑی آبجو ہر طرف کو بہے
کریں قمریاں سرو پر چہچہے
گلوں کا لبِ نہر پر جھومنا
اسی اپنے عالم میں منھ چومنا
وہ جھک جھک کے گرنا خیابان پر
نشے کا سا عالم گلستان پر (10 marks)
Q5c. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سب کہاں کچھ لالہ وگل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
سب رقیبوں سے ہوں ناخوش پر زنانِ مصر سے
ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہِ کنعاں ہو گئیں
نیند اس کی ہے، دماغ اس کا ہے، راتیں اس کی ہیں
تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں
میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا
بلبلیں سن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
ہم موحّد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم
ملتیں جب مٹ گئیں، اجزائے ایماں ہو گئیں (10 marks)
Q5d. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
قناعت نہ کر عالمِ رنگ و بو پر
چمن اور بھی، آشیاں اور بھی ہیں
اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
مقاماتِ آہ وفغاں اور بھی ہیں
تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
اسی روز وشب میں الجھ کر نہ رہ جا
کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں (10 marks)
Q5e. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سر میں سودا بھی نہیں، دل میں تمنّا بھی نہیں
لیکن اس ترکِ محبت کا بھروسا بھی نہیں
دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میں
لیکن اس جلوہ گہِ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست
آہ اب مجھ سے تری رنجشِ بے جا بھی نہیں
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سوا
آج ہی خاطرِ بیمار شکیبا بھی نہیں (10 marks)
Q6a. مثنوی “سحر البیان” کا کون سا کردار آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟ جواب مدلّل لکھیے۔ (15 marks)
Q6b. میر تقی میرؔ کو غزل گوئی کا بادشاہ کیوں کہا گیا ہے؟ واضح کیجیے۔ (20 marks)
Q6c. “غالب سے پہلے اُردو شاعری دل والوں کی دنیا تھی، غالب نے اسے ایک نیا ذہن دیا۔” اس خیال کی وضاحت اس طرح کیجیے کہ غالب کے فکری امتیازات روشن ہو جائیں۔ (15 marks)
Q7a. اقبال کے “تصورِ عشق” پر ایک مضمون لکھیے۔ (20 marks)
Q7b. فیضؔ کی نظم “صبحِ آزادی” کا فکری وفنّی جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q7c. اُردو غزل گوئی کی روایت میں فراق گورکھپوری کے فنّی اور اسلوبیاتی امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ (15 marks)
Q8a. مثنوی “سحر البیان” کے حوالے سے میر حسن کی منظر نگاری اور محاکات نگاری کا جائزہ لیجیے۔ (20 marks)
Q8b. نظم “امید” کے حوالے سے اختر الایمان کی نظم نگاری کے امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ (15 marks)
Q8c. “اقبال کا فلسفۂ خودی بال جبریل میں شفاف وواضح طور پر بیان ہوا ہے۔” اس قول کی وضاحت مثالیں دے کر کیجیے۔ (15 marks)
Spotted something wrong?
If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.
Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

