Menu Close

حصہ ب: شاعری – Urdu Literature Optional PYQs (Paper II, Unit 2)

Here are all 224 questions on حصہ ب: شاعری asked in UPSC Urdu Literature Optional Paper II (2009–2026), arranged under the 7 topics of this unit. Within each topic the latest questions come first.

Each question ends with a code such as [2024/15m/3b] – the year, the marks, the word limit (where UPSC set one) and the question number in the paper.

Topic-wise weightage graph of حصہ ب: شاعری, Urdu Literature Optional Paper II
Topic-wise weightage of حصہ ب: شاعری (Urdu Literature Optional Paper II) – share of marks asked from each topic.

2.1] میر

34 questions

  1. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ قدر رکھتی نہ تھی متاعِ دل
    سارے عالم کو میں دکھا لایا
    دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیش
    ایک عالم کے سر بلا لایا
    سب پہ جس بار نے گرانی کی
    اس کو یہ ناتواں اٹھا لایا
    دل مجھے اس گلی میں لے جا کر
    اور بھی خاک میں ملا لایا
    ابتدا ہی میں مر گئے سب یار
    عشق کی کون انتہا لایا [2026/10m/5b]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: میرؔ کی شاعری کی آفاقی قدروں کی وضاحت کیجیے۔ [2026/20m/7a]

  3. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ غلط تھا آپ سے غافل گزرنا
    نہ سمجھے ہم کہ اس قالب میں تو تھا
    چمن کی وضع نے ہم کو کیا داغ
    کہ ہر غنچہ دلِ پُر آرزو تھا
    گل و آئینہ کیا خورشید و مہ کیا
    جدھر دیکھا اُدھر تیرا ہی رُو تھا
    جہاں پُر ہے فسانے سے ہمارے
    دماغِ عیش ہم کو بھی کبھو تھا
    مگر دیوانہ تھا گل بھی کسو کا
    کہ پیراہن میں سو جا گہ رفو تھا [2025/10m/5b]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: میرؔ کو غزل گوئی کا بادشاہ کہا گیا ہے۔ اس خیال کی روشنی میں میرؔ کی غزلیہ شاعری کے امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ [2025/20m/6a]

  5. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ روتے ہیں نالہ کش ہیں یارات دن جلے ہیں
    ہجراں میں اسکے ہم کو بہتیرے مشغلے ہیں
    جوں دود عمر گذری سب پیچ وتاب ہی میں
    اتنا ستا نہ ظالم ہم بھی جلے بلے ہیں
    مرنا ہے خاک ہونا ہو خاک اڑتے پھرنا
    اِس راہ میں ابھی تو درپیش مرحلے ہیں
    کس دن چمن میں یارب ہوگی صبا گل افشاں
    کتنے شکستہ پر ہم دیوار کے تلے ہیں
    اِک شور ہی رہا ہے دیوان پن میں اپنے
    زنجیر سے ہلے ہیں گر کچھ بھی ہم ہلے ہیں [2024/10m/5b]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “میرؔ کی شاعری ان کے ذاتی غم کی غمازی اور معاشرتی زندگی میں رونما ہو رہی تبدیلیوں کا آئینہ ہے۔” مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔ [2024/15m/8b]

  7. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دیکھ تو دل کہ جان سے اُٹھتا ہے
    یہ دھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے
    گور کس دل جلے کی ہے یہ فلک
    شعلہ اک صبح یاں سے اٹھتا ہے
    لڑتی ہے اس کی چشم شوخ جہاں
    ایک آشوب واں سے اٹھتا ہے
    بیٹھنے کون دے ہے پھر اس کو
    جو ترے آستاں سے اٹھتا ہے
    یوں اٹھے آہ اس گلی سے ہم
    جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے [2023/10m/5a]

  8. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “میؔر کی شاعری میں غم محض ایک موضوع نہیں ہے بلکہ ایک توانا تخلیقی سرچشمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔” میؔر کی شاعری سے مثالیں دے کر اس قول کی وضاحت کیجئے۔ [2023/20m/6a]

  9. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ جس سر کو غرور آج ہے یاں تاجوری کا
    کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
    آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
    زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی
    اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا
    اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو
    آئینے کا لپکا ہے پریشاں نظری کا
    صد موسمِ گل ہم کو تہِ بال ہی گزرے
    مقدور نہ دیکھا کبھو بے بال و پری کا [2022/10m/5a]

  10. میر تقی میرؔ کو غزل گوئی کا بادشاہ کیوں کہا گیا ہے؟ واضح کیجیے۔ [2022/20m/6b]

  11. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ بہت آرزو تھی گلی کی تری
    سو یاں سے لہو میں نہا کر چلے
    دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا
    ہمیں آپ سے بھی جُدا کر چلے
    جبیں سجدے کرتے ہی کرتے گئی
    حقِ بندگی ہم ادا کر چلے
    پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھے
    نظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
    گئی عمر در بندِ فکرِ غزل
    سو اس فن کو ایسا بڑا کر چلے [2021/10m/5a]

  12. جلوہ ہے مجھی سے لبِ دریائے سخن پر
    صد رنگ مری موج ہے میں طبعِ رواں ہوں
    اس شعر کی روشنی میں میر کی شاعری پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2021/20m/6b]

  13. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ جو دیکھو مرے شعرِ تر، کی طرف
    تو مائل نہ ہو پھر گہر کی طرف
    محبت نے شاید کہ دی دل کو آگ
    دھواں سا ہے کچھ اس نگر کی طرف
    نظر کیا کروں اس کے گھر کی طرف
    نگاہیں، ہیں میری نظر کی طرف
    چھپاتے ہیں منہ اپنا کامل سے سب
    نہیں کوئی کرتا ہنر کی طرف
    بڑی دھوم سے ابر آئے گئے
    نہیں دیکھتے ہم جگر کی طرف [2020/10m/5a]

  14. “نرالی سب سے ہے اپنی روِش اے شیفتہ لیکن
    کبھی دل میں ہوائے شیوہ ہائے میرؔ پھرتی ہے”
    اس شعر کے حوالے سے میر تقی میرؔ کے شعری اسلوب پر اظہار خیال کیجیے۔ [2020/15m/6a]

  15. “میرؔ کی شاعری میں ذاتی غم اور آفاقی غم کی سرحدیں مل جاتی ہیں”۔ اس قول کی روشنی میں میرؔ کا فلسفۂ غم بیان کیجیے۔ [2020/15m/8c]

  16. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق و محاسن کیجیے۔ تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ جس سر کو غرور آج ہے یاں تاج وری کا
    کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحہ گری کا
    زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی
    اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا
    آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
    اپنی تو جہاں آنکھ لڑی، پھر وہیں دیکھو
    آئینے کو لپکا ہے پریشاں نظری کا [2019/10m/5b]

  17. میر تقی میر کی غزل میں تہذیب عشق نے جو رکھ رکھاؤ پیدا کر دیا ہے، اس کو مثالوں سے واضح کیجئے۔ [2019/20m/6b]

  18. میر تقی میر کو خدائے سخن کیوں کہا جاتا ہے؟ ان کے اشعار کی مدد سے جواب دیجئے۔ [2019/15m/8c]

  19. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: جس سر کو غرور آج ہے یاں تاج وری کا
    کل اس پہ یہیں شور ہے پھر نوحی گری کا
    آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
    زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی
    اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا
    ہر زخمِ جگر داورِ محشر سے ہمارا
    انصاف طلب ہے تری بیدادگری کا
    اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو
    آئینے کو لپکا ہے پریشاں نظری کا [2018/10m/5c]

  20. “میرؔ الفاظ کے جادوگر ہیں، ان کے یہاں سادگی و سلاست کے ساتھ ساتھ دلکش ترکیبیں اور صنائع بھی ہیں۔” مثالوں کے ذریعے ثابت کیجیے۔ [2018/15m/8a]

  21. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیماریٔ دل نے آخر کام تمام کیا
    یاں کے سپید و سیہ میں ہمکو دخل جو ہے سو اتنا ہے
    رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
    شیخ جو ہے مسجد میں ننگا رات کو تھا میخانے میں
    جبّہ ، خرقہ ، کرتا ، ٹوپی مستی میں انعام کیا
    کس کا کعبہ، کیسا قبلہ، کون حرم ہے، کیا احرام
    کوچے کے ان باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا [2017/10m/5a]

  22. میر تقی میرؔ کی شاعری انسانی عظمت سے عبارت ہے۔ اپنا خیال ظاہر کیجیے۔ [2017/15m/8c]

  23. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر اقتباس کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہوگی: کل پانو ایک کاسۂ سر پر جو آگیا
    یکسر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا
    کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہِ بے خبر
    میں بھی کبھو کسو کا سر پُرغرور تھا
    تھا وہ تو رشکِ حورِ بہشتی ہمیں میں میر
    سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا [2016/10m/5a]

  24. “میر کی غزلوں پر قنوطیت چھائی ہوئی ہے۔ وہ زندگی اور عشق دونوں حوصلے ہم سے چھین لیتی ہیں۔” آپ اس خیال سے کتنا اتفاق رکھتے ہیں؟ تائید یا تردید میں اپنی رائے کا مدلل اظہار کیجیے۔ [2016/20m/6a]

  25. “معتقد کون نہیں میر کی استادی کا” – اس مصرعے کی روشنی میں میر کے شاعرانہ مرتبے اور اس کی عظمت کو بیان کیجیے۔ [2016/10m/7c]

  26. مندرجہ ذیل اشعار کے حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے فنی محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا
    خورشید میں بھی اس ہی کا ذرّہ ظہور تھا
    پہنچا جو آپ کو تو پہنچا میں خدا کے تئیں
    معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دُور تھا
    مجلس میں رات، ایک ترے پرتوے بغیر
    کیا شمع کیا پتنگ ہر اک بے حضور تھا [2015/10m/5a]

  27. “میرؔ کا کلام دل اور دلّی کا مرثیہ ہے”۔ آپ اس رائے سے کس حد تک متفق ہیں، مثالوں سے واضح کیجیے۔ [2015/20m/6a]

  28. میر تقی میر دھیمے لہجے کے شاعر ہیں یا ان کا ہر شعر، شعرِ شور انگیز ہے؟ اپنے تاثرات لکھیے۔ [2014/20m/6b]

  29. میر تقی میر اقلیم سخن کے فرماں روا ہیں۔ اپنی رائے مدلل لکھئے۔ [2013/15m/6a]

  30. کلام میر کو شعر شور انگیز کیوں کہا گیا ہے؟ مدلل لکھئے۔ [2013/10m/7c]

  31. مندرجہ ذیل کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کی فنی اور شعری خصوصیات واضح کیجیے۔ تھا مستعار حسن سے اس کے جو نور تھا
    خورشید میں بھی اس ہی کا ذرہ ظہور تھا
    مجلس میں رات ایک تیرے پرتوی بغیر
    کیا شمع کیا پتنگ ہر ایک بے حضور تھا
    کل پاؤں ایک کاسہ سر پر جو آ گیا
    یکسر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا
    کہنے لگا کہ دیکھ کر چل راہ بے خبر
    میں بھی کبھو کسو کو سرِ پر غرور تھا
    تھا وہ رشک حور بہشتی ہمیں میں میرؔ
    سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا [2012/20m/5b]

  32. حسب ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی خصوصیات کی وضاحت کیجئے۔ پتا پتا، بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے
    جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
    مہر و وفا و لطف و عنایت ایک سے واقف ان میں نہیں
    اور تو سب کچھ طنز و کنایہ، رمز و اشارا جانے ہے
    عاشق تو مردہ ہے، ہمیشہ اُٹھتا ہے دیکھے سے اس کے
    یار کے آ جانے کو یکایک عمر دوبارہ جانے ہے [2011/20m/5a]

  33. میرؔ کو خدائے سخن کیوں کہا جاتا ہے، اپنا جواب مدلل تحریر کیجیے۔ [2010/60m/6]

  34. حسبِ ذیل ٹکڑوں میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ فنی یا شعری خوبیوں کی بھی وضاحت کیجیے۔ آفاق کی منزل سے گیا کون سلامت
    اسباب لُٹا راہ میں یاں ہر سفری کا
    زنداں میں بھی شورش نہ گئی اپنے جنوں کی
    اب سنگ مداوا ہے اس آشفتہ سری کا
    اپنی تو جہاں آنکھ لڑی پھر وہیں دیکھو
    آئینے کو لپکا ہے پریشاں نظری کا
    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
    آفاق کی اس کارگہِ شیشہ گری کا [2009/30m/5a]

Cover of the UPSC Prelims Topic-wise PYQ book with detailed explanations

From the Optional Province team

Preparing for Prelims too?

Our UPSC Prelims Topic-wise PYQ Book covers every Prelims question with detailed explanations, so you can see exactly where UPSC asks from. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

2.2] میر حسن

27 questions

  1. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی کی شعریات کی روشنی میں “مثنوی سحر البیان” کے ادبی محاسن کی وضاحت کیجیے۔ [2026/15m/7c]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی سحر البیان کے حوالے سے میر حسن کی کردار نگاری کا تنقیدی تجزیہ مع مثالوں کے پیش کیجیے۔ [2025/15m/6b]

  3. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: مثنوی ‘سحر البیان’ میں میر حسن کی جزئیات نگاری، محاکات اور منظر کشی کا جائزہ لیجیے۔ [2025/15m/7c]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: میر حسن کی مثنوی “سحر البیان” مکالمہ نگاری، جذبات نگاری، منظر نگاری اور کردار نگاری ہر اعتبار سے کامیاب اور مکمل ہے۔ مثالوں سے ثابت کیجیے۔ [2024/20m/8a]

  5. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ وزیروں نے دیکھا جو احوالِ شاہ
    کہ ہوتی ہے اب اس کی حالت تباہ
    کہا سب نے سمجھا کے اسی شاہ کو
    کہ دیکھو گے تم اپنے اس ماہ کو
    اگرچہ جدائی گوارا نہیں
    لیکن خدائی سے چارا نہیں
    سدا ایک سا دن گزرتا نہیں
    کوئی ساتھ مرتے کے مرتا نہیں
    نہیں خوب اتنا تمہیں اضطراب
    نصیبوں سے شاید ملے وہ شتاب [2023/10m/5b]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “سحرالبیان محض ایک مثنوی نہیں بلکہ ایک تہذیبی دستاویز ہے۔” اس بیان کی روشنی میں ‘سحرالبیان’ کی ادبی و تہذیبی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ [2023/15m/8a]

  7. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ عجب چاندنی مین گلوں کی بہار
    ہر اک گل سفیدی سے مہتاب دار
    کہیں زرد نسریں کہیں نسترن
    عجب رنگ پر زعفرانی چمن
    پڑی آبجو ہر طرف کو بہے
    کریں قمریاں سرو پر چہچہے
    گلوں کا لبِ نہر پر جھومنا
    اسی اپنے عالم میں منھ چومنا
    وہ جھک جھک کے گرنا خیابان پر
    نشے کا سا عالم گلستان پر [2022/10m/5b]

  8. مثنوی “سحر البیان” کا کون سا کردار آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے اور کیوں؟ جواب مدلّل لکھیے۔ [2022/15m/6a]

  9. مثنوی “سحر البیان” کے حوالے سے میر حسن کی منظر نگاری اور محاکات نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2022/20m/8a]

  10. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ میں بھولا نہیں تجھ کو اے میری جاں
    کروں کیا کہ ہے مجھ پہ قیدِ گراں
    پر، اس قید میں بھی ترا دھیان ہے
    فقط تیرے ملنے کا ارمان ہے
    تو اپنی جو صورت دکھا دے مجھے
    تو اس قیدِ غم سے چھڑا دے مجھے
    نہیں مجھ کو مرنے سے کچھ اپنے ڈر
    یہ غم ہے کہ تجھ کو نہ ہووے خبر
    تجھے کاش اس وقت میں دیکھ لوں
    جیوں میں، اگر تیرے آگے مروں [2021/10m/5b]

  11. میر حسن نے اپنی مثنوی “سحر البیان” میں اس وقت کے لکھنوی معاشرت کا لازوال مرقع پیش کیا ہے”۔ اس خیال کی وضاحت کیجیے۔ [2021/15m/6a]

  12. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ شتابی سے اُٹھ ساقیٔ بے خبر
    کہ چاروں طرف ماہ ہے جلوہ گر
    بلوریں گلابی میں دے بھر کے جام
    کہ آیا بلندی پہ ماہ تمام
    جوانی کہاں اور کہاں پھر یہ سن
    مثل ہے کہ ہے چاندنی چار دن
    اگر مے کے دینے میں کچھ دیر ہے
    تو پھر جان یہ تو کہ اندھیر ہے
    وہ سونے کا جو تھا جڑاؤ پلنگ
    کہ سیمیں تنوں کو ہو جِس پر اُمنگ [2020/10m/5d]

  13. مثنوی “سحر البیان” کی اہمیت قصے کی وجہ سے ہے یا اسلوب کی وجہ سے ہے، بحث کیجیے۔ [2020/20m/7b]

  14. اُردو مثنویوں میں میر حسن کی مثنوی ‘سحر البیان’ کے امتیازات پر روشنی ڈالئے۔ [2019/20m/7b]

  15. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: دوانی سی ہر طرف پھرنے لگی
    درختوں میں جا جا کے گرنے لگی
    ٹھہرنے لگا جان میں اضطراب
    لگی دیکھنے وحشت آلود خواب
    خفا زندگانی سے ہونے لگی
    بہانے سے جا جا کے سونے لگی
    نہ اگلا سا ہنسنا نہ وہ بولنا
    نہ کھانا نہ پینا نہ لب کھولنا
    چمن پر نہ مائل نہ گل پر نظر
    وہی سامنے صورت آٹھوں پہر [2018/10m/5b]

  16. “میر حسن کی مثنوی اپنی معنویت، فضا آفرینی اور گہرے سماجی شعور کے باوصف اپنی زبان و بیان اور اسلوب کے اعتبار سے بھی ایک مکمل اور کامیاب مثنوی ہے۔” وضاحت کیجیے۔ [2018/15m/8c]

  17. میر حسن کی مثنوی “سحر البیان” کے شعری محاسن بیان کیجیے۔ [2017/15m/7a]

  18. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر اقتباس کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہوگی: خواصوں نے جا شاہ سے عرض کی
    کہ شہزادے کی آج یوں ہے خوشی
    ارادہ ہے کوٹھے پہ آرام کا
    کہ بھایا ہے عالم لبِ بام کا
    کہا شہہ نے اب تو گئے دن نکل
    اگر یوں ہے مرضی، تو کیا ہے خلل
    پر اتنا ہو اس سے خبردار ہوں
    جنھوں نے کی ہے چوکی وہ بیدار ہوں
    قضارا وہ دن تھا اسی سال کا
    غلط وہم ماضی میں تھا حال کا
    سخن مولوی کا یہ سچ ہے قدیم
    کہ آگے قضا کے ہو احمق حکیم [2016/10m/5e]

  19. “میر حسن کی مثنوی ‘سحرالبیان’ کو ابدیت عطا کرنے والی چیز اس کا اسلوب ہے۔” اس تنقیدی تصور کے بارے میں مدلل اظہارِ خیال کیجیے۔ [2016/20m/7b]

  20. مندرجہ ذیل اشعار کے حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے فنی محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ کہوں کیا میں اس اسپ کی خوبیاں
    پرندوں میں کب ہوں یہ محبوبیاں
    ذرا کل کو موڑے فلک پر ہوا
    جو کہیے تو کہیے اسے باد پا
    نہ کھاوے نہ پیوے نہ سووے کبھی
    نہ ٹاپے نہ بیمار ہووے کبھی
    نہ حشری نہ کری نہ شب کور وہ
    نہ وہ کہنہ لنگ اور نہ منہ زور وہ [2015/10m/5e]

  21. “میر حسن کی مثنوی ‘سحر البیان’ مکالمہ نگاری، جذبات نگاری، منظر نگاری، کردار نگاری ہر اعتبار سے کامیاب اور مکمل ہے” مثالوں سے ثابت کیجیے۔ [2015/20m/8b]

  22. ‘سحرالبیان میں میر حسن نے جذبات نگاری کو اس کے نقطۂ عروج تک پہنچا دیا ہے، تبصرہ کیجیے۔ [2014/20m/6a]

  23. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالئے: کیا پنڈتوں نے جو اپنا بچار
    تو کچھ انگلیوں پر کیا پھر شمار
    جنم پترا شاہ کا دیکھ کر
    تلا اور برچھک پہ کر کر نظر
    کہا: رام جی کی ہے تم پر دیا
    چندرما سا بالک ترے ہووے گا
    مہاراج کے ہوں گے مقصد شتاب
    کہ آیا ہے اب پانچواں آفتاب
    نکلتے ہیں اب تو خوشی کے بچن
    نہ ہو گر خوشی، تو نہ ہوں برہمن [2013/10m/5d]

  24. ‘سحرالبیان’ میں نجم النساء کے کردار پر روشنی ڈالئے۔ [2013/15m/6b]

  25. “مثنوی سحر البیان” کے حوالے سے میر حسن کی منظر نگاری کا جائزہ لیجیے۔ [2012/30m/7a]

  26. مثنوی “سحر البیان” میں میر حسن نے لکھنوی تہذیب کی عکاسی کی ہے” اس قول کی وضاحت کیجئے۔ [2011/30m/7a]

  27. “میر حسن کی مثنوی “سحر البیان” واقعی سحر البیان ہے۔” بحث کیجیے۔ [2010/60m/7]

2.3] غالب

38 questions

  1. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
    کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
    دامِ ہر موج میں ہے حلقۂ صد کامِ نہنگ
    دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
    عاشقی صبر طلب اور تمنّا بے تاب
    دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونے تک
    ہم نے مانا کہ تغافل نہ کروگے لیکن
    خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
    پرتوِ خُور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
    میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک [2026/10m/5a]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: غالبؔ کی شاعری کی عصری معنویت پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2026/15m/7b]

  3. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ درد منّت کشِ دوا نہ ہوا
    میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا
    جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو
    اک تماشا ہوا گلا نہ ہوا
    ہے خبر گرم ان کے آنے کی
    آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا
    کیا وہ نمرود کی خدائی تھی
    بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا
    جان دی، دی ہوئی اُسی کی تھی
    حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا [2025/10m/5e]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “غالبؔ سے پہلے اُردو شاعری دل والوں کی دنیا تھی، غالبؔ نے اسے ایک ذہن دیا”۔ اس قول کی روشنی میں کلامِ غالبؔ کے فکری وفلسفیانہ عناصر کا جائزہ لیجیے۔ [2025/15m/6c]

  5. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ بزم شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا
    رکھیو یارب یہ در گنجینۂ گوہر کھلا
    شب ہوئی پھر انجم رخشندہ کا منظر کھلا
    اس تکلف سے کہ گویا بتکدے کا در کھلا
    گو نہ سمجھوں اس کی باتیں، گو نہ پاؤں اسکا بھید
    پر یہ کیا کم ہے کہ مجھ سے وہ پری پیکر کھلا
    ہے خیال حسن میں حسن عمل کا سا خیال
    خلد کا ایک در ہے میری گور کے اندر کھلا
    در پر رہنے کو کہا اور کہہ کے کیسا پھر گیا
    جتنے عرصہ میں مرا لپٹا ہوا بستر کھلا [2024/10m/5d]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: عہدِ حاضر میں غالبؔ کی معنویت پر روشنی ڈالیے۔ [2024/20m/6a]

  7. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
    جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا
    غم اگرچہ جاں گُسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
    غم عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا
    کہوں کس سے میں کہ کیا ہے، شبِ غم بری بلا ہے
    مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا
    ہوئے مر کے ہم جو رسوا، ہوئے کیوں نہ غرقِ دریا
    نہ کبھی جنازہ اٹھتا، نہ کہیں مزار ہوتا
    اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
    جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دوچار ہوتا [2023/10m/5c]

  8. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: غالب کی شاعری کی ایسی کون سی خصوصیات قابل توجہ ہیں جن کی بدولت اردو غزل کی تاریخ میں انھیں ایک منفرد حیثیت حاصل ہوئی۔ [2023/15m/6b]

  9. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سب کہاں کچھ لالہ وگل میں نمایاں ہو گئیں
    خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
    سب رقیبوں سے ہوں ناخوش پر زنانِ مصر سے
    ہے زلیخا خوش کہ محوِ ماہِ کنعاں ہو گئیں
    نیند اس کی ہے، دماغ اس کا ہے، راتیں اس کی ہیں
    تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں
    میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا
    بلبلیں سن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
    ہم موحّد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم
    ملتیں جب مٹ گئیں، اجزائے ایماں ہو گئیں [2022/10m/5c]

  10. “غالب سے پہلے اُردو شاعری دل والوں کی دنیا تھی، غالب نے اسے ایک نیا ذہن دیا۔” اس خیال کی وضاحت اس طرح کیجیے کہ غالب کے فکری امتیازات روشن ہو جائیں۔ [2022/15m/6c]

  11. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ رَو میں ہے رخشِ عمر، کہاں دیکھیے تھکے
    نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں
    اُتنا ہی مجھ کو اپنی حقیقت سے بُعد ہے
    جتنا کہ وہمِ غیر سے ہوں پیچ وتاب میں
    اصلِ شہود و شاہد و مشہود ایک ہے
    حیراں ہوں پھر مشاہدہ ہے کس حساب میں
    ہے مشتمل نمودِ صور پر وجودِ بحر
    یاں کیا دھرا ہے قطرہ وموج و حباب میں
    شرم اِک ادائے ناز ہے، اپنے ہی سے سہی
    ہیں کتنے حجاب کہ ہیں یوں حجاب میں [2021/10m/5c]

  12. غالب کا شاعرانہ مرتبہ متعین کرنے میں “یادگار غالب” کی کیا اہمیت رہی ہے؟ تفصیل سے بیان کیجیے۔ [2021/15m/6c]

  13. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ہوس کو ہے نشاطِ کار کیا کیا
    نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
    نفس موجِ محیطِ بے خودی ہے
    تغافل ہائے ساقی کا گِلا کیا
    دماغِ عطرِ پیراہن نہیں ہے
    غمِ آوارگی ہائے صبا کیا
    دلِ ہر قطرہ ہے سازِ “انا البحر”
    ہم اُس کے ہیں ہمارا پوچھنا کیا
    محابا کیا ہے، میں ضامن، اِدھر دیکھ
    شہیدانِ نِگہ کا خوں بہا کیا [2020/10m/5b]

  14. غالبؔ کی شاعری کا ایک اہم پہلو استفہامیہ انداز یا کلامِ غالب کی کس خصوصیت نے آپ کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ بحث کیجیے۔ [2020/20m/6b]

  15. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق و محاسن کیجیے۔ تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دوست غم خواری میں میری سعی فرمائیں گے کیا
    زخم کے بھرنے تلک، ناخن نہ بڑھ جائیں گے کیا
    بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلک
    ہم کہیں گے حال دل اور آپ فرمائیں گے کیا
    حضرت ناصح گر آئیں، دیدۂ و دل فرش راہ
    کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا
    آج واں تیغ و کفن باندھے ہوئے جاتا ہوں میں
    عُذر میرے قتل کرنے میں وہ اب لائیں گے کیا [2019/10m/5a]

  16. مرزا غالب کی شاعری کے فنی محاسن پر ایک مضمون لکھئے۔ [2019/15m/7a]

  17. ‘غالب کی شاعری’ ہر دور کے انسان کی ترجمانی کرتی ہے’ اپنی رائے کا اظہار کیجئے۔ [2019/15m/7c]

  18. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
    کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک
    دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ
    دیکھیں کیا گذرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک
    پرتو خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
    میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک
    یک نظر بیش نہیں فرصت ہستی غافل
    گرمیٔ بزم ہے اک رقص شرر ہونے تک
    غمِ ہستی کا اسدؔ کس سے ہو جز مرگ علاج
    شمع ہر رنگ میں جلتی ہے سحر ہونے تک [2018/10m/5a]

  19. “یہ مسائلِ تصوف یہ تیرا بیان غالبؔ
    تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا”
    اس شعر میں پیش کردہ موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالیے۔ [2018/20m/7b]

  20. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
    اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
    ترے وعدے پر جیے ہم، تو یہ جان جھوٹ جانا
    کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
    کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیرِ نیم کش کو
    یہ خلش کہاں سے ہوتی، جو جگر کے پار ہوتا
    یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
    کوئی چارہ ساز ہوتا، کوئی غم گسار ہوتا
    رگِ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
    جسے غم سمجھ رہے ہو، یہ اگر شرار ہوتا [2017/10m/5b]

  21. عہدِ حاضر میں غالبؔ کی معنویت پر روشنی ڈالیے۔ [2017/20m/8b]

  22. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر اقتباس کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہوگی: گرنی تھی ہم پہ برقِ تجلّی نہ طور پر
    دیتے ہیں بادہ، ظرفِ قدح خوار دیکھ کر
    پرتوِ خور سے ہے شبنم کو فنا کی تعلیم
    میں بھی ہوں ایک عنایت کی نظر ہونے تک
    جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغ جگر ہدیہ
    مبارکباد اسد! غم خوارِ جانِ دردمند آیا [2016/10m/5b]

  23. “غالب جدید نثر کے موجد تھے اور غزل کے بادشاہ بھی۔” اس قول سے آپ کہاں تک متفق ہیں؟ اپنے خیال کا اظہار کیجیے۔ [2016/20m/8b]

  24. مندرجہ ذیل اشعار کے حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے فنی محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا
    کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
    آگہی دام شنیدن، جس قدر چاہے بچھائے
    مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
    بس کہ ہوں غالبؔ، اسیری میں بھی آتش زیر پا
    موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا [2015/10m/5b]

  25. گنجینۂ معنی کا طلسم اس کو سمجھیے
    جو لفظ کہ غالبؔ مرے اشعار میں آئے
    اس دعوے میں غالبؔ کس حد تک حق بہ جانب ہیں، دلیلوں سے ثابت کیجیے۔ [2015/20m/7a]

  26. مندرجہ شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر تقریباً 150 الفاظ میں روشنی ڈالیے۔ کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کر
    جلتا ہوں اپنی طاقتِ دیدار دیکھ کر
    بک جاتے ہیں ہم آپ متاع سخن کے ساتھ
    لیکن عیارِ طبع خریدار دیکھ کر
    ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں
    جی خوش ہوا ہے راہ کو پُر خار دیکھ کر
    گرنی تھی ہم پہ برق تجلی نہ طور پر
    دیتے ہیں بادہ ظرفِ قدم خوار دیکھ کر [2014/10m/5a]

  27. “ع کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور” غالب کے اس شعر کی روشنی میں ان کے انداز بیان پر اظہار خیال کیجیے۔ [2014/10m/6c]

  28. ‘مرزا غالب کی شاعری آج کے عہد کے لیے بھی گہری معنویت رکھتی ہے، اس خیال پر تبصرہ کیجیے۔ [2014/20m/8a]

  29. مرزا غالب اردو شعراء میں کن اسباب کی بنا پر ممتاز ہیں؟ تفصیل سے لکھیے۔ [2014/10m/8c]

  30. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالئے: وہ زندہ ہم ہیں کہ ہیں روشناسِ خلق اے خضر
    نہ تم کہ چور بنے عمر جاوداں کے لئے
    مثال یہ مری کوشش کی ہے کہ مرغِ اسیر
    کرے قفس میں فراہم خس آشیاں کے لئے
    ورق تمام ہوا اور مدح باقی ہے
    سفینہ چاہئے اس بحر بے کراں کے لئے [2013/10m/5c]

  31. غالب کی شاعری کی روز افزوں مقبولیت کے اسباب بیان کیجئے۔ [2013/15m/8b]

  32. مندرجہ ذیل کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کی فنی اور شعری خصوصیات واضح کیجیے۔ نقش فریادی ہے کس کی شوخی تحریر کا
    کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
    کاو کاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
    صبح کرنا شام کا لانا ہے جوئے شیر کا
    جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
    سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
    آگہی دام سے شنیدن جس قدر چاہیے بچھائیے
    مدعا ان کا ہے اپنے عالم تقریر کا
    بس کہ ہوں غالب اسیر میں بھی آتش زیر پا
    موئے آتش دیدہ ہے حلقہ میری زنجیر کا [2012/20m/5c]

  33. غالب کی شاعرانہ خصوصیت سے اپنی واقفیت کا اظہار کیجیے۔ [2012/30m/8a]

  34. حسب ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی خصوصیات کی وضاحت کیجئے۔ بسکہ دُشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا
    آدمی کو بھی میسّر نہیں انساں ہونا
    گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی
    در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا
    وائے دیوانگیِ شوق کہ ہر دم مجھ کو
    آپ جانا اُدھر اور آپ ہی حیراں ہونا [2011/20m/5b]

  35. غالب کی شاعری پر ایک نوٹ لکھئے۔ [2011/30m/7b]

  36. حسب ذیل میں سے کسی دو کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی اور شعری خصوصیات کی وضاحت کیجیے۔ عشق سے طبیعت نے زیست کا مزہ پایا
    درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا
    دوست دارِ دشمن ہے اعتمادِ دل معلوم
    آہ بے اثر دیکھی، نالہ نارسا پایا
    غنچہ پھر لگا کھلنے، آج ہم نے اپنا دل
    خوں کیا ہوا دیکھا، گُم کیا ہوا پایا [2010/30m/5a]

  37. غالب کی غزل گوئی سے اپنی واقفیت کا تفصیلی اظہار کیجیے۔ [2010/60m/8]

  38. حسبِ ذیل ٹکڑوں میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ فنی یا شعری خوبیوں کی بھی وضاحت کیجیے۔ ذکر اس پری وش کا اور پھر بیاں اپنا
    بن گیا رقیب آخر جو تھا رازداں اپنا
    منظر اک بلندی پر اور ہم بنا سکتے
    عرش سے ادھر ہوتا کاش کہ مکاں اپنا
    یاد تھیں ہم کو بھی رنگا رنگ بزم آرائیاں
    لیکن اب نقش و نگارِ طاقِ نسیاں ہو گئیں
    ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترکِ رسوم
    ملتیں جب مٹ گئیں اجزائے ایماں ہو گئیں [2009/30m/5b]

2.4] اقبال

41 questions

  1. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ خرد کے پاس خبر کے سوا کچھ اور نہیں
    تِرا علاج نظر کے سوا کچھ اور نہیں
    ہر اِک مقام سے آگے مقام ہے تیرا
    حیات ذوق سفر کے سوا کچھ اور نہیں
    گراں بہا ہے تو حفظِ خودی سے ہے ورنہ
    گہر میں آبِ گہر کے سوا کچھ اور نہیں
    رگوں میں گردشِ خوں ہے اگر تو کیا حاصل
    حیات سوزِ جگر کے سوا کچھ اور نہیں
    عروسِ لالہ! مناسب نہیں ہے مجھ سے حجاب
    کہ میں نسیمِ سحر کے سوا کچھ اور نہیں [2026/10m/5d]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اُردو شاعری میں اقبال کے فکری وفنّی اضافوں کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2026/20m/6a]

  3. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اقبال کی نظم “ذوق وشوق” کے مرکزی خیال کی وضاحت کرتے ہوئے اس کے فنّی محاسن اُجاگر کیجیے۔ [2026/20m/8c]

  4. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ اٹّھو مری دنیا کے غریبوں کو جگا دو
    کاخِ امرا کے در و دیوار ہلا دو
    گرماؤ غلاموں کا لہو سوزِ یقیں سے
    کنجشکِ فرومایہ کو شاہیں سے لڑا دو
    سلطانیِ جمہور کا آتا ہے زمانہ
    جو نقشِ کہن تم کو نظر آئے مٹا دو
    جس کھیت سے دہقاں کو میسّر نہیں روزی
    اس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
    کیوں خالق و مخلوق میں حائل رہیں پردے
    پیرانِ کلیسا کو کلیسا سے اٹھا دو [2025/10m/5d]

  5. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “بالِ جبریل” کے حوالے سے اقبالؔ کے تصوّرِ عقل وعشق کا مفصّل جائزہ پیش کیجیے۔ [2025/15m/7a]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “بالِ جبریل” میں فارسی شعرا رومی، حافظ اور جامی کا ذکر اور ان کے تفکرات نمایاں طور پر نظر آتے ہیں”۔ اس قول پر تبصرہ لکھیے اور مثالیں بھی دیجیے۔ [2025/20m/8b]

  7. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ سما سکتا نہیں پنہائے فطرت میں مرا سودا
    غلط تھا اے جنوں شاید ترا اندازہ صحرا!
    خودی سے اس طلسم رنگ وبو کو توڑ سکتے ہیں
    یہی توحید تھی جس کو نہ تو سمجھا نہ میں سمجھا
    نگہ پیدا کر اے غافل تجلی عین فطرت ہے
    کہ اپنی موج سے بیگانہ رہ سکتا نہیں دریا
    رقابت علم وعرفان میں غلط بینی ہے منبر کی
    کہ وہ علاج کی سولی کو سمجھا ہے رقیب اپنا [2024/10m/5c]

  8. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اقبال کی غزل سرائی میں، خاص طور پر “بالِ جبریل” میں مستعمل صنائع شعری کی وضاحت مع مثالوں کے کیجیے۔ [2024/15m/7c]

  9. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: علامہ اقبال کے بنیادی تصورات کے بارے میں اپنی معلومات قلم بند کیجیے۔ [2024/15m/8c]

  10. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ پریشاں ہو کے میری اک آخر دل نہ بن جائے
    جو مشکل اب ہے یا رب پھر وہی مشکل نہ بن جائے
    نہ کر دیں مجھ کو مجبورِ نوا فردوس میں حوریں
    مرا سوزِ دروں پھر گرمی محفل نہ بن جائے
    کبھی چھوڑی ہوئی منزل بھی یاد آتی ہے راہی کو
    کھٹک سی ہے جو سینے میں غمِ منزل نہ بن جائے
    بنایا عشق نے دریائے ناپیدا کراں مجھ کو
    یہ میری خود نگہ داری مرا ساحل نہ بن جائے
    کہیں اس عالمِ بے رنگ و بو میں بھی طلب میری
    وہی افسانۂ دنبالۂ محمل نہ بن جائے [2023/10m/5d]

  11. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اردو نظم کی تشکیل و فروغ میں بال جبریل میں شامل چند اہم نظموں کی اہمیت پر روشنی ڈالئے۔ [2023/20m/7a]

  12. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: اقبال کی نظم ‘ساقی نامہ’ کے ادبی محاسن مثالوں کے ساتھ اجاگر کیجئے۔ [2023/15m/8b]

  13. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
    ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
    قناعت نہ کر عالمِ رنگ و بو پر
    چمن اور بھی، آشیاں اور بھی ہیں
    اگر کھو گیا اک نشیمن تو کیا غم
    مقاماتِ آہ وفغاں اور بھی ہیں
    تو شاہیں ہے، پرواز ہے کام تیرا
    ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں
    اسی روز وشب میں الجھ کر نہ رہ جا
    کہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں [2022/10m/5d]

  14. اقبال کے “تصورِ عشق” پر ایک مضمون لکھیے۔ [2022/20m/7a]

  15. “اقبال کا فلسفۂ خودی بال جبریل میں شفاف وواضح طور پر بیان ہوا ہے۔” اس قول کی وضاحت مثالیں دے کر کیجیے۔ [2022/15m/8c]

  16. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ تو شاخ سے کیوں پھوٹا، میں شاخ سے کیوں ٹوٹا
    اِک جذبۂ پیدائی، اِک لذتِ یکتائی!
    غواصِ محبت کا اللہ نگہباں ہو
    ہر قطرۂ دریا میں دریا کی ہے گہرائی
    اس موج کے ماتم میں روتی ہے بھنور کی آنکھ
    دریا سے اُٹھی لیکن ساحل سے نہ ٹکرائی
    ہے گرمیِ آدم سے ہنگامۂ عالم گرم
    سورج بھی تماشائی، تارے بھی تماشائی
    اے بادِ بیابانی! مجھ کو بھی عنایت ہو
    خاموشی ودل سوزی، سرمستی ورعنائی [2021/10m/5d]

  17. علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی پر ایک مختصر مضمون لکھیے۔ [2021/20m/7a]

  18. “اقبال نے اُردو نظم میں صوری اور معنوی طور پر کیا خوشگوار اضافے کیے ہیں” اس بات کی تصدیق میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔ [2021/20m/8b]

  19. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ گزر اوقات کر لیتا ہے یہ کوہ و بیاباں میں
    کہ شاہیں کے لیے ذلت ہے کارِ آشیاں بندی
    یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
    سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی
    زیارت گاہِ اہلِ عزم و ہمت ہے لحد میری
    کہ خاکِ راہ کو میں نے بتایا رازِ الوندی
    مری مشاطگی کی کیا ضرورت حسنِ معنیٰ کو
    کہ فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حِنا بندی
    ترے آزاد بندوں کی نہ یہ دُنیا، نہ وہ دُنیا
    یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی [2020/10m/5c]

  20. علامہ اقبال کی نظم “مسجدِ قرطبہ” کا تجزیاتی مطالعہ پیش کیجیے۔ [2020/15m/6c]

  21. علامہ اقبال کے تصور “تصورِ شاہین” پر کلامِ اقبال کے حوالے سے روشنی ڈالیے۔ [2020/20m/8b]

  22. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق و محاسن کیجیے۔ تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ زمستانی ہوا میں گرچہ تھی شمشیر کی تیزی
    نہ چھوٹے مجھ سے لندن میں بھی آدابِ سحر خیزی
    کہیں سرمایۂ محفل تھی میری گرم گفتاری
    کہیں سب کو پریشاں کر گئی میری کم آمیزی
    زمامِ کار اگر مزدور کے ہاتھوں میں ہو پھر کیا
    طریقِ کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی
    جلال پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو
    جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی [2019/10m/5c]

  23. علامہ اقبال کا وہ کونسا فلسفہ ہے جو انسان کو مرد کامل بننے کی تلقین کرتا ہے؟ خودی اور عرفان ذات کے حوالے سے اس سوال کا جواب دیجئے۔ [2019/20m/8b]

  24. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: تین سو سال سے ہیں ہند کے میخانے بند
    اب مناسب ہے ترا فیض ہو عام اے ساقی
    مری مینائے غزل میں تھی ذرا سی باقی
    شیخ کہتا ہے کہ ہے یہ بھی حرام اے ساقی
    شیر مردوں سے ہوا بیشۂ تحقیق تہی
    رہ گئے صوفی و مُلّا کے غلام اے ساقی
    عشق کی تیغِ جگردار اُڑا لی کس نے؟
    علم کے ہاتھ میں خالی ہے نیام اے ساقی
    سینہ روشن ہو تو ہے سوزِ سخن عین حیات
    ہو نہ روشن، تو سخن مرگِ دوام اے ساقی [2018/10m/5d]

  25. اقبال پر افکارِ رومی کے اثرات کیا تھے۔ مدلل بیان کیجیے۔ [2018/15m/7a]

  26. “بالِ جبریل” کے حوالے سے اقبالؔ کے فلسفۂ عشق پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2018/20m/8b]

  27. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: گیسوئے تاب دار کو اور بھی تاب دار کر
    ہوش و خرد شکار کر ، قلب و نظر شکار کر
    عشق بھی ہو حجاب میں، حسن بھی ہو حجاب میں
    یا تو خود آشکار ہو ، یا مجھے آشکار کر
    تو ہے محیطِ بیکراں، میں ہوں ذرا سی آبجو
    یا مجھے ہمکنار کر یا مجھے بیکنار کر
    میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میں میرے گہر کی آبرو
    میں ہوں خزف تو تُو مجھے گوہرِ شاہوار کر
    باغ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دِیا تھا کیوں
    کارِ جہاں دراز ہے، اب میرا انتظار کر [2017/10m/5e]

  28. اقبالؔ فکر و عمل کے شاعر ہیں۔ مثالیں دیکر محاکمہ کیجیے۔ [2017/15m/6b]

  29. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر اقتباس کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہوگی: ہوا خیمہ زن کاروانِ بہار
    ارم بن گیا دامنِ کوہ سار
    گل و نرگس و سوسن و نسترن
    شہید ازل لالہ خونیں کفن
    جہاں چھپ گیا پردہ رنگ میں
    لہو کی ہے گردش رگِ سنگ میں
    فضا نیلی نیلی ہوا میں سرور
    ٹھہرتے نہیں آشیاں میں طیور
    وہ جوے کُہستاں اچکتی ہوئی
    اٹکتی لچکتی سرکتی ہوئی
    رُکے جب تو سل چیر دیتی ہے یہ
    پہاڑوں کے دل چیر دیتی ہے یہ [2016/10m/5d]

  30. رنگ ہو یا خشت و سنگ، چنگ ہو یا حرف و صوت
    معجزۂ فن کی ہے خونِ جگر سے نمود
    اس شعر میں پیش کردہ موضوع پر مفصل بحث کیجیے۔ [2016/20m/7a]

  31. “علامہ اقبال کی نظموں میں اُن کا فکر و فلسفہ غالب ہے۔” علامہ اقبال کی نظموں سے حوالے دیتے ہوئے اس قول پر اپنے خیال کا اظہار کیجیے۔ [2016/10m/8c]

  32. مندرجہ ذیل اشعار کے حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے فنی محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ تو ہے محیط بے کراں، میں ہوں ذرا سی آب جو
    یا مجھے ہم کنار کر یا مجھے بے کنار کر
    میں ہوں صدف تو تیرے ہاتھ میرے گہر کی آبرو
    میں ہوں خذف تو تو مجھے گوہرِ شاہوار کر
    باغِ بہشت سے مجھے حکمِ سفر دیا تھا کیوں
    کارِ جہاں دراز ہے، اب میرا انتظار کر [2015/10m/5c]

  33. “بالِ جبریل” کی غزلوں کی امتیازی خصوصیات کا جائزہ لیجیے۔ [2015/20m/7b]

  34. مندرجہ شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر تقریباً 150 الفاظ میں روشنی ڈالیے۔ عقل ہے بے زمام ابھی، عشق ہے بے مقام ابھی
    نقش گر ازل ترا نقش ہے ناتمام ابھی
    تیرے امام مال مست تیرے فقیر حال مست
    بندہ ہے کوچہ گرد ابھی خواجہ بلند بام ابھی
    خلق خدا کی گھات میں رند و فقیہ و میر و پیر
    تیرے جہاں میں ہے وہی گردش صبح شام ابھی [2014/10m/5b]

  35. علامہ اقبال کے بنیادی تصورات کے بارے میں اپنی معلومات قلم بند کیجیے۔ [2014/20m/7a]

  36. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالئے: کی حق سے فرشتوں نے اقبال کی غمازی
    گستاخ ہے کرتا ہے فطرت کی حنابندی
    خاکی ہے مگر اس کے انداز ہیں افلاکی
    رومی ہے، نہ شامی ہے، کاشی، نہ سمرقندی
    سکھلائی فرشتوں کو آدم کی تڑپ اس نے
    آدم کو سکھاتا ہے آدابِ خداوندی [2013/10m/5a]

  37. اقبال کی شاعری میں خطابت کا قوی عنصر ہے۔ اس خیال سے بحث کیجئے۔ [2013/15m/8a]

  38. اقبال کی نظم نگاری کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2012/30m/6a]

  39. اقبال کی نظم “مسجد قرطبہ” کے مرکزی خیال سے بحث کیجئے۔ [2011/30m/6a]

  40. حسبِ ذیل ٹکڑوں میں سے صرف دو کی سیاق و سباق کے ساتھ تشریح کیجیے۔ فنی یا شعری خوبیوں کی بھی وضاحت کیجیے۔ زمانے کے انداز بدلے گئے
    نیا راگ ہے ساز بدلے گئے
    پرانی سیاست گری خوار ہے
    زمیں میر و سلطاں سے بیزار ہے
    گیا دورِ سرمایہ داری گیا
    تماشا دکھا کر مداری گیا
    گراں خواب چینی سنبھلنے لگے
    ہمالہ کے چشمے ابلنے لگے [2009/30m/5c]

  41. اقبال کے شعری امتیازات پر ایک مضمون قلم بند کیجیے۔ [2009/60m/6]

2.5] فراق

32 questions

  1. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “گل نغمہ” کی نظموں کے حوالے سے فراقؔ کی نظمیہ شاعری کے امتیازات واضح کیجیے۔ [2026/15m/6b]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اُردو غزل کی روایت میں فراقؔ کی انفرادیت واضح کیجیے۔ [2026/15m/8b]

  3. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ سر میں سودا بھی نہیں دل میں تمنا بھی نہیں
    لیکن اس ترکِ محبت کا بھروسا بھی نہیں
    دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میں
    لیکن اس جلوہ گہِ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
    مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست
    آہ اب مجھ سے تری رنجشِ بے جا بھی نہیں
    ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
    اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
    آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سوا
    آج ہی خاطرِ بیمار شکیبا بھی نہیں [2025/10m/5c]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: فراقؔ گورکھپوری کی شاعری میں مغرب، خاص طور پر انگریزی کے کن شعراء کے اثرات نظر آتے ہیں۔ مثالیں دے کر وضاحت کیجیے۔ [2025/15m/8c]

  5. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ہے ٹھکانے ہے دل غمگیں ٹھکانے کو کہو
    شام ہجراں دوستو کچھ اس کے آنے کی کہو
    ہاں نہ پوچھو اک گرفتارِ قفس کی زندگی
    ہم سفیرانِ چمن کچھ آشیانے کی کہو
    اُڑ گیا منزل دشوار میں غم کا سمندر
    گیسوئے پیچ وخم کے نازیانے کی کہو
    داستانِ زندگی بھی کس قدر دلچسپ ہے
    جو ازل سے چھڑ گیا ہے اس فسانے کی کہو
    یہ فسون نیم شب یہ خواب ساماں خامشی
    سامری فن آنکھ کے جادو جگانے کی کہو [2024/10m/5e]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: فراؔق گورکھپوری کی عشقیہ غزلیات روایتی اور جدید ذہن کے درمیان ایک پُل ہیں۔ مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔ [2024/15m/6c]

  7. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: فراؔق کی نظم “آدھی رات” یا “جگنو” کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2024/15m/7a]

  8. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: “فراق گورکھپوری کی بیشتر شاعری عشقیہ موضوعات سے عبارت ہے۔” اس خیال کی وضاحت کرتے ہوئے فراق کی غزلیہ شاعری کا محاکمہ پیش کیجئے۔ [2023/15m/6c]

  9. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘گلِ نغمہ’ کے حوالے سے فراق گورکھپوری کی شاعری کی اہم خصوصیات کا جائزہ لیجئے۔ [2023/15m/7b]

  10. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہونی چاہیے۔ سر میں سودا بھی نہیں، دل میں تمنّا بھی نہیں
    لیکن اس ترکِ محبت کا بھروسا بھی نہیں
    دل کی گنتی نہ یگانوں میں نہ بیگانوں میں
    لیکن اس جلوہ گہِ ناز سے اٹھتا بھی نہیں
    مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست
    آہ اب مجھ سے تری رنجشِ بے جا بھی نہیں
    ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
    اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
    آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سوا
    آج ہی خاطرِ بیمار شکیبا بھی نہیں [2022/10m/5e]

  11. اُردو غزل گوئی کی روایت میں فراق گورکھپوری کے فنّی اور اسلوبیاتی امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ [2022/15m/7c]

  12. “فراق کی بیشتر شاعری عشقیہ شاعری کے ذیل میں آتی ہے” آپ کا کیا خیال ہے؟ مفصل بیان کیجیے۔ [2021/15m/7b]

  13. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ آنکھوں میں جو بات ہو گئی ہے
    اک شرحِ حیات ہو گئی ہے
    جب دل کی وفات ہو گئی ہے
    ہر چیز کی رات ہو گئی ہے
    غم سے چھٹ کر یہ غم ہے مجھ کو
    کیوں غم سے نجات ہو گئی ہے
    مدت سے خبر ملی نہ دل کی
    شاید کوئی بات ہو گئی ہے
    جس شئے پہ نظر پڑی ہے تیری
    تصویرِ حیات ہو گئی ہے [2020/10m/5e]

  14. فراق کے مجموعہ کلام “گلِ نغمہ” میں ہندوستانی تہذیب کے عناصر کی نشاندہی کیجیے۔ [2020/15m/8a]

  15. “فراق گورکھپوری کی شاعری کلاسیکی روایت کے ساتھ جدید ذہن کی بھی ترجمانی کرتی ہے”۔ تبصرہ کیجئے۔ [2019/15m/6c]

  16. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اوراُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: کچھ اشارے تھے جنھیں دنیا سمجھ بیٹھے تھے ہم
    اس نگاہِ آشنا کو کیا سمجھ بیٹھے تھے ہم
    رفتہ رفتہ غیر اپنی ہی نظر میں ہو گئے
    واہ ری غفلت تجھے اپنا سمجھ بیٹھے تھے ہم
    ہوش کی توفیق بھی کب اہلِ دل کو ہو سکی
    عشق میں اپنے کو دیوانہ سمجھ بیٹھے تھے ہم
    پردۂ آزردگی میں تھی وہ جانِ التفات
    جس ادا کو رنجشِ بے جا سمجھ بیٹھے تھے ہم
    کیا کہیں الفت میں رازِ بے حسی کیوں کر کھلا
    ہر نظر کو تیری دردافزا سمجھ بیٹھے تھے ہم [2018/10m/5e]

  17. فراق کی شاعری میں جمالیاتی عناصر کی نشاندہی کیجیے۔ [2018/15m/6b]

  18. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: سر میں سودا بھی نہیں، دل میں تمنّا بھی نہیں
    لیکن اس ترک محبت کا بھروسا بھی نہیں
    شکوہِ جور کرے کیا کوئی اس شوخ سے جو
    صاف قائل بھی نہیں، صاف مکرتا بھی نہیں
    مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوست
    آہ اب مجھ سے تری رنجش بے جا بھی نہیں
    ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
    اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
    ارے صیاد ہمیں گل ہیں، ہمیں بلبل ہیں
    تو نے کچھ آہ سنا بھی نہیں دیکھا بھی نہیں [2017/10m/5d]

  19. فراقؔ ہندوستانی تہذیب کے نمائندہ شاعر ہیں۔ مثالیں دیکر سمجھائیے۔ [2017/20m/6a]

  20. فراقؔ کی رباعیوں کے فنّی محاسن بیان کیجیے۔ اپنے خیالات کی وضاحت مثالیں دیکر کیجیے۔ [2017/15m/7c]

  21. “فراق کا مجموعۂ کلام ‘گلِ نغمہ’ اُن کی شاعری کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔” اس خیال کی تائید میں فراق کے اشعار کی بنیاد پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2016/20m/6b]

  22. فیضؔ اور فراقؔ کی شاعری کا تقابلی مطالعہ اس طرح پیش کیجیے کہ اُن کی شعری خصوصیات کے تضادات اور اشتراک روشن ہو جائیں۔ [2015/20m/6b]

  23. گُل نغمہ پر ایک جامع تنقیدی نوٹ قلم بند کیجیے۔ [2015/10m/6c]

  24. فراقؔ کی نظم “آدھی رات” یا “جگنو” کا تنقیدی جائزہ لیجیے۔ [2015/10m/8c]

  25. مندرجہ شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر تقریباً 150 الفاظ میں روشنی ڈالیے۔ نرم فضا کی کروٹیں دل کو دُکھا کے رہ گئیں
    ٹھنڈی ہوائیں بھی تری یاد دلا کے رہ گئیں
    شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداس
    دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
    مجھ کو خراب کر گئیں نیم نگاہیاں تری
    مجھ سے حیات و موت بھی آنکھیں چرا کے رہ گئیں [2014/10m/5e]

  26. ‘فراق گورکھپوری’ اردو کی جدید غزل کے باوا آدم کہے جا سکتے ہیں’ آپ اس خیال سے کس حد تک متفق ہیں۔ مثالوں سے واضح کیجیے۔ [2014/20m/7b]

  27. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالئے: ستاروں سے الجھتا جا رہا ہوں
    شبِ فرقت بہت گھبرا رہا ہوں
    ترے غم کو بھی کچھ بہلا رہا ہوں
    جہاں کو بھی سمجھتا جا رہا ہوں
    یقیں یہ ہے کہ حقیقت کھل رہی ہے
    گماں یہ ہے کہ دھوکے کھا رہا ہوں
    حدیں حسن و محبت کی ملا کر
    قیامت پر قیامت ڈھا رہا ہوں
    بھرم تیرے ستم کا کھل چکا ہے
    میں تجھ سے آج کیوں شرما رہا ہوں [2013/10m/5e]

  28. فراق کی شاعری میں ہندوستانی تہذیب کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔ وضاحت کیجئے۔ [2013/20m/7b]

  29. فراق کی غزل ان کے جمالیاتی شعور کی آئینہ دار ہے۔ مثالوں سے واضح کیجئے۔ [2013/20m/8c]

  30. فراق کی شاعری اردو کی عشقیہ شاعری کا آئینہ ہے۔ اس موضوع پر تبصرہ کیجیے۔ [2012/30m/7b]

  31. اُردو کی غزلیہ شاعری میں فراقؔ کی انفرادیت واضح کیجئے۔ [2011/30m/8a]

  32. ‘گلِ نغمہ’ کی روشنی میں فراق کی شاعری کا جائزہ لیجیے۔ [2009/60m/8]

2.6] فیض

34 questions

  1. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ رات باقی تھی ابھی، جب سرِ بالیں آکر
    چاند نے مجھ سے کہا: “جاگ” سحر آئی ہے
    جاگ، اس شب جو مےِ خواب ترا حصہ تھی
    جام کے لب سے تہہ جام اتر آئی ہے
    عکسِ جاناں کو وداع کر کے اٹھی میری نظر
    شب کے ٹھہرے ہوئے پانی کی سیہ چادر پر
    جا بجا رقص میں آنے لگے چاندی کے بھنور
    چاند کے ہاتھ سے تاروں کے کنول گر گر کر
    ڈوبتے تیرتے مرجھاتے رہے، کھلتے رہے
    رات اور صبح بہت دیر گلے ملتے رہے [2026/10m/5e]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “دستِ صبا” کے حوالے سے فیضؔ کی نظم نگاری کے جمالیاتی عناصر کا جائزہ لیجیے۔ [2026/15m/8a]

  3. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
    نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
    یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
    نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
    اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
    ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے
    گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
    یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    گر آج اوج پہ ہے طالعِ رقیب تو کیا
    یہ چار دن کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
    علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں [2025/10m/5a]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: “دستِ صبا” کی روشنی میں فیضؔ کی نظم نگاری کے اہم موضوعات اور ان کی فنّی تدابیر کا تنقیدی محاکمہ کیجیے۔ [2025/15m/8a]

  5. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ ہم پرورشِ لوح وقلم کرتے رہیں گے
    جو دل پہ گذرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
    اسبابِ غم عشق بہم کرتے رہیں گے
    ویرانیٔ دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے
    ہاں تلخیٔ ایّام ابھی اور بڑھے گی
    ہاں اہلِ ستم، مشقِ ستم کرتے رہیں گے
    منظور یہ تلخی، یہ ستم ہم کو گوارا
    دم ہے تو مداوائے الم کرتے رہیں گے
    اِک طرزِ تغافل ہے سو وہ اُنکو مبارک
    اک عرضِ تمنّا ہے سو ہم کرتے رہیں گے [2024/10m/5a]

  6. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: فیض احمد فیضؔ نے ترقی پسندی اور کلاسیکیت کے درمیان کس طرح توازن کا ثبوت دیا؟ مثالوں کی مدد سے وضاحت کیجیے۔ [2024/15m/6b]

  7. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ یونہی ہمیشہ الجھتی رہی ہے ظلم سے خلق
    نہ ان کی رسم نئی ہے نہ اپنی ریت نئی
    یونہی ہمیشہ کھلائے ہیں ہم نے آگ میں پھول
    نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی
    اسی سبب سے فلک کا گلہ نہیں کرتے
    ترے فراق میں ہم دل برا نہیں کرتے
    گر آج تجھ سے جدا ہیں تو کل بہم ہوں گے
    یہ رات بھر کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    گر آج اوج پہ ہے طالع رقیب تو کیا
    یہ چار دن کی جدائی تو کوئی بات نہیں
    جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
    علاج گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں [2023/10m/5e]

  8. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: فیض احمد فیض کی نظم ‘یاد’ کی مختلف معنوی جہتوں کا احاطہ کیجئے۔ [2023/15m/7c]

  9. فیضؔ کی نظم “صبحِ آزادی” کا فکری وفنّی جائزہ پیش کیجیے۔ [2022/15m/7b]

  10. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح سیاق وسباق کے ساتھ کیجیے اور ان کے شعری محاسن بھی بیان کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں لرزاں ہیں
    تری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے سراب
    دشتِ تنہائی میں دوری کے خس وخاک تلے
    کِھل رہے ہیں ترے پہلو کے سمن اور گلاب
    اُٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
    اپنی خوشیوں میں سلگتی ہوئی مدہم مدہم
    دور، افق پار، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
    گر رہی ہے تری دلدار نظر کی شبنم
    اس قدر پیار سے، اے جانِ جہاں رکھا ہے
    دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہات
    یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبحِ فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن، آ بھی گئی وصل کی رات [2021/10m/5e]

  11. “فیض کی شاعری میں اشتراکیت اور رومانیت کا خوبصورت امتزاج نظر آتا ہے” اس خیال پر بحث کیجیے۔ [2021/15m/7c]

  12. “دستِ صبا” میں شامل فیض کی نظم “زندان کی ایک شام” پر تنقیدی تبصرہ کیجیے۔ [2021/15m/8c]

  13. فیض کی نظم “لوح و قلم” کا فنی تجزیہ پیش کیجیے۔ [2020/15m/7c]

  14. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق و محاسن کیجیے۔ تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ نثار میں تری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں
    چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
    کوئی جو چاہنے والا طواف کو نکلے
    نظر چرا کے چلے، جسم و جاں بچا کے چلے
    ہے اہل دل کے لئے اب نہ نظم بِسط و کشاد
    کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد
    بہت ہے ظلم کہ دست بہانہ جو کے لئے
    جو چند اہل جنوں ترے نام لیوا ہیں
    بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی
    کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں
    مگر گزارنے والوں کے دن گزرتے ہیں
    ترے فراق میں یوں صبح و شام کرتے ہیں [2019/10m/5d]

  15. “فیض احمد فیض کی شاعری، ترقی پسند تصورات کے ساتھ شعری اور فنی قدروں کی بھی پاسدار ہے”۔ اس رائے پر اظہار خیال کیجئے۔ [2019/15m/6a]

  16. ‘دست صبا’ میں شامل فیض احمد فیض کی کسی ایسی نظم پر تبصرہ کیجئے جو آپ کو سب سے زیادہ بہتر لگتی ہو۔ [2019/15m/8a]

  17. “دستِ صبا” کے حوالے سے فیض احمد فیضؔ کی شاعرانہ عظمت اُجاگر کیجیے۔ [2018/15m/6c]

  18. فیضؔ کی نظم “مرے ہم دم مرے دوست” یا “صبحِ آزادی” کا فنی مطالعہ پیش کیجیے۔ [2018/15m/7c]

  19. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق کیجیے۔ اور اُن کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر حصّے کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہو: دشتِ تنہائی میں، اے جانِ جہاں، لرزاں ہیں
    تیری آواز کے سائے، ترے ہونٹوں کے سراب
    دشت تنہائی میں دوری کے خس و خاک تلے
    کھیل رہے ہیں، ترے پہلو کے سمن اور گلاب
    اٹھ رہی ہے کہیں قربت سے تری سانس کی آنچ
    اپنی خوشبو میں سلگتی ہوئی مدھم مدھم
    دور ، افق پار ، چمکتی ہوئی قطرہ قطرہ
    گِر رہی ہے تری دل دار نظر کی شبنم
    اس قدر پیار سے، اے جان جہاں ، رکھا ہے
    دل کے رخسار پہ اس وقت تری یاد نے ہاتھ
    یوں گماں ہوتا ہے، گرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن ، آ بھی گئی وصل کی رات [2017/10m/5c]

  20. کلاسیکی روایات کو فیض احمد فیضؔ کی شاعری نے نئے معنی دیے۔ اظہارِ خیال کیجیے۔ [2017/15m/6c]

  21. ‘دستِ صبا’ میں اپنی پسندیدہ نظموں کا ذکر کیجیے۔ اور فیضؔ کی شاعری پر مختصراً اظہارِ رائے کیجیے۔ [2017/15m/8a]

  22. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ ہر اقتباس کی تشریح ڈیڑھ سو (150) الفاظ پر مشتمل ہوگی: بجھا جو روزنِ زنداں تو دل یہ سمجھا ہے
    کہ تیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہوگی
    چمک اٹھے ہیں سلاسل تو ہم نے جانا ہے
    کہ اب سحر ترے رُخ پر بکھر گئی ہوگی
    غرض تصور شام و سحر میں جیتے ہیں
    گرفتِ سایۂ دیوار و در میں جیتے ہیں [2016/10m/5c]

  23. “کلامِ فیض عصری موضوعات اور روایتی شاعری کے ادبی اور لسانی محاسن کا مجموعہ ہے۔” اس قول پر اپنی مدلل رائے سپردِ قلم کیجیے۔ [2016/10m/6c]

  24. فیضؔ اور فراقؔ کی شاعری کا تقابلی مطالعہ اس طرح پیش کیجیے کہ اُن کی شعری خصوصیات کے تضادات اور اشتراک روشن ہو جائیں۔ [2015/20m/6b]

  25. مندرجہ شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر تقریباً 150 الفاظ میں روشنی ڈالیے۔ یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر
    وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں
    یہ وہ سحر تو نہیں جس کی آرزو لے کر
    چلے تھے یار کہ مل جائے گی کہیں نہ کہیں
    پکارتی رہی باہیں بدن بلاتے رہے
    بہت عزیز تھی لیکن رخ سحر کی لگن [2014/10m/5c]

  26. فیض احمد فیض نے ترقی پسندی اور کلاسیکیت کے درمیان کس طرح توازن کا ثبوت دیا؟ مثالوں کی مدد سے وضاحت کیجیے۔ [2014/20m/8b]

  27. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجئے اور ان کے شعری محاسن پر بھی روشنی ڈالئے: دل میں اب یوں ترے بھولے ہوئے غم آتے ہیں
    جیسے بچھڑے ہوئے کعبے میں صنم آتے ہیں
    ایک ایک کر کے ہوئے جاتے ہیں تارے روشن
    میری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں
    رقصِ مئے تیز کرو، ساز کی لئے تیز کرو
    سوئے میخانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں [2013/10m/5b]

  28. فیض کی نظم نگاری کی خصوصیات بیان کیجئے۔ [2013/20m/7a]

  29. مندرجہ ذیل کی تشریح مع سیاق و سباق اور ان کی فنی اور شعری خصوصیات واضح کیجیے۔ شاخ پر خونِ گل رواں ہے وہی
    شوخیٔ رنگ گلستاں ہے وہی
    جاں وہی ہے تو جانِ جاں ہے وہی
    سر وہی ہے تو آستاں ہے وہی
    اب یہاں مہرباں نہیں کوئی
    کوچۂ یار مہرباں ہے وہی
    برق سو بار گر کے خاک ہوئی
    رونق خاک آشیاں ہے وہی
    آج کی شب وصال کی شب ہے
    دل سے ہر روز داستاں ہے وہی [2012/20m/5a]

  30. فیض احمد فیضؔ کی شاعری کی مقبولیت کے اسباب پر روشنی ڈالیے۔ [2012/30m/8b]

  31. حسب ذیل اقتباسات کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی خصوصیات کی وضاحت کیجئے۔ بجھا جو روزنِ زنداں تو دل یہ سمجھا ہے
    کہ تیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہو گی
    چمک اٹھے ہیں سلاسل تو ہم نے جانا ہے
    کہ اب سحر ترے رُخ پر بکھر گئی ہو گی
    جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں
    علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں [2011/20m/5c]

  32. فیضؔ کے اسلوب پر روشنی ڈالئے۔ [2011/30m/8b]

  33. حسب ذیل میں سے کسی دو کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی اور شعری خصوصیات کی وضاحت کیجیے۔ نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا
    جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو تنِ داغ داغ لٹا دیا
    میرے چارہ گر کو نوید ہو، صفِ دشمناں کو خبر کرو
    جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا
    کرو کج جبیں پہ سرِ کفن، مرے قاتلوں کو گماں نہ ہو
    کہ غرورِ عشق کا بانکپن پسِ مرگ ہم نے بھلا دیا [2010/30m/5c]

  34. کہا جاتا ہے کہ فیض کی شاعری میں کلاسیکیت اور رومانیت کا خوب صورت امتزاج ملتا ہے۔ آپ کی کیا رائے ہے؟ [2009/60m/7]

2.7] اختر الایمان

19 questions

  1. درج ذیل شعری حصّوں کی تشریح مع سیاق وسباق کے حوالے اور شعری محاسن کی نشاندہی کے ساتھ کیجیے۔ ہر حصے کی تشریح ایک سو پچاس (150)الفاظ پر مشتمل ہو۔ تمہارے لہجے میں جو گرمی وحلاوت ہے
    اسے بھلا سا کوئی نام دو وفا کی جگہ
    غنیم نور کا حملہ کہو اندھیروں پر
    دیارِ درد میں آمد کہو مسیحا کی
    رواں دواں ہوئے خوشبو کے قافلے ہر سُو
    خلائے صبح میں گونجی سحر کی شہنائی
    یہ ایک کہرہ سا، یہ دھند سی جو چھائی ہے
    اس التہاب میں، اس سُرمگیں اُجالے میں
    سوا تمہارے مجھے کچھ نظر نہیں آتا
    حیات نام ہے یادوں کا، تلخ اور شیریں [2026/10m/5c]

  2. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اختر الایمان کی نظم “کرم کتابی” کا فکری وفنّی محاکمہ کیجیے۔ [2026/15m/6c]

  3. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اختر الایمان کی نظم “ایک احساس” کا تجزیہ کیجیے۔ [2025/20m/7b]

  4. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے: اختر الایمان کی نظموں میں ہمارے عہد کے مسائل کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔ اس قول کے متعلق اپنے موقف کی وضاحت بالخصوص ‘بنتِ لمحات’ اور دیگر نظموں کے حوالوں سے کیجیے۔ [2024/20m/7b]

  5. مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھئے: ‘بنتِ لمحات’ کے حوالے سے اختر الایمان کی نظم نگاری کا مفصل تنقیدی جائزہ پیش کیجئے۔ [2023/20m/8c]

  6. نظم “امید” کے حوالے سے اختر الایمان کی نظم نگاری کے امتیازات پر روشنی ڈالیے۔ [2022/15m/8b]

  7. “بنتِ لمحات” کی روشنی میں اختر الایمان کی نظم گوئی کا جائزہ لیجیے۔ [2021/15m/8a]

  8. اختر الایمان کی نظمیں عصر حاضر کا منظر نامہ پیش کرتی ہیں “بنت لمحات” کی روشنی میں واضح کیجیے۔ [2020/15m/7a]

  9. مندرجہ ذیل شعری حصوں کی تشریح مع سیاق وسباق و محاسن کیجیے۔ تشریح ایک سو پچاس (150) الفاظ پر مشتمل ہو۔ تمہارے لہجے میں جو گرمی و حلاوت ہے
    اسے بھلا سا کوئی نام دو وفا کی جگہ
    غنیم نور کا حملہ کہو اندھیروں پر
    دیار درد میں آمد کہو مسیحا کی
    رواں دواں ہوئے خوشبو کے قافلے ہر سو
    خلائے صبح میں گونجی سحر کی شہنائی
    یہ ایک کہرہ سا، یہ دھند سی جو چھائی ہے
    اس التہاب میں، اس سرمگیں اجالے میں
    سوا تمھارے مجھے کچھ نظر نہیں آتا [2019/10m/5e]

  10. “بنتِ لمحات” کی روشنی میں اختر الایمان کی نظم گوئی کا جائزہ لیجیے۔ [2018/20m/6a]

  11. اختر الایمان کے شعری مجموعہ ‘بنت لمحات’ پر اظہارِ خیال کیجیے۔ [2017/20m/7b]

  12. “شاعری میرے نزدیک ذات کے اظہار کا نام ہے (اختر الایمان)۔” اختر الایمان کے اس بیان کا ثبوت ‘بنتِ لمحات’ کی نمائندہ نظموں کے حوالے سے فراہم کیجیے۔ [2016/20m/8a]

  13. مندرجہ ذیل اشعار کے حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے۔ اور اُن کے فنی محاسن پر بھی روشنی ڈالیے۔ یہ ایک کہرہ سا، یہ دھندسی جو چھائی ہے
    اس التہاب میں اس سرمگیں اُجالے میں
    سوا تمہارے مجھے کچھ نظر نہیں آتا
    حیات نام ہے یادوں کا، تلخ اور شیریں
    بھلا کسی نے کبھی رنگ و بو کو پکڑا ہے
    شفق کو قید میں رکھا صبا کو بند کیا
    ہر ایک لمحہ گریزاں ہے جیسے دشمن ہے
    وہ لمحے جا کے جو واپس نہیں آنے [2015/10m/5d]

  14. “اختر الایمان کی نظموں میں ہمارے عہد کے مسائل کی بھرپور عکاسی ملتی ہے” اس قول کے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کیجیے۔ [2015/20m/8a]

  15. مندرجہ شعری حصوں کی تشریح مع سیاق و سباق کیجیے اور ان کے شعری محاسن پر تقریباً 150 الفاظ میں روشنی ڈالیے۔ حیات نام ہے یادوں کا تلخ اور شیریں
    بھلا کس نے کبھی رنگ و بو کو پکڑا ہے
    شفق کو قید میں رکھا صبا کو بند کیا
    ہر ایک لمحہ گریزاں ہے جیسے دشمن ہے
    نہ تم ملو گی نہ میں، ہم بھی دونوں لمحے ہیں
    وہ لمحے جا کے جو واپس کبھی نہیں آتے [2014/10m/5d]

  16. اختر الایمان کی کسی ایک نظم کا تجزیاتی جائزہ لیجیے۔ [2014/10m/7c]

  17. اختر الایمان کی نظم “بنت لمحات” کے مرکزی خیال سے بحث کیجیے۔ [2012/30m/6b]

  18. اختر الایمان کی نظم گوئی پر تبصرہ کیجئے۔ [2011/30m/6b]

  19. حسب ذیل میں سے کسی دو کی تشریح سیاق و سباق کے ساتھ کرتے ہوئے ان اشعار کی فنی اور شعری خصوصیات کی وضاحت کیجیے۔ اٹھاؤ ہاتھ کہ دستِ دعا بلند کریں
    ہماری عمر کا اک اور دن تمام ہوا
    خدا کا شکر بجا لائیں آج کے دن بھی
    نہ کوئی واقعہ گزرا نہ کوئی کام ہوا
    پیالی چائے کی پی، خبریں دیکھیں، ناشتے پر
    ثبوت بیٹھے بصیرت کا اپنی دیتے رہے
    بخیر خوبی پلٹ آئے، جیسے شام ہوئی
    اور اگلے روز کا موہوم خوف دل میں لیے
    ڈرے ڈرے سے کہیں بال پڑ نہ جائے کہیں
    لیے دیے یونہی بستر پہ جا کے لیٹ گئے [2010/30m/5b]

Cover of the UPSC Mains Topic-wise and Year-wise PYQs book (2013–2026)

From the Optional Province team

Strengthen your GS papers

Our UPSC Mains Topic-wise & Year-wise PYQ Book (2013–2026) maps every GS question to the syllabus, so you know what UPSC asks and how often. Now available as a hard copy and an eBook.

Buy Hard Copy on AmazonBuy eBook (PDF)

Download a free sample

Spotted an error? Tell us.

We classify every PYQ with care, but mistakes can slip in. If a question is in the wrong topic, has a typo, the wrong year, or is missing, let us know. We review every report and update the page.

Report an Error

« Previous: حصہ الف: نثر · Next: Other questions »

Back to: Urdu Literature Optional PYQs – Topic-wise

Last updated: 2 November 2026