Every question from the Urdu Literature Optional papers of UPSC Mains 2026, placed in its syllabus unit and checked against all questions asked from 2013 to 2025. See what was familiar, what came back and what was new.
Other years:
What stood out in 2026
- More marks than usual: اردو زبان کا ارتقا (200 marks, against an average of 171); مضمون نویسی (50 marks, against an average of 39).
- Fewer marks than usual: دبستان اور تحریکات (50 marks, against an average of 76); شعری اصناف اور ان کا ارتقا (20 marks, against an average of 30).
- 2 questions were close repeats of an earlier paper: Q2b (Paper I), first seen in 2020; Q5c (Paper II), first seen in 2019.
- One question came from topics that were new or had not been asked for six years or more.
Which units got the marks in 2026
Marks asked from each unit in 2026 (dark bar) against its average for 2013–2025 (grey bar).
Paper I
| Unit | 2026 | Average 2013–25 |
|---|---|---|
| اردو زبان کا ارتقا | 200 | 171 |
| شعری اصناف اور ان کا ارتقا | 20 | 30 |
| نثری اصناف اور ان کا ارتقا | 30 | 32 |
| دبستان اور تحریکات | 50 | 76 |
| اردو تنقید | 50 | 45 |
| مضمون نویسی | 50 | 39 |
Paper II
| Unit | 2026 | Average 2013–25 |
|---|---|---|
| حصہ الف: نثر | 200 | 202 |
| حصہ ب: شاعری | 200 | 197 |
A question that fits two units is split equally between them.
Paper I
Q1a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: قدیم ہند آریائی زبانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سنسکرت اور پراکرت زبانوں کی اہمیت واضح کیجئے۔ (10 marks)
Q1b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: وسطی ہند آریائی زبانوں کی اہم خصوصیات تفصیل سے بحث کیجئے۔ (10 marks)
Q1c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: جدید ہند آریائی زبانوں کی صوتی خصوصیات مثالوں کے ساتھ بیان کیجئے۔ (10 marks)
Q1d. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو زبان کے لسانی خاندان کے بارے میں اپنی معلومات کا اظہار کیجئے۔ (10 marks)
Q1e. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے: اردو زبان کے ارتقا میں ہند آریائی زبانوں کا کیا کردار رہا ہے؟ بحث کیجئے۔ (10 marks)
Q2a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: کھڑی بولی اور اردو زبان کے باہمی لسانی تعلق کی تفصیل سے وضاحت کیجئے۔ (20 marks)
Q2b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے آغاز سے متعلق مسعود حسین خاں کے نظریے کا جائزہ پیش کیجئے۔ (15 marks)
Q2c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے ارتقا میں مغربی ہند کی دو اہم بولیوں ، برج بھاشا اور قنوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)
Q3a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: دکنی اردو کے لسانی ، صرفی ، نحوی اور صوتی امتیازات مثالوں کے ساتھ واضح کیجئے۔ (20 marks)
Q3b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: نصرتی کی مثنوی ‘علی نامہ’ کی لسانی خصوصیات پر روشنی ڈالئے۔ (15 marks)
Q3c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: عادل شاہی دور میں دکنی اردو کی نمایاں لسانی خصوصیات مثالوں کے ساتھ بیان کیجئے۔ (15 marks)
Q4a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: تہذیبی نقطۂ نظر سے اردو زبان پر فارسی زبان کے اثرات کی نشاندہی کیجئے۔ (20 marks)
Q4b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو رسم الخط کی نمایاں خصوصیات کیا ہیں؟ مثالوں کے ساتھ واضح کیجئے۔ (15 marks)
Q4c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو زبان کے صوتی نظام پر دیگر زبانوں کے اثرات کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ غزل کی شعریات کے اہم پہلوؤں کو مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجئے۔ (10 marks)
Q5b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ داستان کے فن میں زبانی بیانیہ کی کارفرمائی سے بحث کیجئے۔ (10 marks)
Q5c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ شبلی کی سوانح نگاری کی امتیازی خصوصیات پر روشنی ڈالئے۔ (10 marks)
Q5d. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ غالب کے اردو خطوط کی ادبی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیجئے۔ (10 marks)
Q5e. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے۔ ہر سوال کا جواب تقریباً ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ رباعی کے فنی امتیازات مثالوں کے ساتھ واضح کیجئے۔ (10 marks)
Q6a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: کیا یہ درست ہے کہ ابتدائی اردو شاعری کے فروغ میں دکنی شعرا نے نمایاں کردار ادا کیا ہے؟ بحث کیجئے۔ (20 marks)
Q6b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: لکھنؤ کے دبستان شاعری کی امتیازی خصوصیات سے بحث کیجئے اور مثالیں بھی پیش کیجئے۔ (15 marks)
Q6c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: جدیدیت کے رجحان سے وابستہ اہم غزل گو شعرا سے اپنی واقفیت کا اظہار کیجئے۔ (15 marks)
Q7a. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ادبی تنقید کے بنیادی اصولوں کی نشاندہی کرتے ہوئے حالی کے تنقیدی خیالات سے بحث کیجئے۔ (20 marks)
Q7b. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘شعر العجم’ جلد چہارم کی روشنی میں شبلی کے تنقیدی نظریات کا جائزہ لیجئے۔ (15 marks)
Q7c. درج ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘احتشام حسین کی تنقید نگاری’ کے عنوان سے ایک مضمون تحریر کیجئے۔ (15 marks)
Q8a. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: عالمی سطح پر ماحولیات کے مسائل (20 marks)
Q8b. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: محمد حسین آزاد کی کتاب ‘آبِ حیات’ کی ادبی اہمیت (15 marks)
Q8c. درج ذیل عنوانات پر مضمون لکھئے: اردو صحافت کا موجودہ منظرنامہ (15 marks)
Paper II
Q1a. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “غرض، آدمی کا شیطان آدمی ہے، ہر دم کے کہنے سننے سے اپنا مزاج بھی بہک گیا۔ شراب، ناچ اور جوئے کا چرچا شروع ہوا۔ پھر تو یہ نوبت پہنچی کہ سوداگری بھول کر تماش بینی کا اور لینے دینے کا سودا ہوا۔ اپنے نوکر اور رفیقوں نے جب یہ غفلت دیکھی، جو جس کے ہاتھ پڑا الگ کیا۔ گویا لوٹ مچا دی۔ کچھ خبر نہ تھی، کتنا روپیہ خرچ ہوتا ہے، کہاں سے آیا اور کیدھر جاتا ہے؟ مالِ مفت دلِ بے رحم۔ اس زر خرچی کے آگے اگر گنج قارون کا ہوتا تو بھی وفا نہ کرتا۔ کئی برس کے عرصے میں ایک بارگی یہ حالت ہوئی کہ فقط ٹوپی اور لنگوٹی باقی رہی۔” (10 marks)
Q1b. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “ہر چند قاعدۂ عام یہ ہے کہ عالمِ آب وگل کے مجرم عالمِ ارواح میں سزا پاتے ہیں لیکن یوں بھی ہوا ہے کہ عالمِ ارواح کے گنہگار کو دنیا میں بھیج کر سزا دیتے ہیں، چنانچہ میں آٹھویں رجب ۱۲۱۲ھ میں روبکاری کے واسطے یہاں بھیجا گیا۔ ۱۳ برس حوالات میں رہا۔ ۷ رجب ۱۲۲۵ھ کو میرے واسطے حکم دوام حبس صادر ہوا۔ ایک بیڑی میرے پاؤں میں ڈال دی اور دلّی شہر کو زنداں مقرر کیا اور مجھے اس زنداں میں ڈال دیا۔” (10 marks)
Q1c. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “غرض وہ سارا انبار عورتوں اور مردوں میں تقسیم ہو گیا۔ مگر لوگوں کا حال یہ تھا کہ دیکھنے سے ترس آتا تھا۔ یعنی جان سے بیزار تھے اور اپنے اپنے بوجھوں میں دبے ہوئے اُوپر تلے دوڑتے پھرتے تھے۔ سارا میدان گریہ وزاری، نالہ وفریاد، آہ وافسوس سے دھواں دھار ہو رہا تھا۔ آخر “سلطان افلاک” کو بے کس آدم زاد کے حالِ دردناک پر رحم آیا اور حکم دیا کہ: “اپنے اپنے بوجھ اُتار کر پھینک دیں، پہلے ہی بوجھ انھیں مل جائیں گے”۔ سب نے خوشی خوشی ان وبالوں کو سر و گردن سے اُتار کر پھینک دیا۔” (10 marks)
Q1d. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “آپ جانتے ہیں کہ صید سے کہیں زیادہ صیّاد کو اپنی نگرانیاں کرنی پڑتی ہیں، جونہی ان کا رخ دانوں کی طرف پھرا، میں نے دم سادھ لیا، نگاہیں دوسری طرف کر لیں اور سارا جسم پتھر کی طرح بے حس و حرکت بنا لیا۔ گویا آدمی کی جگہ پتھر کی ایک مورتی دھری ہے۔ کیوں کہ جانتا تھا، اگر نگاہِ شوق نے مضطرب ہو کر ذرا بھی جلد بازی کی تو شکار دام کے پاس آتے آتے نکل جائے گا۔” (10 marks)
Q1e. مندرجہ ذیل اقتباسات کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے سے اور فنی محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر اقتباس کی تشریح تقریباً ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ “وہ سندر لال کی وہی پرانی لاجو ہو جانا چاہتی تھی جو گاجر سے لڑ پڑتی اور مولی سے مان جاتی، لیکن اب لڑائی کا سوال ہی نہ تھا۔ سندر لال نے اسے یہ محسوس کرا دیا جیسے وہ لاجونتی کانچ کی کوئی چیز ہے جو چھوتے ہی ٹوٹ جائے گی، اور لاجو آئینے میں اپنے سراپا کی طرف دیکھتی اور آخر اس نتیجے پر پہنچتی کہ وہ اور تو سب کچھ ہو سکتی ہے پر لاجو نہیں ہو سکتی۔ وہ بس گئی پر اُجڑ گئی۔” (10 marks)
Q2a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: افسانہ “اپنے دُکھ مجھے دے دو” کا فکری وفنی تجزیہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q2b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: جدید اُردو نثر کے ارتقا میں خطوطِ غالب کی اہمیت واضح کرتے ہوئے ان کے اسلوب کی نمایاں خصوصیات بھی بیان کیجیے۔ (20 marks)
Q2c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “نیرنگ خیال” کے انشائیے تخیل کی بلند پروازی، محاکات نگاری، فصاحت وبلاغت اور حسنِ بیان کا عمدہ نمونہ ہیں۔” اس خیال کی روشنی میں محمد حسین آزاد کی انشائیہ نگاری کا جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q3a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: ‘باغ وبہار’ کے اسلوبِ بیان کا اس طرح جائزہ لیجیے کہ اس کی صوتی، صرفی، نحوی تمام خصوصیات واضح ہو جائیں۔ (15 marks)
Q3b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غبارِ خاطر” میں پیش کیے گئے علمی مباحث کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ (20 marks)
Q3c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: انشائیہ “شہرتِ عام اور بقائے دوام کا دربار” کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q4a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “باغ وبہار” میں ہند ایرانی تہذیب وثقافت کے عناصر کی نشاندہی اس طرح کیجیے کہ اس میں پیش کیے گئے اخلاقی پہلو بھی سامنے آجائیں۔ (20 marks)
Q4b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گئودان” کے حوالے سے پریم چند کی ناول نگاری کا فکری وفنی جائزہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q4c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: 1857ء کے سیاسی وسماجی حالات کی روشنی میں غالبؔ کے خطوط کا تنقیدی محاکمہ پیش کیجیے۔ (15 marks)
Q5a. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
عاشقی صبر طلب اور تمنّا بے تاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
پرتوِ خُور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک (10 marks)
Q5b. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ قدر رکھتی نہ تھی متاعِ دل
سارے عالم کو میں دکھا لایا
دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیش
ایک عالم کے سر بلا لایا
سب پہ جس بار نے گرانی کی
اس کو یہ ناتواں اٹھا لایا
دل مجھے اس گلی میں لے جا کر
اور بھی خاک میں ملا لایا
ابتدا ہی میں مر گئے سب یار
عشق کی کون انتہا لایا (10 marks)
Q5c. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ تمہارے لہجے میں جو گرمی وحلاوت ہے
اسے بھلا سا کوئی نام دو وفا کی جگہ
غنیم نور کا حملہ کہو اندھیروں پر
دیارِ درد میں آمد کہو مسیحا کی
رواں دواں ہوئے خوشبو کے قافلے ہر سُو
خلائے صبح میں گونجی سحر کی شہنائی
یہ ایک کہرہ سا، یہ دھند سی جو چھائی ہے
اس التہاب میں، اس سُرمگیں اُجالے میں
سوا تمہارے مجھے کچھ نظر نہیں آتا
حیات نام ہے یادوں کا، تلخ اور شیریں (10 marks)
Q5d. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
تِرا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
ہر اِک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
حیات ذوق سفر کے سوا کچھ اور نہیں
گراں بہا ہے تو حفظِ خودی سے ہے ورنہ
گہر میں آبِ گہر کے سوا کچھ اور نہیں
رگوں میں گردشِ خوں ہے اگر تو کیا حاصل
حیات سوزِ جگر کے سوا کچھ اور نہیں
عروسِ لالہ! مناسب نہیں ہے مجھ سے حجاب
کہ میں نسیمِ سحر کے سوا کچھ اور نہیں (10 marks)
Q5e. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ رات باقی تھی ابھی، جب سرِ بالیں آکر
چاند نے مجھ سے کہا: “جاگ” سحر آئی ہے
جاگ، اس شب جو مےِ خواب ترا حصہ تھی
جام کے لب سے تہہ جام اتر آئی ہے
عکسِ جاناں کو وداع کر کے اٹھی میری نظر
شب کے ٹھہرے ہوئے پانی کی سیہ چادر پر
جا بجا رقص میں آنے لگے چاندی کے بھنور
چاند کے ہاتھ سے تاروں کے کنول گر گر کر
ڈوبتے تیرتے مرجھاتے رہے، کھلتے رہے
رات اور صبح بہت دیر گلے ملتے رہے (10 marks)
Q6a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اُردو شاعری میں اقبال کے فکری وفنّی اضافوں کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ (20 marks)
Q6b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گل نغمہ” کی نظموں کے حوالے سے فراقؔ کی نظمیہ شاعری کے امتیازات واضح کیجیے۔ (15 marks)
Q6c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اختر الایمان کی نظم “کرم کتابی” کا فکری وفنّی محاکمہ کیجیے۔ (15 marks)
Q7a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: میرؔ کی شاعری کی آفاقی قدروں کی وضاحت کیجیے۔ (20 marks)
Q7b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: غالبؔ کی شاعری کی عصری معنویت پر اظہارِ خیال کیجیے۔ (15 marks)
Q7c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی کی شعریات کی روشنی میں “مثنوی سحر البیان” کے ادبی محاسن کی وضاحت کیجیے۔ (15 marks)
Q8a. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “دستِ صبا” کے حوالے سے فیضؔ کی نظم نگاری کے جمالیاتی عناصر کا جائزہ لیجیے۔ (15 marks)
Q8b. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اُردو غزل کی روایت میں فراقؔ کی انفرادیت واضح کیجیے۔ (15 marks)
Q8c. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اقبال کی نظم “ذوق وشوق” کے مرکزی خیال کی وضاحت کرتے ہوئے اس کے فنّی محاسن اُجاگر کیجیے۔ (20 marks)
Spotted something wrong?
If a question is in the wrong unit or a match looks wrong, please report an error.
Related: Overall Urdu Literature PYQ analysis · Year-wise question papers · Topic-wise PYQs

