Menu Close

Urdu Literature Optional 2023 Paper Analysis

Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2023, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2022. See what was familiar, what came back and what was new.

Other years:

What stood out in 2023

  • More marks than usual: مضمون نویسی (50 marks, against an average of 36); اردو تنقید (55 marks, against an average of 42).
  • Fewer marks than usual: شعری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 33).
  • One question was a close repeat of an earlier paper: Q1d (Paper II), first seen in 2015.
  • Every question came from a topic UPSC had asked recently.

Which units got the marks in 2023

Marks asked from each unit in 2023 (dark bar) against its average for 2013–2022 (grey bar).

Paper I

Paper II

Unit2023Average 2013–22
حصہ الف: نثر 200 203
حصہ ب: شاعری 200 196

A question that fits two units is split equally between them.

Cover of the UPSC Prelims Topic-wise PYQ book with detailed explanations

From the Optional Province team

Preparing for Prelims too?

Our UPSC Prelims Topic-wise PYQ Book covers every Prelims question with detailed explanations, so you can see exactly where UPSC asks from. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

Paper I

Q1a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو کس خاندانِ السنہ سے تعلق رکھتی ہے اور اس خاندان کی اہم خصوصیات کیا ہیں؟ (10 marks)

Asked 5 times in 2013–2022, most recently in 2018.

Q1b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: قدیم ہند آریائی دور زبانوں کے بارے میں اپنی معلومات کا اظہار کیجئے۔ (10 marks)

Asked 5 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: مغربی ہند کی مختلف بولیوں کی وضاحت کیجئے۔ (10 marks)

Asked 12 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو رسم الخط کی درجہ بندی اور اہم خصوصیات تحریر کیجئے۔ (10 marks)

Asked 9 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدید ہند آریائی زبانوں کی گروہ بندی پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 8 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q2a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: جدید تحقیق کی روشنی میں بتائیے کہ اردو کے لشکری زبان ہونے کا نظریہ کس حد تک قابلِ قبول ہے؟ (20 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q2b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے آغاز کے متعلق محمود خاں شیرانی کے پیش کردہ نظریے کی تائید یا تردید میں اپنے خیالات پیش کیجئے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q2c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کی اصلاح کے سلسلے میں ناسخ کی خدمات کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 21 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ان اہم مراکز کا تعارف کرائیے جن میں دکنی زبان کو فروغ ہوا۔ (20 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “نصرتی کی شاعری دکنی ادب کا نقطۂ عروج ہے”۔ وضاحت کیجئے۔ (15 marks)

Asked 14 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: بیجاپور اور گولکنڈہ میں فروغ پانے والی دکنی زبان کے افتراقات کی نشاندہی کیجئے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q4a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اعضائے تکلم کی تعریف کرتے ہوئے مخارج کے اعتبار سے اردو بندشی، انفی اور صفیری مصمتوں کی وضاحت کیجئے۔ (20 marks)

Asked 8 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q4b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “اردو ذخیرہ الفاظ میں مختلف زبانوں کے الفاظ کی شمولیت اس کی ترسیلی قوت کا باعث ہیں”۔ وضاحت کیجئے۔ (15 marks)

Asked 6 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q4c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “زبان ایک عظیم تہذیبی مظہر ہے۔ اس کا سماجی ضرورتوں کے مطابق ارتقاء ہوتا ہے”۔ اس بیان کی روشنی میں اردو زبان کے آغاز و ارتقاء کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q5a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ نظم آزاد اور نظم معریٰ میں کیا فرق ہے؟ (10 marks)

Asked 7 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ مولانا شبلی کے تنقیدی موقف پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 2 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q5c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ کیا آپ کو اس رائے سے اتفاق ہے کہ “تنقید تخلیقی ادب ہی کی ایک شاخ ہے”۔ (10 marks)

Asked 8 times in 2013–2022, most recently in 2020.

Q5d. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ فراق گورکھپوری کی شاعری مشرقی و مغربی ‘تصور عشق’ کا امتزاج ہے۔ ان کی شاعری سے مثالیں دے کر گفتگو کیجئے۔ (10 marks)

Asked 8 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5e. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ آزادی کے بعد اردو ناول کے سمت و رفتار پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)

Asked 7 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q6a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: علی گڑھ تحریک کی بدولت منفرد طور پر پروان چڑھنے والی کسی نثری صنف کا جائزہ لیجئے۔ (20 marks)

Asked 4 times in 2013–2022, most recently in 2020.

Q6b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو ادب میں رومانی تحریک کے ارتقائی عناصر اور نتائج پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 2 times in 2013–2022, most recently in 2020.

Q6c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: آزادی کے بعد ترقی پسند مصنفین کو ایک نئے منشور کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ تفصیل سے لکھئے۔ (15 marks)

Asked 9 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q7a. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “مولانا حالی کا مقصد صرف اردو شاعری کی ماہیت اور اصناف پر تنقید کرنا ہی نہیں تھا بلکہ اپنی شاعری کے لئے جواز بھی پیدا کرنا تھا”۔ مقدمۂ شعر و شاعری کے پیش نظر اس بیان پر اظہار رائے کیجئے۔ (20 marks)

Asked 7 times in 2013–2022, most recently in 2021.

Q7b. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو تنقید کے مختلف مکاتبِ خیال کا اجمالی جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 8 times in 2013–2022, most recently in 2020.

Q7c. حسبِ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: داستانوں کی ادبی، لسانی اور تہذیبی اہمیت کو بیان کیجئے۔ (15 marks)

Asked 2 times in 2013–2022, most recently in 2019.

Q8a. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: عہدِ حاضر میں اردو زبان و ادب کے درپیش مسائل (20 marks)

Asked 16 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q8b. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: اردو میں بچوں کا ادب: ایک تفصیلی جائزہ (15 marks)

Asked 16 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q8c. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: عالمی سطح پر ہندوستان کی بدلتی تصویر اور اہمیت کے وجوہات (15 marks)

Asked 5 times in 2013–2022, most recently in 2021.
Cover of the UPSC Mains Topic-wise and Year-wise PYQs book (2013–2026)

From the Optional Province team

Strengthen your GS papers

Our UPSC Mains Topic-wise & Year-wise PYQ Book (2013–2026) maps every GS question to the syllabus, so you know what UPSC asks and how often. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

Paper II

Q1a. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “اب جو دیکھئے، سوائے ایک مٹی کے ڈھیر کے ان کا کچھ نشان باقی نہیں رہا اور سب دولتِ دنیا، گھر بار، آل اولاد، آشنا دوست، نوکر چاکر، ہاتھی گھوڑے چھوڑ کر اکیلے پڑے ہیں۔ یہ سب ان کے کچھ کام نہ آیا بلکہ اب کوئی نام بھی نہیں جانتا کہ یہ کون تھے اور قبر کے اندر کا احوال معلوم نہیں کہ کیڑے مکوڑے، چیونٹے، سانپ ان کو کھا گئے یا ان پر کیا بیتی اور خدا سے کیسی بنی۔ یہ باتیں اپنے دل میں سوچ کر، ساری دنیا کو پیکھنے کا کھیل جانے، تب اس کے دل کا غنچہ ہمیشہ شگفتہ رہے گا۔ “کسو حالت میں پژمردہ نہ ہوگا۔” (10 marks)

Asked 26 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1b. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “صاحب تم جانتے ہو کہ یہ معاملہ کیا ہے اور کیا واقع ہوا۔ وہ ایک زمانہ تھا کہ جس میں ہم تم باہم دوست تھے اور طرح طرح کے ہم میں تم میں معاملات مہر و محبت در پیش آئے۔ شعر کہے، دیوان جمع کئے۔ اسی زمانے میں ایک اور بزرگ تھے کہ وہ ہمارے تمہارے دوست تھے اور منشی نبی بخش ان کا نام اور حقیر تخلص تھا، ناگاہ نہ وہ زمانہ رہا، نہ وہ اشخاص، نہ وہ معاملات نہ وہ اختلاط نہ وہ انبساط۔” (10 marks)

Asked 28 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1c. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “علوم و فنون نے بہت سے دھکے کھا کر معلوم کیا کہ اب اس جہاں میں رہنا عزت نہیں بلکہ بے عزتی ہے۔ ملکہ کے محل سے نکلے، تمام دنیا میں پھرے، تکلیف و مصیبت کے سوا کچھ نہ پایا۔ اتفاقاً ایک سبزہ زار میں گزر ہوا۔ ایک بہتے چشمے کے کنارے پر کچھ چھوٹے چھوٹے مکان اور کئی جھونپڑیاں نظر آئیں۔ معلوم ہوا کہ آزادی کی آرام گاہ یہی ہے۔ وہ تحمل کی بیٹی تھی اور قناعت کی گود میں پلی تھی۔ چنانچہ سب سے الگ اس گوشۂ عافیت میں پڑی رہتی اور کنج عافیت اس کا نام رکھا تھا۔” (10 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q1d. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “دوسرے روز علی الصباح گوبر سب سے رخصت ہو کر لکھنؤ چلا۔ ہوری اسے گاؤں کے باہر تک بھیجنے گیا۔ گوبر سے اتنی محبت اسے کبھی نہ ہوئی تھی، جب گوبر اس کے پیروں پر جھکا تو ہوری رو پڑا جیسے پھر اسے کبھی بیٹے کے درشن نہ ہوں گے۔ اس کی آتما میں خوشی تھی، غرور تھا اور عزم تھا۔ بیٹے سے یہ عقیدت اور محبت پا کر اس میں رونق اور بالیدگی آگئی ہے۔ کئی روز سے پہلے اس پر سستی سی چھا گئی تھی۔ ایک ایسی تاریکی سی جس میں وہ اپنا راستہ بھول رہا تھا۔ وہاں اب مستعدی ہے اور روشنی ہے۔” (10 marks)

Asked before: a similar question came in 2015.

Q1e. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے حوالے سے ادبی و فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجئے۔ ہر اقتباس کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ “ایوان و محل نہ ہوں تو کسی درخت کے سائے سے کام لیں۔ دیبا و مخمل کا فرش نہ ملے تو سبزۂ خود رو کے فرش پر جا بیٹھی۔ اگر برقی روشنی کے کنول میسر نہیں ہیں تو آسمان کی قندیلوں کو کون بجھا سکتا ہے۔ اگر دنیا کی ساری مصنوعی خوشنمائیاں اوجھل ہو گئی ہیں تو ہو جائیں۔ صبح اب بھی ہر روز مسکرائے گی۔ چاندنی اب بھی ہمیشہ جلوہ فروشیاں کرے گی لیکن دلِ زندہ پہلو میں نہ رہے تو خدارا بتلائیے اس کا بدل کہاں ڈھونڈیں۔” (10 marks)

Asked 21 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q2a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “غالب کے خطوط سے نہ صرف غالب کے سوانحی کوائف سامنے آتے ہیں بلکہ اس عہد کی معاشرتی، سیاسی اور تہذیبی زندگی کا نقشہ بھی اُبھر کر سامنے آتا ہے”۔ اس خیال کی وضاحت مثالوں کے ساتھ پیش کیجئے۔ (20 marks)

Asked 28 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q2b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “نیرنگ خیال کے انشائیے فصاحت و بلاغت اور حسنِ انشا کا عمدہ نمونہ ہیں۔” اس خیال کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کے امتیازات پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q2c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: افسانوی مجموعہ ‘اپنے دکھ مجھے دے دو’ کے حوالے سے بیدؔی کے نسوانی کرداروں کا جائزہ پیش کیجئے۔ (15 marks)

Asked 26 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “سادگی، سلاست اور روزمرہ کے استعمال کے باوجود میر امن کی ‘باغ و بہار’ کی ادبیت متاثر نہیں ہو سکی ہے۔” اس قول کے پیش نظر ‘باغ و بہار’ کے اسلوب کی اہم خصوصیات بیان کیجئے۔ (20 marks)

Asked 26 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: ‘غبارِ خاطر’ کے علمی، ادبی اور فلسفیانہ مباحث کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 21 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q3c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: اردو نثر کے ارتقاء میں خطوط غالب کی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 28 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q4a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: ‘گئودان’ کے مرکزی کردار کے ذریعے پریم چند نے کس طرح ایک غریب کسان کی زندگی کے المیے کو پیش کیا ہے؟ واضح کیجئے۔ (20 marks)

Asked 23 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q4b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: تمثیل کی تعریف کرتے ہوئے ‘نیرنگ خیال’ کے حوالے سے محمد حسین آزاد کی تمثیل نگاری کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q4c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجئے: “اپنے دکھ مجھے دے دو” میں شامل افسانہ ‘لمبی لڑکی’ میں بیدی نے کس طرح دادی کی نفسیاتی گرہ کو اُبھارنے کی کوشش کی ہے؟ واضح کیجئے۔ (15 marks)

Asked 26 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5a. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دیکھ تو دل کہ جان سے اُٹھتا ہے
یہ دھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
گور کس دل جلے کی ہے یہ فلک
شعلہ اک صبح یاں سے اٹھتا ہے
لڑتی ہے اس کی چشم شوخ جہاں
ایک آشوب واں سے اٹھتا ہے
بیٹھنے کون دے ہے پھر اس کو
جو ترے آستاں سے اٹھتا ہے
یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے (10 marks)

Asked 22 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5b. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ وزیروں نے دیکھا جو احوالِ شاہ
کہ ہوتی ہے اب اس کی حالت تباہ
کہا سب نے سمجھا کے اسی شاہ کو
کہ دیکھو گے تم اپنے اس ماہ کو
اگرچہ جدائی گوارا نہیں
لیکن خدائی سے چارا نہیں
سدا ایک سا دن گزرتا نہیں
کوئی ساتھ مرتے کے مرتا نہیں
نہیں خوب اتنا تمہیں اضطراب
نصیبوں سے شاید ملے وہ شتاب (10 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5c. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا
غم اگرچہ جاں گُسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غم عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا
کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا
ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرقِ دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دوچار ہوتا (10 marks)

Asked 23 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5d. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ پریشاں ہو کے میری اک آخر دل نہ بن جائے
جو مشکل اب ہے یا رب پھر وہی مشکل نہ بن جائے
نہ کر دیں مجھ کو مجبورِ نوا فردوس میں حوریں
مرا سوزِ دروں پھر گرمی محفل نہ بن جائے
کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو
کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے
بنایا عشق نے دریائے ناپیدا کراں مجھ کو
یہ میری خود نگہ داری مرا ساحل نہ بن جائے
کہیں اس عالمِ بے رنگ و بو میں بھی طلب میری
وہی افسانۂ دنبالۂ محمل نہ بن جائے (10 marks)

Asked 25 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q5e. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے
گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
گر آج اوج پہ ہے طالع رقیب تو کیا
یہ چار دن کی جدائی تو کوئی بات نہیں
جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
علاج گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں (10 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q6a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “میؔر کی شاعری میں غم محض ایک موضوع نہیں ہے بلکہ ایک توانا تخلیقی سرچشمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔” میؔر کی شاعری سے مثالیں دے کر اس قول کی وضاحت کیجئے۔ (20 marks)

Asked 22 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q6b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: غالب کی شاعری کی ایسی کون سی خصوصیات قابل توجہ ہیں جن کی بدولت اردو غزل کی تاریخ میں انھیں ایک منفرد حیثیت حاصل ہوئی۔ (15 marks)

Asked 23 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q6c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “فراق گورکھپوری کی بیشتر شاعری عشقیہ موضوعات سے عبارت ہے۔” اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے فراق کی غزلیہ شاعری کا محاکمہ پیش کیجئے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q7a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو نظم کی تشکیل و فروغ میں بال جبریل میں شامل چند اہم نظموں کی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ (20 marks)

Asked 25 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q7b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘گلِ نغمہ’ کے حوالے سے فراق گورکھپوری کی شاعری کی اہم خصوصیات کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q7c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: فیض احمد فیض کی نظم ‘یاد’ کی مختلف معنوی جہتوں کا احاطہ کیجئے۔ (15 marks)

Asked 20 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q8a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “سحرالبیان محض ایک مثنوی نہیں بلکہ ایک تہذیبی دستاویز ہے۔” اس بیان کی روشنی میں ‘سحرالبیان’ کی ادبی و تہذیبی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)

Asked 18 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q8b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اقبال کی نظم ‘ساقی نامہ’ کے ادبی محاسن مثالوں کے ساتھ اجاگر کیجئے۔ (15 marks)

Asked 25 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Q8c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘بنتِ لمحات’ کے حوالے سے اختر الایمان کی نظم نگاری کا مفصل تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ (20 marks)

Asked 11 times in 2013–2022, most recently in 2022.

Spotted an error? Tell us.

We classify every PYQ with care, but mistakes can slip in. If a question is in the wrong topic, has a typo, the wrong year, or is missing, let us know. We review every report and update the page.

Report an Error

Spotted something wrong?

If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.

Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

Subscribe
Notify of
guest

0 Comments
Oldest
Newest Most Voted